• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دل کی بیماریاں

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207

دل کی بیماریاں

دل بظاہر گوشت کا چھوٹا سا ٹکڑا ہے مگر ہے بڑی عجیب و غریب شئ اس چھوٹے سے ٹکڑے کی مثال ہم سمندر سے دیں گے جو بظاہر تو بڑا پرسکون و ہموار ہوتا ہے ۔ لیکن اپنی بیکراں وسعتوں اور لا محدود گہرائیوں کو وہی جانتا ہے ۔ یہ بھی سمندر ہی کو معلوم ہے کہ اسمیں کتنے اقسام کے حیوانات اور کیسے عجیب نباتات ہیں جنہوں نے سمندری حیات کے ماہرین کو ورطئہ حیرت میں ڈال دیا ہے ۔ یہی مثال ہے دل کی بھی ۔ جس نے بھی صحیح معنوں میں دل پر غور کرے گا وہ جان لے گا کہ دل کی حالت بھی انسان کو حیرت و استعجاب کے سمندر میں ڈبو دیتی ہے ۔ کہ دل میں کیسے کیسے تغیرات ، حالات و انفعالات ہیں اور لوگ اس دل کی وجہ سے ہی اخلاق و صفات میں ایک دوسرے سے مختلف ہیں ۔ یہ سب کچھ اس چھوٹے سے دل کی وجہ سے ہے ۔
قرآن کریم سے دل کی جو بیماریاں معلوم ہوئی ہیں وہ غفلت ، کجی، اندھا پن، پلٹنا ، تالا لگ جانا، لہو، ریاء، نفاق، حسد ، خوفزدہ ہونا ، سکڑنا وغیرہ ہیں ۔
کیا یہ ساری بیماریاں دل کی ہیں ؟ کیوں نہیں اس سے بھی بڑھ کر ہوسکتی ہیں اور ان کا نتیجہ کیانکلے گا۔ کہ دل پر مہر لگ جائے ۔دل کی موت واقع ہوجائے۔اور جب انسان ان بیماریوں اور اس کے نتیجے کا مقابلہ نہ کر سکے تو دل سیاہ ہوجاتا ہے ۔



امتحان القلوب

 
Top