• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دستخط میں دوسرے فورمز کا لنک

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
السلام علیکم۔
ہمارے ایک قابل احترام دوست شہزاد بھائی کے دستخظ میں تین مختلف فورمز کا لنک دیکھا۔۔۔
میری تجویز یہ ہے کے اگر اُن اردو فورمز کی بجائے وہاں کی اسلامی لائبریری کا لنک دیا جائے تو بہتر ہے۔۔۔
کیونکہ محدث فورم دین کی ترویج اور دعوتی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔۔۔ نہ کے کسی دوسرے فورم کی تشہیر کا۔۔۔
لہذا میری عرض اتنی ہے ہر رکن کوپابند کیا جائے کے وہ دوسرے فورم کا لنک دینے کی بجائے وہاں کی اسلامی لائبریری کالنک دے۔۔۔
باقی اتنظامیہ جو بہتر سمجھے وہی لائحہ عمل اختیار کرے۔۔۔
والسلام۔۔۔
واللہ اعلم
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
بھائی جان، جن فورمز کا لنک ہے ان میں سے یقیناً دو فورمز کی تو اسلامی لائبریری نہیں ہے۔ ہمیں اس میں کچھ حرج محسوس نہیں ہوتا کہ یوزرز محدث فورمز کے ساتھ دیگر معاصر فورمز کا بھی وزٹ کیا کریں، ان تینوں فورمز کے بارے میں بھی ہماری رائے یہی ہے کہ یہ بھی دین کی ترویج کے اہم پلیٹ فارمز ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے دین کی ترویج میں اپنا حصہ شامل کرنا ہے۔
اسی لئے ہم نے محدث فورم پر موجود تحاریر کے کوئی حقوق وغیرہ بھی نہیں رکھے۔ جو چاہے ، جہاں چاہے، انہیں استعمال کرے۔ یہ بھی اختیاری ہے کہ وہ محدث فورم کا بطور سورس لنک دینا چاہیں تو ان کی مرضی، نہ دینا چاہیں تب بھی فبہا۔ اصل مقصد یہ ہے کہ یہ تحاریر زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنی چاہئیں۔
اب جو لوگ شہزاد بھائی کے لنکس سے ان دیگر فورمز تک پہنچیں گے، عین ممکن ہے کہ وہ ان فورمز پر موجود عمدہ تحریریں محدث فورم پر شیئر کریں اور محدث فورم پر موجود مضامین وہاں شیئر کریں، اس سے ان شاء اللہ سب ہی کا فائدہ ہے۔
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412

جزاکم اللہ خیرا محترم بھائی
 
Top