• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دورسِ رمضان (1) روزوں کی حکمت ::: از شیخ خالد الحسینان

ابو عبیدہ

مبتدی
شمولیت
مئی 19، 2011
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
0
بسم اللہ الرحمن الرحیم

رمضان کورس


از ۔شیخ خالد الحسینان

درس (1)۔روزوں کی حکمت


يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ (٢:١٨٣)

ترجمہ: ائے ایمان والوں تم پر وزے فرض کردئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تا کہ تم تقوی اختیا ر کرو

بسم الله الرحمن الرحیم​

الحمدالله رب العالمین حمدا کثیرا طیبا مبارکا فيه ، واشهد ان لااله الا الله وحدہ لا شریک له واشهد ان محمدا عبدہ ورسوله

اما بعد !
میرے عزیز دوستوں رمضان ایک موقع یا ایک بھر پور تربیتی کورس ہے میں رمضان کو بھرپور تربیتی کورس شمار کرتاہوں روزوں کی حکمت تقوی ہے جیسا کہ اللہ تعالی ارشاد فرماتاہے:

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ (٢:١٨٣)

ترجمہ: ائے ایمان والوں تم پر وزے فرض کردئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تا کہ تم تقوی اختیا ر کرو۔

چنانچہ روزوں کی حکمت یہ ہے کہ وہ انسان میں تقوی اجاگر کرتاہے یعنی اللہ سبحا نہ تعالی کا ڈر اللہ سبحانہ تعالی ان عبادات میں ہماری تربیت کرتاہے یہ عبادات جو ہمارے رب نے ہم پر فرض کی ہیں ان کا مقصد نفوس کا تزکیہ اور دلوں کی تربیت کرنا ہے یہا ں تک کہ انسان اپنے اخلاق وکردار کےذریعے اخلاقی سطح کی بلندیوں پر فائز ہوجائے۔

مثال کے طور پر اللہ تعالی نےہم پر زکوة فرض قرار دی ہے تاکہ انسان بخل ولالچ سے پاک ہوجائے اور خرچ کرنے کا عادی ہوجائے سخی کشادہ دل ہوجائے اور اسے اپنے کمزور اور فقیر مسلمان بھائیوں کی فکر لاحق ہو ۔

روزوں کا معاملہ بھی اسی طرح کا ہے اللہ عزوجل روزوں میں ہماری تربیت تقوی پر کرتاہے تا کہ انسان صرف اپنے رب سےڈرے اور ہر چھوٹے بڑے کام میں اسکا تقوی اختیار کرے چنانچہ رمضان بھر پور تربیتی کورس شمار ہوگا۔ اس طرح کہ بہت سے لوگ رمضان سے قبل آپ سے کہیں گے میں نماز فجر مسجد میں نہیں پڑھ سکتا وہ نماز فجر میں سستی کرتاہے لیکن رمضان کی آمد ہوتے ہی یہ واضح ہوجاتاہے کہ اس انسان کے پاس ہمت وحوصلہ ہے آپ اسے رمضان میں نماز فجر باجماعت ادا کرتے ہوئے پائیں گے وہ نماز جس میں وہ سستی کرتاتھا۔

سگریٹ پینے والے بہت سے افراد ایسے ہیں کہ جن سےاگر آپ کہیں تم سگریٹ نوشی کیوں نہیں چھوڑتے تو وہ آپ سے کہیں گے میں سگریٹ نوشی نہیں چھوڑ سکتا میں اسکا عادی ہوچکا ہوں لیکن رمضان کی آمد ہوتےہی وہ اسے (روزے کی حالت میں) چھوڑ دیتاہے میں سمجھتا ہوں کہ رمضان بہت سے لوگوں کو بے نقاب کردیتاہے اس طرح کہ کئی لوگ یہ سمجھتے کہیں کہ وہ فلاں کام نہیں کرسکتے لیکن رمضان میں آپ اسے دیکھتے ہیں کہ سگریٹ نوشی نہ کرنے پر وہ تقریبا دس گھنٹے سے زائد صبر کرتا ہے اور ایسا وہ مجبور ہوکر نہیں بلکہ اپنی مرضی سے کرتاہے وہ چاہے تو کسی دور جنگل کی طرف یا تہ خانے وغیرہ میں جاکر سگریٹ نوشی کرسکتاہے لیکن وہ جانتاہے کہ اللہ تعالی اسے دیکھ رہا ہے لہذا وہ سگریٹ نوشی چھوڑ دیتاہے اسکا مطلب وہ اپنے نفس پر قابو رکھ سکتاہے اور اپنے نفس کو بہت سی فرمانبرداریوں اور ان عبادات پر مجبور کرسکتاہے جس میں رمضان سے قبل سستی کرتاتھا آپ دیکھیں گے کہ وہ رمضان میں اپنی آنکھیں نیچی رکھتاہے گالی نہیں دیتا اپنی زبان پر قابو رکھتاہے (سبحان اللہ) بہت سے حرام کام ترک کردیتاہے وہ آپ سے پوچھے گا کہ ایسا کیوں ہے؟ پھر خو د ہی کہے گا کہ:

اللہ کی قسم ہم ابھی رمضان کے مہینے میں ہیں۔​

لہذا ہم کہتے ہیں کہ رمضان انسان کی عبادت واطاعت پر تربیت کرتا ہے وہ اس بات پر آپکی تربیت کرتاہے کہ آپ کے پاس قوت وطاقت اور حوصلہ ہو۔

اس لئے ہمیں ان ایمانی فضاؤں سے فائدہ اٹھانا چاہیے یہ تربیتی فضائیں ہیں جن میں انسان اطاعت کرنا سیکھتا ہے اور عبادات پر اپنے نفس کی تربیت کرتاہے تاکہ رمضان کے بعداس پر عمل کرنا آسان ہو۔

حقیقت یہ ہے عزیزدوستوں جیساکہ میں نے آپ سے کہا کہ ماہ رمضان مسلمان کو بہت سے ایسے کاموں کی عادت ڈالتاہے جن کا وہ عادی نہیں ہوتا چنانچہ جب رمضان آتا ہے تو آپ اسے قیام اللیل کرتاہوا دیکھیں گے آپ اسے دیکھیں گے کہ اس نے روزانہ تلاوت قرآن کے لئے ایک وقت مخصوص کیا ہو اہے آپ اسے بہت سے حرام کاموں سے بچتاہوا پائیں گے ا سکی حالت اسکے اخلاق اور اس کے رویے تک کو بدلا ہوا پائیں گے۔

یہ ایک موقع ہےجس میں آپ یہ نیک اعمال جاری رکھیں اور حرام کاموں سے پرہیز کریں کیونکہ آپ نے اس ماہ رمضان کےبھر پور تربیتی کورس میں اس چیز کی تیار ی کی ہے جس کے آپ عادی نہیں تھے۔

میں اللہ رب العرش العظیم سے دعا کرتاہوں کہ وہ ہمیں ان کاموں کی توفیق دے جس سے وہ راضی وخوش ہو تا ہے۔

واخر دعوانا ان الحمد لله رب العا لمين
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف،یونی کوڈ
http://www.mediafire.com/?tcp6iyar2io45b5
 
Top