• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دن اور رات کے ذکر سے افضل ترین ذکر

شمولیت
اگست 23، 2016
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
53
دن اور رات کے ذکر سے افضل ترین ذکر

سیدنا ابوامامہ الباہلیؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ان کے پاس سے گزرے اور وہ اپنے دونوں ہونٹوں کو حرکت دے رہے تھے ۔ آپﷺ نے فرمایا: اے ابو امامہ! کیا کہہ رہے ہو؟ انہوں (ابوامامہ) نے کہا: میں اپنے رب کا ذکر کر رہا ہوں ، آپﷺ نے فرمایا: میں تمہیں (ایسے ذکر کے بارے میں) نہ بتاؤں جو دن رات کے ذکر سے افضل ہے ۔ یہ کہ تم کہو : سبحان الله عدد ماخلق, سبحان الله ملء ماخلق, سبحان الله عدد مافي السماوات ومافي الارض, سبحان الله ملء مافي السموات ومافي الارض, سبحان الله عدد ماأحصى كتابه، سبحان الله ملء ماأحصى كتابه, سبحان الله عدد كل شئ، سبحان الله ملء كل شئ, الحمدلله عدد ماخلق، الحمدلله ملء ماخلق, الحمدلله عدد مافي السموات ومافي الارض, الحمدلله ملء مافي السموات ومافي الارض, الحمدلله عدد ماحصى كتابه, الحمدلله ملء ماأحصى كتابه, الحمدلله عدد كل شئ, الحمدلله ملء كل شئ.

أخرجه النسائي (6/50 ، رقم 9994) ، وابن خزيمة (1/371 ، رقم 754) ، والطبراني (8/238 ، رقم 7930) وصححه الألباني (صحيح الجامع، رقم: 2615).
 
Top