• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دل کی خرابیاں

شمولیت
نومبر 24، 2012
پیغامات
265
ری ایکشن اسکور
502
پوائنٹ
73
علامۃ ابن القیم رحمتہ اللہ علیہ کی ایک کتاب ہے مدارج السالکین اس کی پہلی جلد میں وہ بیان فرماتے ہیں کہ جوچیز آدمی کو پسند آے اس کی تمنا کرنا ایک انسانی فعل ہے
’’دل کو روحانی طور پر خراب کرنے والی پانچ ٥بیماریاں ہیں ‘‘
١۔ برے دوستوں کی کثرت اور ان کی صحبت اختیار کرنا
٢۔خوش کن طویل آرزوئیں
٣۔ اللہ کے سوا چیزوں میں دل کا اٹک جانا
٤۔ شکم سیر ہونا
٥۔ اور بلا کی نیندیں
حالانکہ دل کا اصل کام یہ ہے کہ اللہ تعالی کی طرف لپکتا ہے‘ آخرت کا شیدائ ہوتا ہے راہ حق کے حجابات دور کرنا ہے ۔ صراط مستقیم کے ڈاکوؤں ‘عمل اور نفس کی آفات سے خبردارکرتاہے کیونکہ دل کو حق تعالی نے روشنی ‘زندگی قوت ‘صحت ‘عزم بخشا ہوتا ہے اگر مذکورہ ٥ پانچ روگ دل کو لگ جائیں تو دل کانور کھوجاتا ہے بصیرت کی آنکھ
روشن نہیں روہتی ۔ دل کے کان بہرے ہو جاتے ہیں ۔اگرچہ بندے کو پتہ نہیں چلتا
مذکورہ بیماریاں سے اعضاے جسم کمزور پڑتے ہیں صحت خراب اور عزیمت تباہ ہوتی ہے ۔
 
Top