• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

داعش،سلفیت اور شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ(سید سلمان صاحب ندوی کے جواب میں)

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
خداکی پناہ ،مولانا سلمان ندوی نے ذرا سے کہہ کیادیاایسالگتاہےکہ بھڑوںکے چھتہ میں کسی نے ہاتھ ڈال دیااوریہ سلفی کرم فرما رات دن احناف پر اوراحناف کی بزرگ شخصیات پر کیاکچھ کہتے رہتے ہیں،اس کو بالکل بھول جاتے ہیں۔سچ ہےعمومادبلے پتلے لوگوں میں قوت برداشت کی کمی ہوتی ہے،اسی طرح قلیل تعداد کی جماعت،گروہ میں بھی قوت برداشت کی بڑی کمی ہوتی ہے۔مثال دیکھ لیجئے، یہودیوں کی ،کوئی کچھ کہہ دے توپھر آسمان سرپراٹھالیتے ہیں اورزمین پر توان کا زور ہے ہی۔
فورم پر یوں تو اخلاق کی بڑی دہائی دی جاتی ہے لیکن سلمان ندوی کےباب میں لگتاہے کہ فورم کے ارباب نے طے کرلیاہے عوامی گالی کو چھوڑ کر کوئی کچھ کہہ دے ،بالکل نوٹس نہیں لیناہے۔
ایسالگتاہے کہ شعبان خوابیدہ نے خواب کی حالت میں ہی مضمون لکھاہے،اس لئے مضمون کا عنوان اتناعامیانہ بلکہ سوقیانہ رکھاہے کہ کسی مہذب شخص کو شاید قے ہوجائے،لیکن کوئی بات نہیں، شعبان نے اپنے باطنی جمالیاتی ذوق کا ثبوت دیاہے،کسی پر تنقید مہذب انداز میں بھی ہوسکتی ہے۔
ایک شخص کی رائے ہوسکتی ہے کہ داعش کے وجود کے پیچھے سلفیت کارفرماہے، یاداعش کو نظریاتی خوراک سلفیت سے مل رہی ہے، یہ رائے صحیح اور غلط ہوسکتی ہے،رائے پر تنقید بھی ہوسکتی ہے اورکرنی چاہئے،لیکن غیرمقلدین جس طرح اورجس زبان میں سلمان ندوی کے خلاف لکھ رہے ہیں، وہ کہیں سے بھی کسی بھی طرح سے کسی مہذب شخص کی زبان نہیں ہے۔
احناف کے خلاف تحریر وتقریر میں سب وشتم روارکھنے والےاور اس کو علمی تنقید کہنے والے ،امام ابوحنیفہ کو مطعون کرنے والے، ان کے خلاف تحریریں پھیلانے والے آج جس طرح ایک تنقید پرقابوسے باہر ہوتے چلے جارہے ہیں، وہ بڑی عبرت کا مقام ہے، احناف کو رواداری کا سبق پڑھانے والے، تنقید کو تنقید کی طرح دیکھنے کی نصیحت کرنے والے ،تنقید کا علمی جواب دینے کی وکالت کرنے والے محض ایک ہی تنقید میں سب کچھ بھول گئے اورآگئے اپنی اوقات پر۔
تمام تحریریں ایک جیسی نہیں ہیں ، یہ آپ کے علم میں بھی ہوگا ، لیکن شاید تبصرہ چمکانے کے لیے آپ نے محاسن کو نظرانداز کردیا ہے ۔
پھر تحریروں کے اندر جو سختی آئی ہے اس میں سلمان ندوی صاحب کی شخصیت کا بھی بہت ہاتھ ہے .. ورنہ انہی کے بزرگ علی میاں ندوی صاحب سے بھی سلفیوں کے اختلاف تھے ، ان پر ردود بھی لکھے گئے ہیں ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
فورم پر یوں تو اخلاق کی بڑی دہائی دی جاتی ہے لیکن سلمان ندوی کےباب میں لگتاہے کہ فورم کے ارباب نے طے کرلیاہے عوامی گالی کو چھوڑ کر کوئی کچھ کہہ دے ،بالکل نوٹس نہیں لیناہے۔
ہماری نظر میں کوئی ایسی بات نہیں ان مضامین میں جس وجہ سے اسے موڈریٹ کیا جائے ، باقی فورم پر تحریر کے لیے یہ شرط نہیں کہ انتظامیہ کو اس سے کلی اتفاق ہو ۔ یہاں سلفیوں کی تحریریں ہی نہیں ، دوسرے بھی اپنے مافی الضمیر کا اظہار آزادی سے کرتے رہتے ہیں اور ان کی تحریریں جوں کی توں موجود ہیں ۔
 
