• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دوران روزہ طریقہ استنجاء سے متعلق ایک فتوی

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
’روزے کے دوران استنجاء کرتے ہوئے پانی احتیاط سے استعمال کیا جائے ‘
اس مضمون کے ایک فتوی پر ’ جغت بازی ‘ ہورہی ہے ۔ گو یہ فتوی محض تکلف اورکتاب و سنت کی کسی بھی دلیل سے ’ معری ‘ ہے ۔
لیکن گزارش ہے کہ فتوی صحیح ہو تو عمل کریں ، غلط ہو تو پھر بھی ’ جغتیں ‘ نہ کریں ۔ کیونکہ آپ کے نزدیک ’ صحیح فتوی ‘ کسی اور کے نزدیک ’ غلط ‘ ہوسکتا ہے ۔
یہی کام تو حنیف ڈار جیسے تماش بین احادیث کے ساتھ کرتے ہیں ۔
میری ناقص معلومات کے مطابق حق کی تائید یا باطل کی تردید کے اسالیب میں کہیں بھی ’ ہلڑ بازی یا ’ مداری پن ‘ ذکر نہیں ہوا۔
لہذا اس سے گریز کرنا چاہیے ۔
و اللہ أعلم بالصواب و إلیہ المرجع و المآب ۔​
 
Top