• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دور حاضر کا سنگین فتنہ!!

Rashid Yaqoob Salafi

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 12، 2011
پیغامات
140
ری ایکشن اسکور
509
پوائنٹ
114
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
راشد بھائی! آپ ایک ایک اعتراض یہاں مختلف تھریڈ میں پیش کرتے جائیں، فورم پر موجود علماء ان شاء اللہ ان کا مُسکت جواب دیں گے۔ بعد میں انہیں اکٹھا بھی کیا جا سکتا ہے۔
جی انس بھائی، میں ان شاء اللہ اب سے ان کے اعتراضات پوسٹ کر دوں گا، لیکن یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر ان کے اعتراضات اردو کے علاوہ یعنی انگریزی زبان میں ہوں تو پھر کیا کروں ؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کفار پوچھتے ہیں کہ اللہ تعالی کو کس نے پیدا کیا ہے

جب میں کفار کو یہ کہتا ہوں کہ اللہ تعالی نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے تو وہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ اللہ تعالی کو کس نے پیدا کیا ہے ؟
اور شروع سے اللہ تعالی کیسے موجود تھا ؟
میں اس سوال کا رد کیسے کروں ؟

الحمد للہ :

1- کفار کی طرف سے آپ کو یہ سوال کرنا اصولی طور پر باطل اور سوال کے نفس کے اعتبار سے بھی اس میں تناقض ہے ۔

وہ اس طرح کہ اگر بالفرض محال اور جدلی طریقے پر یہ کہا جائے کہ اللہ تعالی کا کوئی خالق ہے تو سائل کہے گا کہ اسے پیدا کرنے والے کے خالق کو کس نے پیدا کیا ؟؟ پھر پیدا کرنے والے کے خالق کے خالق کو کس نے پیدا کیا ؟؟ تو اس طرح ایک ایسا سلسلہ چل نکلے گا جس کی کوئی انتہاء نہیں – تو یہ عقلی طور پر بھی محال ہے ۔

تو یہ کہنا کہ مخلوق ہر چیز کے خالق پر جا کر ختم ہو جائے اور اس خالق کو کسی نے پیدا نہیں کیا بلکہ وہ اپنے سوا سب کا خالق ہے تو یہ تو عقل اور منطق کے موافق ہے اور وہ خالق اللہ تعالی ہے ۔

2- اور شرعی اور ہمارے دینی اعتبار سے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس سوال کے متعلق بتایا ہے کہ یہ سوال کہاں سے نکلا اور آیا اور اس کا علاج اور رد کیا ہے ۔

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

ہمیشہ ہی لوگ ایک دوسرے سے سوال کرتے رہیں گے حتی کہ یہ کہا جائے گا یہ اللہ تعالی نے پیدا کیا ہے تو اللہ تعالی کو کس نے پیدا کیا ؟ تو جو شخص ایسا ( اپنے ذہن میں ) پآئے وہ یہ کہے میں اللہ تعالی پر ایمان لایا ۔

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( تم میں سے کسی ایک کے پاس شیطان آکر کہتا ہے آسمان کس نے پیدا کیا ؟ زمین کس نے پیدا کی ؟ تو وہ کہے گا کہ اللہ تعالی نے پھر اس طرح ہی ذکر کیا اور یہ زیادہ کیا اس کے رسولوں کو )

اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے ( تم میں سے کسی ایک کے پاس سیطان آکر کہتا ہے کہ یہ یہ چیز کس نے پیدا کی ہے حتی کہ وہ اسے کہتا ہے کہ تیرے رب کو کس نے پیدا کیا ؟ تو جب معاملہ یہاں تک جا پہنچے تو وہ اللہ تعالی کی پناہ طلب کرے اور اس سے رک جائے)

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( شیطان بندے کے پاس آکر کہتا ہے اس کو کس نے پیدا کیا ؟)

ان سب احادیث کو امام مسلم نے روایت کیا ہے (134)

تو ان حادیث میں مندرجہ ذیل بیان ہے :

اس سوال کا مصدر اور پیدا ہونے کی جگہ اور شیطان ہے ،
اس کا علاج اور اس کا رد یہ ہے کہ:

1- کہ وہ خطرات اور شیطان کی تلبیس یعنی حقیقت کو چھپانے کے پیچھے نہ چلے ۔

2- وہ یہ کہے کہ میں اللہ تعالی اور اس کے رسول پر ایمان لایا ۔

3- شیطان سے اللہ تعالی کی پناہ طلب کرے ۔
اور حدیث میں بائیں طرف تین دفعہ تھوکنے اور سورۃ الاخلاص (قل ہو اللہ احد) پڑھنے کا بھی آیا ہے ( دیکھیں کتاب شکاوی وحلول اسی ویپ سائٹ پر کتابوں کے عنوان میں )

