• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دور حاضر کا سنگین فتنہ!!

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
707
پوائنٹ
120
السلام علیکم

کچھ دن پہلے اسی عنوان کے تحت میں نے موضوع شروع کیا تھا جس کو نا معلوم وجوہات کی بنا پر منہا کر دیا گیا ہے۔ شاید ایڈمن کو موضوع پسند نہیں آیا۔ لیکن یہ ایک نہایت اہم مسئلہ ہے اور اسکا رد کرنا بھی نا گزیر ہے۔ پاکستان کے کچھ ان پڑھ قسم کے لوگ جن کو شاید عربی کی الف ب بھی نہیں آتی وہ قرآن کی فصاحت اور بلاغت پر اعتراضات کرتے ہیں اور لوگوں کو دہریت کی طرف مائل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ ایسی صورت میں ہمارا یہ فریضہ ہے کہ ان کو مسکت جواب دیا جائے۔

(حذف) نامی ویب سایٹ پر دہریت کا اور اسلام پر اعتراضات کا خوب بازار گرم ہے۔

جزاک اللہ
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
ریحان بھائی،
ایسی ویب سائٹس کا اوپن فورم پر لنک دینا ، چاہے وہ جواب حاصل کرنے کے لئے ہی ہو، مناسب نہیں ہے۔ اس کے دو نقصانات ہیں۔
پہلا تو یہ کہ عام آدمی جو ایسی سائٹ سے واقف نہیں، وہ تجسس کے ہاتھوں مجبور ہو کر جائے گا اور وہاں سے کچھ نہ کچھ گند اس کے ذہن میں منتقل ہوگا۔
اور دوسرا یہ کہ ایسی ویب سائٹس سرچ انجن کی رینکنگ میں اوپر آ جاتی ہیں، جن کے لنکس بہت ساری ویب سائٹس پر موجود ہوں۔ لہٰذا اوپن فورم پر ایسی سائٹ کا لنک لگانے کا مطلب یہ ہے کہ ہم گویا انہیں اپنے اعتماد کا ووٹ دے رہے ہیں۔

میری رائے اس ضمن میں یہ ہے کہ آپ ایک وقت میں ایک اور ایک ایک کر کے اس ویب سائٹ سے اعتراضات علیحدہ دھاگوں کی صورت میں یہاں پیش کریں۔ تو ان شاءاللہ یہاں موجود علمائے کرام اس کے جوابات کے لئے فرصت نکالیں گے۔ پوری ویب سائٹ کو کھنگال کر سب کا جواب دینا تو ناممکن صورت ہے۔
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

فیس بک والا لنک پہلے ہی اس نے تصاویر اور کلپس لگا رکھے ہیں پھر اس کا اپنا بھی کوئی مذھب نہیں تو اسے کیا جواب دینے ہیں۔ اگر اس کو جواب دئے بھی تو اس نے اس پر سیرئس کنورسیشن کرنے کی بجائے اپنی بہودگیاں ہی دکھانی ہیں کیونکہ نہ اس کا کوئی مذھب ھے اور نہ اسے کسی مذھب کے احترام کا علم ھے اس لئے اسے اس کے حال پر چھوڑ دیں۔ ایسے بندے اگر سامنے ہوں تو پھر ان سے بات کرنا بہتر ھے نٹ پر اس سے اچھی توقع نہیں کی جا سکتی۔

والسلام
 
شمولیت
اگست 08، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
519
پوائنٹ
57
اسلام علیکم !
قرآن پاک کی حقانیت کی پہلی دلیل ملاحظہ ہو :
ارشاد باری تعالی ہے(( وما کنت تتلوا من قبلہ من کتاب ولا تخطہ بیمینک اذا لارتاب مبطلون)) العنکبوت#٤٨
یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس قرآن کے نازل ہونے سے پہلے ، نہ تو کوی کتاب پڑھ سکتے تھے اور نہ کسی کتاب کو اپنے ہاتھ سے لکھ سکتے تھے ، کہ باطل پرست لوگ شک وشبہ میں پڑتے۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس قرآن کے نزول کے بعد بھی نہ تو ایک لفظ لکھ سکتے تھے اور نہ ایک لفظ پڑھ سکتے تھے ، کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوی استاد نہ تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صرف قرآن کریم کی آیات کی تلاوت فرماتے تھے جو وحی کی وجہ سے تھی ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ، نہ ایک لفظ لکھ سکنا اور نہ ایک لفظ پڑھ سکنا ، ایسی حقیقت ہے جسے ساری دنیا ، کفار سمیت جانتی ہے ۔

اب سوال یہ ہے کہ کیا آپ ساری دنیا کے انسانوں میں سے ، یعنی حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر آج تک پیدا ہونے والے بچے تک ، انبیاء علیہ السلام کو چھوڑ کر ، صرف ایک انسان ایسا دیکھا سکتے ہیں ،جو
نہ تو ایک لفظ لکھ سکتا ہو اور نہ ایک لفظ پڑھ سکتا ہو ، اور اس نے جو کلام جو لوگوں کے سامنے پیش کیا ہو ، ساری دنیا اس کلام میں ، ایک بھی غلطی نہ نکال سکے ؟؟

اگر ایسا کوی شخص ہے ، جو نہ ایک لفظ پڑھ سکتا ہو اور نہ ایک لفظ لکھ سکتا ہو ، اور ساری دنیا اسکی ایک غلطی نہ نکال سکے ، تو اس کو سامنے لائیے یا اسکا نام لیجئے ؟؟؟

اگر ایسا شخص پوری تاریخ انسانی میں نہ ہو ، اور تمام انسان ایسی مثال پیش کرنےسے قاصر ہو ں ، یا لانے سے قاصر ہوں تو اسکا کیا مطلب ہے؟؟

تو اسکا صرف ایک ہی مطلب ہے کہ یہ کلام یعنی قرآن کسی انسان کا کلام نہیں بلکہ اللہ رب العزت کا کلام ہے ، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے اور آخری نبی اور رسول ہیں ۔

اور بلا تفریق دنیا کے انسانوں پر ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پر ایمان لانا واجب ہے۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ہارون بھائی! کافی عرصہ سے بعد محدث فورم کا چکر لگایا آپ نے۔ اُمید ہے کہ اب باقاعدہ تشریف لا کر اہل فورم کو اپنی معلوماتی پوسٹس سے استفادہ کا موقع دیں گے۔
جزاکم اللہ خیرا!
 
