• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دنیا کی مثال.

شمولیت
جولائی 18، 2017
پیغامات
130
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
ایک بزرگ کسی شہد بیچنے والے کے قریب سے گزرے . انھوں نے دیکھا کہ شہد کے برتن پر بے شمار مکھیاں بیٹھی ہیں . وه بزرگ وہیں کھڑے ہو کر برتن کو دیکھنے لگے .
جب شہد پر حد سے زیادہ مکھیاں بیٹھ گئیں تو دکاندار نے حسب معمول مکھیاں اڑانے کیلئے ہاتھ والا پنکھا ہلایا .
جو مکھیاں برتن کے کناروں پر بیٹھی تھیں وه تو فورا اڑ گئیں .
لیکن جو حریص مکھیاں شہد کے اوپر بیٹھی تھیں وه پھنس کر ره گئیں .
وه بزرگ یہ منظر دیکھ کر بےہوش ہو گئے . جب ہوش میں آئے تو لوگوں نے بے ہوشی کی وجہ پوچھی .
وه فرمانے لگے
شہد کی مثال
دنیاجیسی هے۔
مکھیاں ، انسان ہیں۔
اور پنکھا ملک الموت هے .
جو لوگ قناعت اختیار کریں گے وه موت اور موت کے بعد کی تلخیوں سے نجات پا جائیں گے . لیکن جو لوگ لالچی اور حریص طبیعت کے مالک هوں گے اور دن رات دنیا میں مشغول رہیں گے وه موت کے بعد انہی حریص مکھیوں کی طرح پھنس کر ره جائیں گے__
 
Top