• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دنیا آخرت کی کھتی ہے تحقیق ۔

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
دنیا آخرت کی کھتی ہے یہ حدیث ہے یا آیت؟ ؟؟؟
سائل۔نورین۔
جواب۔
الدنيا مزرعة الآخرة

"دنیا آخرت کی کھیتی ہے"

ایسی کوئی روایت کسی بھی حدیث کی مستند کتاب میں موجود نہیں اور نہ ہی اس کی کوئی سند ہے بلکہ یہ ایسے ہی سن سنا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف منسوب کر دی گئی.
اس روایت کے متعلق مختلف علماء کی آراء....
1.حافظ عراقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
"مجھے یہ حدیث کہیں نہیں ملی."
(المغنی عن حمل الأسفار :1354)
2. علامہ سخاوی کہتے ہیں :
"مجھے یہ با سند کہیں بھی نہیں ملی."
(المقاصد الحسنة : 497)
3. علامہ صغانی نے اسے من گھڑت و جھوٹی روایات میں ذکر کیا ہے.
( الموضوعات للصغانی : 106)
4. علامہ سبکی کہتے ہیں :
اس روایت کی کوئی اصل ہی نہیں.
(احادیث الأحياء التي لا أصل لها : 47)
5. علامہ طاہر پٹنی نے اسے موضوع(من گھڑت وجھوٹی) کہا ہے.( تذکرة الموضوعات : 174)

مزید دیکھئے :
1. (الجد الحثيث في بيان ما ليس بحديث : 169)
3. (النخبة البهية في الأحاديث المكذوبة علي الخير البرية : 123)
4. (اللؤلؤ المرصوع : 204)
5. (الفوائد الموضوعة في الأحاديث الموضوعة : 177)
6. (المصنوع في معرفة الحديث الموضوع : 133)
7. (الأسرار المرفوعة في الأحاديث الموضوعة : 203)

نوٹ : بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ان الفاظ کا مطلب تو صحیح ہے لہٰذا اسے بطور حدیث بیان کرنے میں کیا حرج ہے تو عرض ہے کہ ہر اچھی بات کا مطلب یہ نہیں کہ اسے حدیث بنا دیا جائے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان وحی ہوتا ہے اور دنیا میں کسی کی بھی بات چاہے کتنی ہی اچھی کیوں نہ ہو وہ حدیث نہیں بن سکتی.
حافظ محمد طاهر بن محمد
 
Top