• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دبئی پولیس نے چوری کی خطرناک ترین واردات سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
دبئی پولیس نے چوری کی خطرناک ترین واردات سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں

دبئی – العربیہ ڈاٹ نیٹ
منگل 26 صفر 1440هـ - 6 نومبر 2018م

دبئی کی پولیس نے 3 لاکھ درہم مالیت کا 3.27 قیراط کا ہیرا چُرا کر اسمگل کرنے والے ایشیائی جوڑے کو بیرون ملک جانے کے بعد 20 گھنٹوں کے اندر ہی اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس جوڑے نے دبئی کے علاقے نائف میں واقع Gold Souk کی ایک دکان سے مذکورہ ہیرا چُرایا تھا جس کے بعد چوری میں شامل عورت نے اس کو اپنے پیٹ میں نگل لیا۔ واضح رہے کہ دکان کے مالک نے پولیس کو اپنے ہاں سے ہیرا چوری ہو جانے کی اطلاع واردات کے تین گھنٹوں کے بعد دی تھی۔

یہ جوڑا ہیرا چرانے کے بعد ممبئی کے راستے ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہو چکا تھا۔ تاہم انٹرپول اور انڈین پولیس کے تعاون سے ان کو ممبئی کے ہوائی اڈے پر حراست میں لینے کے بعد دوبارہ متحدہ عرب امارات پہنچا دیا گیا۔

دبئی پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق جوڑے میں شامل مرد نے دکان کے عملے کو ہیرے دکھانے کے بہانے باتوں میں لگا لیا۔ اس دوران عورت نے بیرونی دروازے کے قریب شیشے کے شو کیس کو کھول کر وہاں سے ایک ہیرا چُرا لیا اور اپنی جیکٹ میں چُھپا لیا۔

اس کے بعد یہ جوڑا ایک شاپنگ مال میں گیا جہاں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں نے اپنے کپڑے تبدیل کر لیے اور پھر نکل کر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رخ کیا۔

اس دوران دکان کے مالک کو چوری کا علم ہوا تو اس نے فورا پولیس کو اطلاع دی تاہم جب تک واردات کو تین گھنٹے گزر چکے تھے۔ اس تاخیر کا فائدہ اٹھا کر یہ جوڑا دبئی سے پرواز کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

دبئی پولیس میں جرائم کی تحقیقات کے شعبے کے سربراہ کرنل عادل الجوکر کے مطابق مشتبہ جوڑے اور ان کی پرواز کے متعلق تمام تر معلومات انٹرپول کے ذریعے انڈین پولیس تک پہنچا دی گئیں۔ اس کے نتیجے میں جوڑے کو ممبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا اور پہلی پرواز سے ہی واپس دبئی بھیج دیا گیا۔

دبئی پولیس کی تحقیقات پر جوڑے نے ہیرا چرانے اور خاتون نے اسے نگل لینے کا اعتراف کر لیا۔ خاتون کے پیٹ کا ایکس رے لیا گیا تو اس کی آنت کے اندر ہیرا موجود پایا گیا۔ بعد ازاں ایک ماہر ڈاکٹر کے ساتھ مشاورت کی گئی۔ ڈاکٹر نے ہیرے کو واپس حاصل کرنے کے لیے ایک خاص قسم کے کیمیائی مواد کا استعمال کیا۔ چند گھنٹوں کے بعد ہیرا سالم حالت میں دکان کے مالک تک پہنچا دیا گیا جب کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہو گیا۔

دبئی پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور چابک دستی سے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ اپنی سرزمین پر جرائم کا ارتکاب کرنے والے عناصر کو کسی طور پر بچ کر نکلنے میں کامیاب نہیں ہونے دیتی۔
 
Top