• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز دعوتِ تعارف و طعام و تجاویز

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ خیر!
سدد اللہ رمیک۔۔اللھم آمین
جس میں آگ کے متعلق لیکچر (پنجابی زبان) میں دیا گیا تھا
لیکچرضرور اپلوڈ کر دیجئے۔۔بارک اللہ فیک
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
فوج کا حصہ رہتے ہوئے گولیاں چلانے کا بہت شوق تھا۔ اس شوق کی پاداش میں شدید دھوپ میں، 106 بخار کے ساتھ گن اٹھائے فائرنگ رینج میں مٹی کے تودے پر لیٹے ہوئے ٹارگٹ پر آگ برسانے کا بہترین تجربہ ملا۔ اکثر اوقات داہنی آنکھ کے نیچے کا حصہ کسی گلٹی کی شکل کا بن جایا کرتا تھا۔
اور
گولی ہمیشہ ٹارگٹ پر ہی جاتی رہی۔ الحمد للہ علی ذالک
اب
کیا کہیئے کہ ہم
گن چھوڑ کر
جب سے
قلم کو اٹھائے ہوئے ہیں،
پرانے شوق نے ہمیں
سفارتی زبان سے ناآشنا بنا رکھا ہے
اور
جو تبدیلی آئی وہ یہی ہے کہ
گن کی گولی کی جگہ اب باتوں نے لے لی۔
یعنی پہلے گولی سیدھی ٹارگٹ پر جاتی تھی
اور
آج کل ہماری بےرحم باتیں بالکل تیر کی طرح تیرتی ہوئی اہداف پر لگتی ہیں۔
لیجیے تمہید کے بعد پڑھیئے کہ
سب سے پہلے تو محترم عبدہ بھائی نے اپان تعارف کروایا اور میٹنگ کا ایجنڈا بتایا۔ اللہ تعالیٰ انہیں خوش و خرم رکھے۔ بڑی سادگی والی طبیعت اور بڑے ہی سادہ مزاج۔ چند فقروں میں اپنی بات کو مکمل کر دیا۔ اور باقاعدہ تعارف کا سلسلہ شروع ہوا۔ محترم انس صاحب نے اپنا تعارف کروایا۔ محدث لائبریری، محدث فتوی، اور دیگر سائیٹس کا ذکر کیا گیا لیکن توجہ دلاؤ نوٹس یہ آیا کہ مجلس تو محدث فورم کے ساتھیوں سے آراستہ ہے جبکہ اس کا ذکر کم کم ہو رہا ہے۔
بہرحال سب ساتھیوں نے اپنا تعارف بالکل اختصار کے ساتھ کروایا۔
ایک ساتھی ایم فل تھے۔ جنہیں لقمے دے دے کر تعارف پورا کروایا۔
ایک صاحب ایم ایس سی فزکس تھے۔ انہیں بھی پٹری پر چڑھانے کے لئے تگ دو کرنی پڑی۔
ایک دوست ورچوؤل یونیورسٹی کے لیکچرار تھے۔ انہیں کا تعارف بھی رک رک کر جاری کروایا گیا۔
عبدہ بھائی کے چھوٹے بھائی سی اے کئے ہوئے ہیں۔ ان کا تعارف بھی بہت کم ملا۔
وغیرہ
وغیرہ
وغیرہ
اب آخر میں سب کی نظریں مجھ ناچیز پر مرکوز ہو گئیں
بڑی حیرانگی سے میں نے پوچھا کہ اب میری باری ہے؟؟؟؟
سب نے یک زبان کہا! جی ہاں۔ جی ہاں ۔ جی ہاں۔
مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ سترہ دوستوں کی محفل میں چند ہی لمحوں میں میرا تعارف ہونے جا رہا ہے۔
بہر حال کیا کرتا۔ بیٹھا ہوا تھا مجلس میں تعارف تو کروانا ہی تھا۔
اور پھر
تعارف شروع ہو گیا۔
چھوڑیئے اب اپنے منہ میاں مٹھو کیا بنیں۔
تعارف کے ساتھ ہی میں ایجنڈا پوائنٹس پر آگیا۔
عرض کی