شمولیت
نومبر 03، 2015
پیغامات
103
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
37
داعش پر اور بغداد ی پر آپ نے گفتگو تو کی لیکن اس کا منہج آپ نے مکمل واضح نہ کیا کہ وہ بھی دیو بندیت کی محرّف شاخ اخوانیت سے تعلق رکھتا تھا جیسا کہ پڑھنے میں آیا ۔باقی داعش ہے کیا اور موجودہے بھی کی نہیں سب اللہ ہی جانتا ہے ۔اس کے بعد وہ طاقتیں جانتی ہیں جو داعش کے نام سے نیا القاعدہ ایجاد کرچکی ہیں۔
@خضر حیات بهائی خود یہ؟؟؟؟

میری گزارش یہ ہے کہ داعش ، القاعدہ ، لشکر و شکر ، ان سب کو لے کر آپس میں لڑنے کی بجائے امریکہ و اسرائیل کا ناطقہ بند کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں ، جو سب کا متفقہ دشمن ہے ۔
اور دوسروں کو یہ مشورے؟؟؟؟

اللہ سبحانہ وتعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے کہ:

أَتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنْسَوْنَ أَنْفُسَكُمْ وَأَنْتُمْ تَتْلُونَ الْكِتَابَ ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
(سورة البقرة:44 )
(یہ) کیا (عقل کی بات ہے کہ) تم لوگوں کو نیکی کرنے کو کہتے ہو اور اپنے تئیں فراموش کئے دیتے ہو، حالانکہ تم کتاب (خدا) بھی پڑھتے ہو۔ کیا تم سمجھتے نہیں؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
@خضر حیات بهائی خود یہ؟؟؟؟
اور دوسروں کو یہ مشورے؟؟؟؟
اللہ سبحانہ وتعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے کہ:
أَتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنْسَوْنَ أَنْفُسَكُمْ وَأَنْتُمْ تَتْلُونَ الْكِتَابَ ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ (سورة البقرة:44 )
(یہ) کیا (عقل کی بات ہے کہ) تم لوگوں کو نیکی کرنے کو کہتے ہو اور اپنے تئیں فراموش کئے دیتے ہو، حالانکہ تم کتاب (خدا) بھی پڑھتے ہو۔ کیا تم سمجھتے نہیں؟
یہ کسی کا مضمون نقل کیا گیا ہے ، جس کا اصل ہدف ایک بہتان باز کی ہرزہ سرائی کا جواب ہے ۔ ورنہ میں ذاتی طور پر اس طرح کے موضوعات میں نہیں پڑتا ۔
 
شمولیت
نومبر 03، 2015
پیغامات
103
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
37
آپ نے جس کے متعلق لکھا ہے وہ پکا منافق ہے اور آج مسلمانوں کے صفوں میں نفاق گھس جانے سے مسلمان نقصان اٹھا رہا ہے ۔ اللہم اجعلنا من المتقین واحفظنا من النفاق والمنافقین۔
نام جوش رکھ کر ہوش کھو دینا کہاں کی عقل مندی ہے۔اے جوش!
 
شمولیت
نومبر 03، 2015
پیغامات
103
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
37
داعش کا تعلق جماعت اہلحدیث سے ...

حقیقت یا سازش؟



ویڈیو


لنک




اسلام علیکم عامر بھائی جان!
میں اس بارے کچھ کہنا تو نہیں چاہتا تھا لیکن آپ نے لکھنے پر مجبور کر دیا۔۔۔۔۔۔۔
سبھی مجھے کو کہتے ہیں کہ نیچی رکھی نگاہ اپنی
کوئی ان سے نہیں کہتا کہ نہ نکلو یوں عیاں ہوکر


حق شخصیات اورتنظیموں سے نہیں بلکہ شخصیات اورتنظیمیں حق سے پہچانی جاتی ہیں

اور آپ کا تومعاملہ ہی کچھ اور ہے۔کہ
آپ نے تو ہمیشہ چڑتے سورج کو پوجا ہے۔
جوکچھ آج آپ کی جماعت "دولت اسلامیہ" کے بارے بیان کررہی ہے۔
یہ سب کچھ تو تمہاری جماعت نے
امام عبدالوھاب رح کے ساتھ کیا۔اور آج ان کے سب سے زیادہ ہمدرد بنے ہوئے ہو۔
میں نے کچھ عرصہ پہلے بھی آپ کو یاداہانی کروائی تھی آج پھر بیان کررہاہوں۔

اہل حق کے خلاف الزام تراشیاں کرنا تمہاری جماعت کا پرانا وطیرہ ہے۔اور آج آپ نے جو ویڈیو اپلوڈ کی ہے یہ بھی کوئی انہونی بات نہیں ہے۔آپ کے تو خمیر میں یہ سب پہلے سے شامل ہے۔اور ویسے بھی یہ خربے پرانے ہوچکے ہیں۔

