• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

داڑھی کو ایک مٹھی کے بعد

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
السلام علیکم،

صحابہ کرام داڑھی کو ایک مٹھی کے بعد کاٹ دیتے تھے کیا یہ صحیح حدیث سے ثابت ہے؟

اور کیا صحیح بخاری میں ابن عمر کی بھی حدیث ہے؟

داڑھی رکھنا سنت ہے یا داڑھی کو بنا کٹ کرے اسکے حال پی چھوڑ دینا

جزاکم الله خیرا
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
السلام علیکم،

صحابہ کرام داڑھی کو ایک مٹھی کے بعد کاٹ دیتے تھے کیا یہ صحیح حدیث سے ثابت ہے؟

اور کیا صحیح بخاری میں ابن عمر کی بھی حدیث ہے؟

داڑھی رکھنا سنت ہے یا داڑھی کو بنا کٹ کرے اسکے حال پی چھوڑ دینا

جزاکم الله خیرا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
صحابہ کرام داڑھی کو ایک مٹھی کے بعد کاٹ دیتے تھے کیا یہ صحیح حدیث سے ثابت ہے؟
صرف چند صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں ایسا ملتاہے، لیکن وہ ایسا کیوں کرتے تھے اس بارے میں کچھ منقول نہیں۔

اور کیا صحیح بخاری میں ابن عمر کی بھی حدیث ہے؟
امام بخاري رحمه الله (المتوفى256)نے کہا:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " خَالِفُوا المُشْرِكِينَ: وَفِّرُوا اللِّحَى، وَأَحْفُوا الشَّوَارِبَ " وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ: «إِذَا حَجَّ أَوِ اعْتَمَرَ قَبَضَ عَلَى لِحْيَتِهِ، فَمَا فَضَلَ أَخَذَهُ»
ہم سے محمد بن منہال نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے یزید بن زریع نے ، انہوں نے کہا ہم سے عمر بن محمد بن زید نے بیان کیا ، ان سے نافع نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم مشرکین کے خلاف کرو، داڑھی چھوڑ دو اور مونچھیں کترواؤ۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب حج یا عمرہ کرتے تو اپنی داڑھی (ہاتھ سے) پکڑ لیتے اور (مٹھی) سے جو بال زیادہ ہوتے انہیں کتروا دیتے۔[صحيح البخاري 7/ 160]۔

داڑھی رکھنا سنت ہے یا داڑھی کو بنا کٹ کرے اسکے حال پی چھوڑ دینا
اگرسنت سے مراد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عام طریقہ ہے تو بے شک یہ سنت ہے لیکن اگر سنت اصطلاحی معنی میں آپ نے استعمال کیا ہے تو جان لیں کہ داڑھی رکھنا سنت ہی نہیں بلکہ فرض اورواجب ہے۔اوراسے اس کے حال پر چھوڑ دینا ضروری ہے۔واللہ اعلم۔
 
Top