• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

داعی الی اللہ کے اوصاف کیا ہونے چاہیے۔؟؟؟((ظفر اقبال ظفر))

ظفر اقبال

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 22، 2015
پیغامات
281
ری ایکشن اسکور
21
پوائنٹ
104
داعی الی اللہ کے اوصاف کیا ہونے چاہیے۔؟؟؟
مندرجہ ذیل اوصاف یاد رکھنا:
1۔عنوان کا تعارف اور دعوت دینے کا صحیح طریقہ اور اس کا مطالعہ ضرور کریں۔
2۔ اپنے علم پر پہلے خود عمل کریں ۔
3۔عاجزی و انکساری اور نرمی کے ساتھ امت کی اصلاح کی فکر کرنا۔
حدیث: میری اور تمہاری مثال ان پتنگوں کی ہے جوبھاگ کر آگ پر گر رہے ہیں اور میں کمر سے پکڑ کر تمہیں بچارہا ہوں۔
4۔ لوگوں کے جذبات اور احساسات کو پڑنا اچھے داعی کی نشانی ہے۔
شورش کاشمیری:
لاہور آئے تو مائک سے ہٹ کر کھڑے ہو گے لوگوں نے بتایا حضور مائک ادھر ہے تو فرمانے لگے میں لوگوں کے چہروں سے موضوع تلاش کر رہا ہوں۔
5۔ داعی نرم بات کرے سختی کا جواب نرمی سے دے۔
6۔ داعی لوگوں کو خوشخبری دینے والا ہوں لوگوں کو متنفر کرنے والا نہ ہوں ۔
7۔تشدد سے پاک ذہن رکھنے والا ہوداعی ہونا چاہیے۔
سید نذیر حسین محدث دہلوی ﷫ کا واقع:
ایک دن اسٹیشن پہ کھڑے تھے کسی طالب علم نے ان کے مدرسے کا نام پوچھا تو فرمانے لگے لا ؤ اپنا سامان مجھے دے دو سامان اتھا کر اپنے مدرسے لے گے ایک دن شیخ کو اس طالب علم نے مسند پر بیٹھے دیکھا تو فرمانے لگا میری مدد کرنے والا شیخ آپ کی طرح تھا تو دعا فرما دیں اللہ ان می عمر میں برکت عطا ء فرما دے ۔
نوٹ: مولانا صاحب فرمانے لگے جو اپنی منزل پر پہنچنا چاہتا ہے وہ راستے میں آنے والے کتوں کو پتھر نہ مارے بلکہ توجہ سے چلتا رہے
8۔خطیب کو موقع محل اور نفسیات کے مطابق بات کرنی چاہیے ۔
9۔ خطیب و داعی کو مایوس نہیں ہونا چاہیے اور نہ گھبرانا چاہیے۔
10۔تعصب اور نفرت سے پرہیز کرے ۔
11۔ امیر اطاعت اور محبت و اتحاد کی بات کرنے والا ہو۔
 
Top