• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دل کے دورے کی وہ چند علامات جنہیں کبھی نظر اندازمت کیجئے

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
دل کے دورے کی وہ چند علامات جنہیں کبھی نظر اندازمت کیجئے
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے



اگر معیارِ زندگی تبدیل کرلیا جائے تو امراضِ قلب سے بڑی حد تک بچا جاسکتا ہے،طبی ماہرین فوٹو: فائل

دل کے دورے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس کی کیفیات سے آگاہ ہوں جب کہ آگہی اورمعلومات سے بروقت طبی امداد حاصل کرکے اپنی جان بچائی جاسکتی ہے اور ماہرین اس کی کئی علامات بیان کرتے ہیں جن کا مجموعہ دل کے دورے کی ظاہر کرتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق غیرمتوازن طرزِ زندگی، نامناسب غذا، ورزش میں کمی اورذہنی تناؤ وغیرہ بھی دل کے دورے کی وجہ بن سکتے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق اگرسینے پربہت بوجھ محسوس ہو،غیرمعمولی ٹھنڈے پسینے آرہے ہوں، پیٹ کے اوپری جانب ناقابلِ برداشت درد ہورہا ہو، بائیں بازو میں درد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہورہا ہو، جبڑے میں درد ہو اور سانس لینے میں دقت ہوتو فوری طور پر ای سی جی کرائیں جو دل کی اندرونی کیفیات کی نشاندہی کرتی ہے۔

اگر ان علامات میں سے چند ایک بھی لاحق ہوں تب بھی اسے نظرانداز نہ کیجیے اور فوری طور پر امراضِ قلب کے اسپتال سے رجوع کیجیے، مردوں کے مقابلے میں خواتین میں دل کے دورے کی علامات مختلف ہوسکتی ہیں، مردوں کے سینے میں شدید درد محسوس ہوتا ہے جب کہ خواتین کمراور جبڑے میں درد محسوس کرتی ہیں جب کہ ان میں سانس کی کمی ایک عام مظہر ہوتا ہے، اگر آپ خود میں اور کسی دوست یا عزیز میں یہ علامات نوٹ کریں تو فوری طور پر خود کو یا اپنے عزیز کو ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔

ماہرین کے مطابق اگر زندگی میں چارچیزیں شامل کرلی جائیں تو بڑی حد تک امراضِ قلب سے بچا جاسکتا ہے، ان میں اول خوراک پر کنٹرول، نیند کا مکمل کرنا اورذہنی تناؤ سے دوررہنا جب کہ ورزش کو اپنے معمول کا حصہ بنالیں۔ دوسری جانب پھلیاں، ٹماٹر، مگر ناشپتی، کھجور، السی کے بیج اور ہری سبزیاں دل کو تقویت دیتی ہیں۔
 
Top