• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دعا کے متعلق مسائل

ماہا

مبتدی
شمولیت
مئی 18، 2011
پیغامات
38
ری ایکشن اسکور
233
پوائنٹ
0
حضرت جابر سے روایت ہے کہ حضور نے فرمایا
اپنی جانوں کے لئے بددعا نہ کرو اور نہ اپنی اولاد کے لئے بددعا کرو کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہاری موافقت اےسی گھڑی سے ہو جائے جس میں اﷲ سے جو بھی چیز مانگی جائے دی جاتی ہے اور پھر یہ بد دعا تمہارے حق میں قبول کر لی جائے
حضرت عبادہ بن صامت سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا
کہ زمین پر جو مسلمان بھی اﷲ سے کوئی دعا کرتا ہے اﷲ اس کی دعا کو قبول کرتے ہیں ےا اسی طرح کوئی تکلیف دور کر دےتے ہیں
حضرت ابو امامہ سے روایت ہے آپ سخت پریشانی میں ےہ دعا پڑھا کرتے تھے
اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ عظمتوں اور علم والی ذات ہے عرش عظیم کے رب کے سوا کوئی معبود نہیں وہ آسمان و زمین کا رب ہے
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
جزاک اللہ بہن۔
عموماً ہم یہاں فورم پر یہ کوشش کرتے ہیں کہ جو بھی احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے پیش کی جائیں نہ صرف یہ کہ ان کے حوالہ جات دینے کا اہتمام کیا جائے بلکہ ممکن حد تک اس حدیث کی صحت کا حکم بھی ساتھ ہی بیان کر دیا جائے۔ کیونکہ دین میں بلاسند بات مردود ہے۔
اس لئے ازراہ کرم آپ بھی یہی کوشش کیا کریں کہ احادیث حوالہ جات کے ساتھ پیش کریں۔ ورنہ کسے معلوم کہ آیا واقعی ایسی کوئی حدیث موجود ہے بھی یا نہیں۔ موجود ہے تو اس کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت کس حد تک درست ہے۔ وغیرہ۔
آج کے دور میں تو ان حوالہ جات کا اہتمام اور بھی آسان ہو گیا ہے۔ مزید یہ بھی ہے کہ آپ چاہیں تو ہماری کتب لائبریری میں سے کوئی کتاب ڈاؤن لوڈ کر لیں اور اس میں سے اچھی اچھی احادیث اور اہم اقتباسات پیش کر دیا کریں کیونکہ ان میں عموماً حوالہ جات کا خاص اہتمام ہوتا ہے تو آپ کو بذات خود حوالہ جات ڈھونڈنے کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔
امید ہے کہ آپ ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں گی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دینی تعلیمات کے فروغ کے لئے ہر چھوٹی بڑی کاوش پر جزائے خیر عطا فرمائیں۔ آمین یا رب العالمین۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
جزاک اللہ ماہا بہن۔!!
شاکر بھائی نے عمدہ بات کی طرف اشارہ کیا ہے ۔کہ کوئی بھی اسی بات جس کی نسبت دین کی طرف ہو تو ہمیں بغیر ریفرینس کے شیئر نہیں کرنے چاہیئے۔ایک اور بات کی طرف میں بھی اشارہ کردوں،کہ تمام معزز ہستیوں کاہمیں خالی نام نہیں لیناچاہیے۔بلکہ ان کے نام کےساتھ دعائیہ کلمات بھی لگانے چاہیے۔اور یہ ادب کا تقاضا ہے۔مثال کے طور پر ماہا بہن نے حضرت جابر،حضرت محمدﷺ،حضرت عبادہ بن صامت اور حضرت ابوامامہ کا خالی نام لےلیا۔
اس طرح کی باتوں پر توجہ دینا بہتر ہے۔امید ہے کہ ماہا بہن کے ساتھ تمام بھائی بھی اس طرح کی باتوں کاخاص خیال رکھیں گے۔
اللہ تعالی عمل کی توفیق دے۔آمین
 

ماہا

مبتدی
شمولیت
مئی 18، 2011
پیغامات
38
ری ایکشن اسکور
233
پوائنٹ
0
جزاک اللہ ماہا بہن۔!!
شاکر بھائی نے عمدہ بات کی طرف اشارہ کیا ہے ۔کہ کوئی بھی اسی بات جس کی نسبت دین کی طرف ہو تو ہمیں بغیر ریفرینس کے شیئر نہیں کرنے چاہیئے۔ایک اور بات کی طرف میں بھی اشارہ کردوں،کہ تمام معزز ہستیوں کاہمیں خالی نام نہیں لیناچاہیے۔بلکہ ان کے نام کےساتھ دعائیہ کلمات بھی لگانے چاہیے۔اور یہ ادب کا تقاضا ہے۔مثال کے طور پر ماہا بہن نے حضرت جابر،حضرت محمدﷺ،حضرت عبادہ بن صامت اور حضرت ابوامامہ کا خالی نام لےلیا۔
اس طرح کی باتوں پر توجہ دینا بہتر ہے۔امید ہے کہ ماہا بہن کے ساتھ تمام بھائی بھی اس طرح کی باتوں کاخاص خیال رکھیں گے۔
اللہ تعالی عمل کی توفیق دے۔آمین
جزاکم اللہ خیرا ان شااللہ آیندہ ایسا نہیں ہو گا
 
Top