• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دعوت حق کے تقاضے

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
دعوت حق کے تقاضے

مصنف کا نام
عبدالعزیز بن احمد المسعود

مترجم
مولانا محمد یونس بٹ

ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور


تبصرہ
دعوت حق تمام انبیاء ورسل علیہم السلام کا اصلی فرض اور مستقل شعار رہا ہے ،یہی وجہ ہے کہ نبی اکرم صلی ا للہ علیہ وسلم کے بعد ختم نبوت کے باعث اب یہ فرض امت مسلمہ کے علما اور داعیان حق کے سپرد ہے کہ وہ پوری انسانیت کو معروف کا عامل بننے اور منکرات سے بچنے کا راستہ دکھائیں۔اس ذمہ داری سے عہدہ برآں ہونے کے لیے ضروری ہے کہ دعوت حق کے تقاضوں اور داعی کی صفات سے واقفیت حاصل کی جائے ۔زیر تبصرہ کتاب میں اسی نکتے کو بحث و نظر کا مدار بنایا گیا ہے ۔یہ کتاب دراصل ایک ممتاز عربی عالم عبدالعزیز بن احمد المسعود کی عربی تصنیف ’صفات الآمر بالمعروف والناہی عن المنکر ‘کا سلیس ترجمہ ہے جو مولانا یونس بٹ کے قلم سے ہے ۔فاضل مصنف نے داعیان حق کی صفات کو بڑی خوبصورتی سے اجاگر کیا ہے ۔ہر داعی دین پر اس کتاب کا مطالعہ لازم ہے تاکہ صحیح شرعی طریقے کے مطابق فریضہ دعوت کی انجام دی کر سکے۔
اس کتاب دعوت حق کے تقاضے کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:
Top