جناب عالی! علمی طور پر محدث سائیٹس کو کیسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے، یہ تو آپ سب مجھ سے زیادہ جانتے ہیں کیونکہ میں ہی علم حاصل کرنے میں آپ سب سے نکما ثابت ہوا۔ البتہ اگر آپ حکم کریں کہ محدث فورم کے ذریعے سے فنون سکھانے کی تگ دو کی جانی چاہیئے تو شاید میں سب سے اوپر آجاؤں کیونکہ ایک تو فیملی نام ہی ایسا ہے۔ دوسرا اللہ تعالی نے بہت سے فنون سے آشنا فرما رکھا ہے مثلاً لوہے کا کام، لکڑی کا کام، موٹر مکینک کا کام، بجلی کا کام، کمپیوٹر کا کام، کتاب کی پرنٹنگ کا کام،
اور
سب سے بڑھ کر
گولی چلانے کا کام (صرف آن لائن) جی ہاں (صرف آن لائن)
میری یہ بات سن کر سب مسکرا دیئے۔ اور مجھے یہ مطلوب تھا۔
البتہ ایک طرف سے آواز آئی
فوجی ہیں فوجی۔
میرا تعارف مکمل ہونے کے بعد محترم عبدہ بھائی اور محترم انس بھائی نے اپنے قیمتی خیالات کا اظہار فرمایا۔ اور بات بہت کھلتی چلی گئی۔ آنے والے منصوبوں پر بھی بات ہوئی۔ اور مزید بہتری کے لئے جاری کلاسز میں سے کسی ایک کی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کر کے اس کے خدوخال اور نتائج و ثمرات پر بھی بات ہوئی۔ محترم محمد یونس بھائی نے رائے دی کہ عقیدے کی کلاس سے کام اسٹارٹ کیا جائے۔ اسی طرح دیگر دوستوں نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
جب مجلس اختتام کو پہنچنے لگی تو فنون کی بات کے متعلق میں نے عرض کیا کہ
ایک دوست نے میری ایک ویڈیو بنا رکھی ہے
جس میں آگ کے متعلق لیکچر (پنجابی زبان) میں دیا گیا تھا۔ جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ آگ کیا ہے، کیسے لگتی ہے، کیسے بجھتی ہے وغیرہ وغیرہ۔ تقریبا ایک گھنٹے کا لیکچر تھا۔ اس کے بعد تقریباً آدھے گھنٹے پر محیط پریکٹیکل کی وڈیو بھی بنائی گئی تھی جس میں باقاعدہ آگ لگائی گئی اور لیکچر میں جو جو باتیں بتائی گئی تھیں اور جتنی تکنیک بتائی تھی اسے اپلائی کر کے آگ پر قابو پایا گیا تھا۔ الحمد للہ علی ذالک۔
بہرحال اگر دوست چاہیں تو وہ اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔
ارے
کھانے کا تو میں بھول ہی گیا۔
اور میں اکثر کھانے کو بھول ہی جاتا ہوں۔
اللھم بارک لھم فیما رزقتھم و اغفر لھم و ارحمھم
ایک پر تکلف کھانا اس کے بعد محمد نعیم یونس بھائی کے ساتھ ایک پلیٹ میں کھانا۔ کھانے میں چاول ہی چاول پسند کرتے چلے جانا، رائتہ تقریبا ختم کر دینا، روٹی کی طرف التفات نہ کرنا۔ پھر توجہ دلاؤ نوٹس پر روٹی کے پرخچے اڑانا۔ جب پیٹ بھر گیا تو آئس کریم کا ہمارے پاس آنا اور گذارش کرنا کہ مجھے بھی کھاؤ۔ میں بھی کھانے کا حصہ ہوں۔
ابھی اتنا ہی کیا کم تھا کہ
ابن آدم بھائی کی سوغات پر بے رحم ٹوٹ پڑنا۔ اور جب تک پلیٹ میں سوغات موجود رہی، اس وقت تک ہمارے ہاتھ نہ رکنا۔ اللہ اکبر۔
اللہ اکبر
بعد میں ابن آدم بھائی سے سوغات کا نام دریافت کرنا۔

