• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دوران نماز نظر کہاں رکھی جائے --تحقیق سند ؟

Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,596
پوائنٹ
139
السلام علیکم
کفایت اللہ بھائی دوران نماز نظر کو سجدہ کی جگہ پر رکھنے کے بارے میں ایک روایت بیان کی جاتی ہے۔برائے مہربانی سند کی تحقیق سے آگاہ کر دیں۔
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدَانَ ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْحِنَّائِيُّ ، ثنا الْفُضَيْلُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، ثنا عَلِيلَةُ بْنُ بَدْرٍ ، ثنا عَنْطُوَانَةُ ، عَنِ الحسن ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَا أَنَسُ ، اجْعَلْ بَصَرَكَ حَيْثُ تَسْجُدُ " ، وَرُوِّينَا عَنْ مُجَاهِدٍ ، وَقَتَادَةَ : " أَنَّهُمَا كَانَ يَكْرَهَانِ تَغْمِيضَ الْعَيْنَيْنِ فِي الصَّلاةِ " ، وَرُوِيَ فِيهِ حَدِيثٌ مُسْنَدٌ ، وَلَيْسَ بِشَيْءٍ .
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
امام بيهقي رحمه الله (المتوفى458)نے کہا:
أخبرنا علي بن عبدان أنبأ أحمد بن عبيد ثنا يحيى بن محمد الحنائي ثنا الفضيل بن الحسين ثنا عليله بن بدر ثنا عنطوانة عن الحسن عن أنس قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : يا أنس اجعل بصرك حيث تسجد وروينا عن مجاهد وقتادة أنهما كان يكرهان تغميض العينين في الصلاة وروي فيه حديث مسند وليس بشيء [السنن الكبرى للبيهقي: 2/ 284]۔

مذکورہ روایت سخت ضعیف ہے ، اس میں درج ذیل علتیں ہیں:

اولا:
حسن بصری مدلس ہیں اور روایت عن سے ہے۔

ثانیا:
عنطوانة مجہول و نامعلوم ہے ۔

ثالثا:
عليله بن بدر سخت ضعیف راوی ہے۔

أبو حاتم الرازي رحمه الله (المتوفى277)نے کہا:
الربيعُ بْن بدر متروكُ الحديث[علل الحديث لابن أبي حاتم 1/ 606]۔

امام فسوي رحمه الله (المتوفى277)نے کہا:
والربيع بن بدر ضعيف متروك[المعرفة والتاريخ للفسوي: 3/ 61]۔

امام نسائي رحمه الله (المتوفى303)نے کہا:
ربيع بن بدر وَيُقَال لَهُ عليلة بن بدر مَتْرُوك الحَدِيث بَصرِي [الضعفاء والمتروكون للنسائي: ص: 41]۔

امام دارقطني رحمه الله (المتوفى385)نے کہا:
الربيع بن بدر متروك الحديث [سنن الدارقطني: 1/ 99]۔

ان کے علاوہ اور بھی بہت سارے محدثین نے اس پر سخت جرحیں کی ہیں۔
 
Top