Rashid Yaqoob Salafi

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 12، 2011
پیغامات
140
ری ایکشن اسکور
509
پوائنٹ
114
السلام و علیکم و رحمۃ اللہ

فیس بک پر ایسے کئی گروپس ہیں جن میں اسلام پر اعتراضات کیئے جاتے ہیں۔
اللہ کے خالق ہونے سے انکار کرنا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ مبارکہ پر اتہام بازی، مسلمانوں کو ان پڑھ جاہل بلکہ جانوروں سے تشبیہ دینا وغیرہ ان گروپس میں عام ہے۔
دہریوں کا انداز اتنا بھدا ہوتا ہے کہ ان کی کسی بھی بات کو پڑھ کر خون کھولتا ہے۔
اعتراضات انتہائی بودے ہوتے ہیں۔ بلکہ عموماً اپنے سے پہلے گزرے عیسائیوں اور دیگر مستشریقین کے چبائے ہوئے نوالے ہی نگلے جاتےہیں۔

کچھ دوستوں نے مجھے بھی ان گروپس میں ایڈ کیا ہے، لیکن میرا تجربہ یہی ہے کہ یہ دہریے کوئی معقول بات نہیں کرتے۔ دوسرا ان کی تنقید کا حدف صرف اسلام ہی ہے، کوئی دوسرا مذہب نہیں۔

میں آپ بھائیوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا دہریوں کے عمومی اعتراضات کے جواب میں اہل علم نے کچھ لکھا ہے، کسی کتاب وغیرہ کا لنک مل جائے تو بہت اچھا ہو۔
دوسرا، قرآن مجید کی آیات میں بعض اوقات جو ظاہری تعرض نظر آتا ہے اس کا حل کسی کتاب میں مل سکتا ہے ؟
 
ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
السلام و علیکم و رحمۃ اللہ

فیس بک پر ایسے کئی گروپس ہیں جن میں اسلام پر اعتراضات کیئے جاتے ہیں۔

میں آپ بھائیوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا دہریوں کے عمومی اعتراضات کے جواب میں اہل علم نے کچھ لکھا ہے، کسی کتاب وغیرہ کا لنک مل جائے تو بہت اچھا ہو۔
دوسرا، قرآن مجید کی آیات میں بعض اوقات جو ظاہری تعرض نظر آتا ہے اس کا حل کسی کتاب میں مل سکتا ہے ؟
راشد بھائی یہ لوگ جو اعتراضات کرتے ہیں سب سے پہلے تو ان کو ایک جگہ اکٹھا کرنا چاہیے اس کے بعد ان جملہ اعتراضات کسی عالم یا اس فورم میں انس بھائی کو وہ دے دیں ہمیں امید ہے وہ یہ کام احسن طریقہ سے انجام دیں گیں
اس کام کی آج کے دور میں اشد ضرورت ہے جو بھی یہ کام انجام دے گا ان شاء اللہ وہ رب کریم سے بےپناہ اجر پائے گا
اسی طرح کے کچھ اعتراضات جو ویلم کیمبل نے قرآن پر کیے تھے ان کا رد بڑی خوبصورتی کیساتھ ڈاکڑ ذاکر نائک کیا تھا ۔۔۔۔۔۔اللہ ان سے راضی ہو
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
راشد بھائی! آپ ایک ایک اعتراض یہاں مختلف تھریڈ میں پیش کرتے جائیں، فورم پر موجود علماء مجھ طالب علم سمیت ان شاء اللہ ان کا جواب دیں گے۔ بعد میں انہیں اکٹھا بھی کیا جا سکتا ہے۔
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
وعلیکم السلام،
میرے علم میں کچھ کتب ہیں ،جن میں مع حوالہ ایسے افراد کے اعترضات نقل کیئے گئے ہیں اور اہل علم نے بہت اچھے اسلوب کے ساتھ اور اعتراضات پر تفصیلی جواب فراہم کیا ہے۔
اس پر کچھ تھریڈ میں،میں بھی شمولیت کروں گی۔ان شا ء اللہ
 
Rashid Yaqoob Salafi

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 12، 2011
پیغامات
140
ری ایکشن اسکور
509
پوائنٹ
114
وعلیکم السلام،
میرے علم میں کچھ کتب ہیں ،جن میں مع حوالہ ایسے افراد کے اعترضات نقل کیئے گئے ہیں اور اہل علم نے بہت اچھے اسلوب کے ساتھ اور اعتراضات پر تفصیلی جواب فراہم کیا ہے۔
اس پر کچھ تھریڈ میں،میں بھی شمولیت کروں گی۔ان شا ء اللہ
بہن آپ ان کتب کے نام اور ،اگر وہ انٹر نیٹ پر موجود ہوں تو، ڈاؤنلوڈنگ لنکس بتا سکتی ہیں ؟
 
Top