یہ سب کچھ صرف اس لئے لکھا ہے کہ آج عشاء کے بعد محمد نعیم یونس بھائی نے کہا ہے کہ ساجد تاج بھائی نے گلہ فرمایا ہے کہ آپ محدث فورم پر بالکل بھی فعال نہیں ہیں۔ چنانچہ ‘‘غصہ’’ کے عالم میں یہ تحریر لکھ دی ہے تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔
آپ سب سے زیادہ خطاکار آپ کا بھائی
محمد آصف مغل
بہت خوب آصف مغل صاحب! تحریر کے بے تاج بادشاہ لگ رہے ہیں۔ابتسامہ
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ خیر!
سدد اللہ رمیک۔۔اللھم آمین

لیکچرضرور اپلوڈ کر دیجئے۔۔بارک اللہ فیک
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
محترم بہن
شاید آپ کے علم میں ہے کہ ذاتی طور پر فوٹو گرافی کو پسند نہیں کرتا اور میری سمجھ اور علم کی حد تک موبائل سے بنائی ہوئی ویڈیو بھی فوٹوگرافی اور تصاویر ہی کے حکم میں آتے ہیں۔ الحمد للہ ثم الحمد للہ۔ میرے دلائل کا جواب جب سائیٹ کے کسی بھی ذمہ دار کے پاس نہ رہا تو انہوں نے مجھے لکھنے سے بین کر دیا۔ آج بھی میں اسی موقف پر قائم ہوں۔ اللہ تعالیٰ مجھے اس پر اُس وقت تک قائم رکھے جب تک حدیث نبوی ﷺ دنیا میں موجود ہے۔ جن کی رُو سے عقلی طور پر دلائل کا جواب مخالفین کے پاس نہیں بن پاتا۔
لہٰذا
یہ کام دوبارہ صرف آڈیو کی شکل میں تو میں کر سکتا ہوں اور وہ اپ لوڈ کرنے کے متعلقہ رُکن یا مکلف رُکن کے سپرد کر سکتا ہوں۔ البتہ ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے سے اللہ تعالیٰ کی پکڑ کا خوف لاحق ہے۔ اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ جتنی زیادتیاں اس زندگی میں کر چکا ہوں وہ بھی اور زندگی بھر کے تمام گناہ رحمان و رحیم مالک مجھے معاف فرما دے آمین۔ قیامت کے دن مجھ سے حساب نہ لے۔ ورنہ میں سمجھتا ہوں کہ میری ہلاکت یقینی ہے۔ بس وہ رب ہی ہے جو مجھے معاف فرما دے گا۔ اور مجھ سے نہیں پوچھے گا۔ کیونکہ اُس سے جو کچھ مانگا جائے وہ مالک الملک سب کچھ عطا فرما دیتا ہے۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بہت خوب آصف مغل صاحب! تحریر کے بے تاج بادشاہ لگ رہے ہیں۔ابتسامہ

ایڈوانس شکریہ حافظ صاحب
میری تحریروں کو تاج آپ پہنا دیں
مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے بادشاہوں سے بڑھ کر حیاۃ طیبہ عطا فرمائے گا۔
دنیا کی بادشاہت سے اللہ تعالیٰ اپنی پناہ میں رکھے آمین
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بھائی اراکین فورم کو بھی آگاہ کریں کہ یہ تین اہم اراکین کون ہیں۔
اللہ تعالی ہمیں بھی سیکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
نام تو مجھے یاد نہیں رہے۔ البتہ محترم عبدہ صاحب ان دوستوں کو محدث فورم پر لائے ہیں اور اُمید ہے کہ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے وہ بھرپور تعاون فرمائیں گے۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
اللہ تعالٰی آپ کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائیں اور تاحیات آپ کو اپنے موقف پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائیں۔۔آمین یا رب العالمین
آڈیو کی صورت میں اپلوڈ کر دیں تا کہ اس سے استفادہ حاصل کیا جا سکے ۔۔ میرے خیال سے دینی طبقہ اس قسم کے معاملات پر زیادہ توجہ نہیں دیتا حالانکہ ایسے معاملات سیکھنے،سمجھنے کی ہمیں دوسروں سے زیادہ ضرورت ہے۔۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
جی بہت بہت شکریہ
کوشش کروں گا کہ جتنی جلد یہ کام مکمل کر سکوں کر لوں۔
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
تا کہ اس سے استفادہ حاصل کیا جا سکے ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! ایک اصلاح مقصود ہے وہ یہ کہ چند الفاظ اور تراکیب کا استعمال غلط العام کے درجے کو پہنچ گیا ہے اس لیے ان کی درستی ضروری ہے۔جیسا کہ آپ نے یہ ترکیب استعمال کی ہے:استفادہ حاصل اصل میں باب استفعال میں ’س‘ میں بذات خود ’حصول‘ کا معنی پایا جاتا ہے اس لیے اس مادہ سے استعمال ہونے والے الفاظ کے ساتھ ’حاصل‘ کا لفظ لگانا تکرار لغو بنتا ہے۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ خیر!
پہلے استفادہ ہی لکھا تھا پھر تدوین کر کے حاصل کرنا کا لاحقہ لگا دیا۔۔۔
آئندہ بھی اصلاح کرتے رہیے گا۔۔۔
 
Top