• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دنیا کے قائد

شمولیت
ستمبر 28، 2013
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
7
ایک مغربی قلمکار "گبن" اقرار کرتا ہےکہ:​
" محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے وقت عرب کے لوگ دنیا کی ایک ذلیل ترین قوم تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے اَن پڑھون میں اپنی مبارک زندگی گزار دی، وہ ابوبکر، عمر فاروق، عثمان غنی، علی مرتضی، طلحہ، زبیر، عبدالرحمن بن عوف، سعد بن أبی وقاص اور سعید بن زید رضوان اللہ علیہم اجمعین وہی حضرات ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد دائرہ بنا کر بیٹھتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلیمات حاصل کرتے تھے۔ دینی تعلیم حاصل کر کے ان لوگوں میں اتنی بلندی پیدا ہوئی، اتنا علم آیا، اتنی معرفت آئی، جہانگیری و جہانبانی کے انہوں نے اتنے راز سیکھے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا سے تشریف لے گئے تو عرب کی سرزمین قائدوں، سپہ سالاروں کا سرچشمہ بن گئی"
 
Top