• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

داعش کی ہند پر یلغار کی بڑھک کی حقیقت ۔ تجزیہ از ادارہ الفتن

Ibrahim Qasim

مبتدی
شمولیت
مارچ 14، 2016
پیغامات
22
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
25
『خصوصی رپورٹ』

【داعش کی ہند پر یلغار کی بڑھک کی حقیقت】

دو چار روز قبل داعش نے بھارتی مسلمانوں کو ہدف بناتے ہوئے ایک نہایت شاہکار اور خوشنما قسم کی ویڈیو جاری کی ہے.
جس میں مختلف بھارتیوں کودیکھا جا سکتا ہے ، جن میں تقریبا سب وہی ہیں جو داعش کے ظہور میں آنے کے وقت مشرق وسطی کے مختلف ممالک میں ملازمت کی وجہ سے رہائش پزیر تھے۔

جبکہ گنے چنے دین پسند لوگ شاید بھارت سے “ہجرت” کر کے اس “خلافت” میں بھرتی ہوئے تھے، ان کو مختلف معاملات کرتے،تربیت،معرکہ اور شہید ہوئے دکھایا گیا ہے. اور ہند کو نہایت دھمکی آمیز لہجے میں پیغام دیا گیا ہے کہ ہم تیری طرف آرہے ہیں.
یہ تو تھی ویڈیو کی مختصر تفصیل…
اب زرا اس ویڈیو کے جاری ہونے کے مختلف پہلوؤں پر غور کرتے ہیں.

مثلا؛
سب سے پہلا اور بنیادی پہلو یہ تھا کہ داعش کا یہ ٹارگٹ ہے کہ وہ بھارتی مسلمانوں میں، ہندو انتہاءپسندی کی وجہ سے تیزی سے پھیلتی بے چینی کو کیش کروانا چاہتی ہے، جیسا کہ پہلے ''القاعدہ'' اور ''ٹی ٹی پی'' بھی کوششیں کرتی رہی ہیں.

کیونکہ ایک عرصے سے بھارتی مظلوم مسلمانوں کی امید کا مرکز پاکستان، پاکستانی افواج و آئی ایس آئی اور لشکر طیبہ رہی ہیں اور انکے ہند میں باقاعدہ نیٹ ورک بھی موجود ہیں.
اب داعش ان مظلوم اور اسلام پسند بھارتی مسلمانوں با لخصوص نوجوانوں کو اپنی طرف مائل کرنا چاہتی ہے.

یہ بات بھی اب روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے داعش کے ساتھ شاندار باہمی تعلقات ہیں. یہی وہ واحد وجہ ہے کہ سینکڑوں یرغمال بنائے گئے ہندو شہریوں کو ششما سوراج اور اجیت کمار دول با آسانی اور با حیات چھڑوا کر واپس لاچکے ہیں.
اسی کے پیش نظر ایک رپورٹ میں یوں بتایا گیا :
【داعش کا ہند و سندھ کے متعلق نیا اعلامیہ】
داعش کی جانب سے ہند بارے ویڈیو ریلیز کے دو دن بعد ہی اب یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ داعش نے دو بھارتی شہریوں کو تنظیم میں ترقی دی ہے ، جن کا تعلق ریاست مہاراشٹرا سے ہے، ہند کے حوالے سے ان کے ذمے اہم کام لگا دیا ہے۔
ان میں سے ایک کلیان علاقے کا فہد تنویر شیخ ہے، جسے نائب خلیفہ مقرر کیا گیا ہے اور اسے اب ابو بکر الہندی کے نام سے پکارا جاتا ہے. نائب خلیفہ ہونے کے ساتھ ساتھ، اس کے ذمے ہندوستان میں مہمات کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے.

اس کے علاوہ ایک دوسرے نواجوان جس کا نام امان نعیم تنزیل ہے اور وہ بھی اسی علاقے کا رہنے والا ہے، کو ہند و سندھ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے اور اسکا نام بھی تبدیل کر کے ابو عمر الہندی رکھ دیا گیا ہے.

تنظیم کی جانب سے سامنے آنے والے پیغام کے مطابق ان دونوں کو خلیفہ و تنظیم وفاداری کی وجہ سے ان عہدوں کے لئے چنا گیا ہے.حالانکہ انکا تیسرا ہندوستانی ساتھی، اریب مجید،جو خلافت کے اس خوشنما جال میں شامل ہونے کے لئے ہندوستان چھوڑ کر مذکورہ بالا دونوں افراد کے ساتھ شام گیا تھا لیکن پھر داعش کی مسلمانوں اور مجاہدین کے خلاف بربریت دیکھ کر وہاں سے فرار ہو کر استنبول پہنچا تھا اور خود کو حکام کے حوالے کر دیا تھا…

یہ رپورٹ ایک انگلش رپورٹ سے ماخوذ ہے، جس کو مکمل پڑھنے کے لئے ذیل میں لنک موجود ہے؛

بغدادی کی خلافت میں ترقی پانے والے ہندی دو باشندے​

دوسرا بڑا مقصد داعش کا یہ ہے کہ داعش کو چھوڑ کر واپس پلٹنے والے بھارتی مسلمانوں نے اپنے اور دیگر بھارتی و بنگلہ مسلمانوں سے ہونے والے ابتر سلوک پر سے پردہ اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ سب سے کم تر وہاں اگر سمجھا جاتا ہے تو وہ بھارتی داعشی جنگجوؤں کو سمجھا جاتا ہے.

اکثر کو وہاں لڑنے کی بجائے یا کسی اچھے مقام کی بجائے جھاڑ پونچ، حجروں اور واش رومز کی صفائی وغیرہ کی ڈیوٹیز دی جاتی ہیں…
اس ویڈیو کا مقصد داعش کا اپنے بارے پاک و ہند میں پھیلے بھیانک تاثر کو زائل کرنے کی کوشش ہے.
ہم جانتے ہیں کہ داعش نے جب بھی کسی مسلمان ملک کو دھمکی آویز ویڈیو میں ہدف بنایا ہے تو اس میں اس ملک کے کسی فوجی یا عام شہریوں کو لازمی ذبح یا قتل کرتا دکھایا جاتا ہے لیکن ابھی نہ اسرائیل اور نہ ہی تازہ بھارت شکن ویڈیو میں کسی یہودی یا ہندو کی بلی چڑھائی گئی ہے۔

اس ویڈیو کی اشاعت کے حوالے سے ، داعش کو مزید کئی پہلوؤں پر اس کے فائدوں کا تذکرہ ہوسکتا ہے مگر بڑے اور واضح اہداف جو تھے وہ اوپر بیان کر دئیے ہیں.
اللہم ارنا الحق حقا وارزقنا اتباعہ،
وارنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابہ۔
اے اللہ ہمیں حق کو واضح حق کی صورت میں دکھا اور ہمیں اسکی پیروی کرنے کی توفیق نصیب فرما،
اور ہمیں باطل کو واضح باطل کی صورت میں دکھا اور ہمیں اس سے بچنے کی توفیق نصیب فرما۔ آمین۔
وماعلینا الاالبلاغ المبین
تجزیہ منجانب؛ مانیٹرنگ سیکشن، ادارہ الفتن
 
Top