محمد حسین بٹالوی رحمہ اللہ نے اپنے رسالہ:
"اشاعت السنہ"(نمبر5، ج6)(1882ء) میں ہندوستان کے اہل حدیث حضرات کا اختلاف اس مسلک سے ان الفاظ میں ظاہر کیا:

"اہل حدیث ہند'وہابیہ نجد سے تکفیر قتل میں مخالف ہیں".
(ص:217)

نواب صدیق حسن خان صاحب نے بهی "موائد العوائد"میں اس پر بہت زور دیا ہے'(یعنی تکفیر قتل پر) لیکن انکا طرز بیان الجها هوا ہے اور"کرنل فندیک امریکی"کی کتاب"المراة الوضيتہ فى الكرة الارضيتہ"پر اعتماد کے باعث بہت سی غلط باتیں بهی لکھ گئے ہیں'جن سے اہل نجد کا دامن پاک رہا ہے.
(محمد بن عبدالوھاب ایک مظلوم اور بدنام مصلح'ص:114)
اور نواب صدیق حسن خان صاحب نے اپنی کتاب:
"اتحاف النبلاء"میں بهی امام عبدالوہاب کو"تکفیر قتل"کا ذمہ دار ٹهہرایا ہے۔
(ص:123)
اور کچھ مزید عرض ہے؟

محمد بن سعود اور محمد بن عبدالوہاب نے زندگی میں کبھی کسی عیسائی یا یہودی یا کسی بت پرست ملک کے خلاف جہاد نہیں کیا جیساکہ ترجمان وہابیہ نواب صدیق حسین بھوپالی بتاتے ہیں کہ:

جہاد انکا صرف وہاں کے مسلمین بادیہ نشین کے ساتھ تھا. مسلمان کے خلاف تلوار اٹھانا کو تو کفر فرمایاگیا ہے لیکن یہ کیسا جہاد تھا جو صرف مسلمانوں کے خلاف تھا,اور اس پورے جہادی عمل میں ایک بھی عیسائی یا یہودی قتل نہ ہوا اور نہ انکے خلاف جہاد کیاگیا.

جزیہ غیرمسلموں سے لیا جاتا ہے لیکن ابن وہاب کے پیروکاروں نےمسلمانوں سے بھی جزیہ لیا جس کی تصدیق فرقہ وہابیہ کے ترجمان نواب صدیق اس طرح سے کرتے ہیں کہ:


بھائی جان یہ تو حال ہے آپ کی جماعت کا۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
آپ نے تو ہمیشہ چڑتے سورج کو پوجا ہے۔
حالانکہ دوسری طرف اہل حدیث پر سب سے بڑا اعتراض ہی یہ ہے کہ یہ کسی چڑھے سورج کو کیوں نہیں پوجتے ۔
جوکچھ آج آپ کی جماعت "دولت اسلامیہ" کے بارے بیان کررہی ہے۔
یہ سب کچھ تو تمہاری جماعت نے
امام عبدالوھاب رح کے ساتھ کیا۔اور آج ان کے سب سے زیادہ ہمدرد بنے ہوئے ہو۔
اس سے نیچے آپ نے جتنی باتیں کی ہیں ، ان کا خلاصہ یہی ہے کہ اہل حدیث نے ان کی تین باتوں میں مخالفت کی :
1۔ تکفیر کے سلسلے میں
2۔ مسلمانوں سے قتال کے بارے میں
3۔ کافروں کو چھوڑ کر مسلمانوں سے لڑنے میں
مجھے آپ یہ بتائیں ، کیا اہل حدیث کہتے ہیں کہ محمد بن عبد الوہاب نے اگر یہ کام کیے تو درست ہیں ، البتہ دولت اسلامیہ نے کیے تو غلط ہیں ۔
تو پھر الزام دینے کا معنی کیا ؟
محمد بن عبد الوہاب کے بارے میں جماعت اہل حدیث نے بہت کچھ لکھا ، اگر اس میں کسی جگہ تکفیر وغیرہ اور دیگر کاموں کی تائید کی گئی ہے تو اس کا حوالہ پیش فرمائیں ۔
یہ باتیں آپ کو ضرور مل سکتی ہیں کہ اہل حدیث نے ان سے ان الزامات کی تردید کی ہوگی ۔
بھائی جان یہ تو حال ہے آپ کی جماعت کا۔
یہ ہماری جماعت کا حال نہیں ، بلکہ یہ آپ کی تنگ نظری ہے ، نظر کو ذرا وسعت دیں ، اور ہماری جماعت نے محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ اور وہابیت پر جو کچھ لکھا ہے ، اس تمام کا مطالعہ کرکے نتیجہ نکالیں ۔
محمد بن عبد الوہاب ایک مظلوم اور بدنام مصلح
شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب
سیرت شیخ محمد بن عبد الوہاب
تاریخ وہابیت حقائق کے آئینے میں
 
Last edited:
Top