• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دعا

shinning4earth

مبتدی
شمولیت
اپریل 11، 2013
پیغامات
71
ری ایکشن اسکور
173
پوائنٹ
26

دعا۔۔۔
میں جب اس کی عنائیت سے دل میں سوز پاتا ہوں
تو اشکوں کو بہاتا ہوں،
دعا کو ہاتھ اٹھاتا ہوں،
کبھی سجدوں میں گرتا ہوں،
بدن کو بھی جھکاتا ہوں
زباں سے کہہ نہیں پاتا
مگر اپنے سیاہ دل میں،
یہی الفاظ دہراتا ہوں،
کہ جب ہوں آخری سانسیں،
زباں پہ ورد ہو تیرا،
وہ روح سرشار ہو یارب!
جو دنیا میں تڑپتی ہے ،
اٹھائیں لوگ جب مجھ کو،
تیری تکبیر پڑھتے ہوں،
فرشتے تیری رحمت کے،
میرے ساتھ چلتے ہوں،
زمیں کی سطح کے نیچے ،
دبادیں جسم جب میرا،
میرے ابیض لبادے پر ۔۔۔
جہاں کی گرد پڑتی ہو
تو اے نور السما ءوالارض!
تیرے انوار کی بارش
مجھے نم تب بھی کرتی ہو
سوالوں کے جوابوں تک
مجھے تم پاس کردینا
میری ہر اک خطا یارب!
مجھے تم معاف کردینا
نکل بھاگے گی دنیا جب
کوئی اپنا نہیں ہوگا
مجھے اپنا بنالینا
تو رحمت میں چھپا لینا
اسود اور ابیض کی
جب تقسیم ہو مولا!
منور نور سے اپنے
میرا چہرہ بھی کردینا
ذلت سے نہ گڑھ جائٰیں
میری آنکھیں میرے اللہ
حوض کوثر کی نعمت سے
مجھے سرشار کردینا
محمد(ﷺ)کی نگاہوں سے
میرے عیب چھپالینا
اور اپنی رحمت سے
غضب کو ٹھنڈا کر لینا
میرے نفس پر میں نے
کئے ہیں جو کروڑوں ظلم
میرے آقا میرے مولا!
میرے رحمٰن اے اللہ!
مجھے مرحوم کر لینا
مجھے محروم نہ کردینا
مجھے ظالم نہ کہہ دینا
گو کہ ہوں بڑا مجرم
گو کہ ہوں بڑا ظالم
ستاروں سے زیادہ ہیں
ہزاروں سے زیادہ ہیں
گناہ ہیں بے شمار اپنے
شماروں سے زیادہ ہیں
مگر فعالٌ لما یرید!!!
تو جب دے حکم" وَامتازوا"
مجرموں میں نہ کردینا
جو تجھ کو دیکھتے ہوں گے
تو ان کو دیکھتا ہوگا
بڑے مسرور وہ ہوں گے
بہت سرشآر وہ ہوں گے
مجھے ان میں تو لے جانا
تو قادر ہے میرے مولا!
جسے چاہے گا بخشے گا
مجھ پہ عفو وکرم کرنا
الہی!!!
میں تو عاجز ہوں
بس۔۔۔
تو راضی مجھ سے ہوجانا
تو راضی مجھ سے ہوجانا
غزل
 
Top