3-اور رہی یہ بات کہ اللہ تعالی کا پہلے سے موجود ہونا تو اس کے متعلق ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دی ہوئی خبریں ہیں :

1- نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قول اے اللہ تو اول ہے تجھ سے قبل کوئی چیز نہیں اور تو آخر ہے تیرے بعد کوئی چیز نہیں ۔
صحیح مسلم حدیث نمبر (2713)

2- نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد : اللہ تعالی تھا تو اس کے علاوہ کوئی چیز نہیں تھی ،
اور ایک روایت میں ہے کہ اور اس سے قبل کوئی چیز نہیں تھی ۔
صحیح بخاری حدیث نمبر پہلی (3020) دوسری (6982)اس اضافہ کے ساتھ جو کہ اس موضوع میں قرآن کریم میں آیات بینات ہیں ۔

تو مومن کو چاہۓ کہ وہ ایمان لآئے اور شک نہ کرے اور کافر انکار کرتا اور منافق شک وشبہ رکھتا ہے ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں ایسا سچا ایمان اور یقین دے کہ جس میں کسی قسم کا شک نہ ہو آمین ۔
اور اللہ تعالی ہی توفیق دینے والا ہے ۔

واللہ اعلم .
الشیخ محمد صالح المنجد
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
جی انس بھائی، میں ان شاء اللہ اب سے ان کے اعتراضات پوسٹ کر دوں گا، لیکن یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر ان کے اعتراضات اردو کے علاوہ یعنی انگریزی زبان میں ہوں تو پھر کیا کروں ؟
ایسے اعتراضات کا مختصر اردو ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔ اور پھر جواب کو دوبارہ سے انگریزی میں بدلا جا سکتا ہے۔ آپ اردو والے اعتراضات سے ہی شروع تو کیجئے، آگے کے راستے خود نکلتے رہیں گے ان شاء اللہ۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بہن آپ ان کتب کے نام اور ،اگر وہ انٹر نیٹ پر موجود ہوں تو، ڈاؤنلوڈنگ لنکس بتا سکتی ہیں ؟
کتاب کا نام: اللہ کی نشانیاں
آن لائن پڑھنے کے لیے یہ لنک دیکھیں،
http://fs.fmanager.net/files/flashpages/index.php?bookid=533
اور یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔
http://fs.fmanager.net/files/book/pdf/ur/through_reason_urdu.zip

بھائی کافی عرصے پہلے اس موضوع پر ایک بہت اہم کتاب کا مطالعہ کیا تھا ،جس کا لنک اب نہیں مل رہا۔ان شاء اللہ شئیر کروں گی۔
باقی یہ کتاب بھی بہترین ہے اور دلائل کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
کتاب کا نام: اللہ کی نشانیاں
آن لائن پڑھنے کے لیے یہ لنک دیکھیں،
http://fs.fmanager.net/files/flashpages/index.php?bookid=533
اور یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔
http://fs.fmanager.net/files/book/pdf/ur/through_reason_urdu.zip

بھائی کافی عرصے پہلے اس موضوع پر ایک بہت اہم کتاب کا مطالعہ کیا تھا ،جس کا لنک اب نہیں مل رہا۔ان شاء اللہ شئیر کروں گی۔
باقی یہ کتاب بھی بہترین ہے اور دلائل کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے۔
بہن۔
یہ کتاب اور مصنف کی کچھ دیگر اہم کتب محدث لائبریری میں بھی الحمدللہ موجود ہیں۔
جن کو یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
ہارون یحییٰ۔۔ محدث لائبریری

لیکن مصنف کے بارے میں چند باتیں لائق توجہ ہیں۔ ان کو سامنے رکھ لینا بہتر ہوگا۔



ہارون يحيى ، تبليغ اسلامى كا ايك معروف نام ہیں، ملحد يا خدا كے منكروں اور نظريہ ء ارتقاء کے رد ميں ان كى خدمات كسى تعارف كى محتاج نہیں ۔ ان كے مداحين كى ايك بڑی تعداد ہے ۔لیکن شاید آپ کے علم میں نہ ہو کہ ان سب خدمات كے باوجود ، بد قسمتی سے ان كى كتب اور خطبات ميں كچھ باتيں ايسى بھی ہیں جو بنيادى اسلامى عقائد كے منافی ہیں :
1) وہ اس بات كا انكار كرتے ہیں كہ اللہ تعالى اپنی مخلوقات سے بلند ، آسمان ميں ہے ۔
2) وہ وحدت الوجود کے نظریے سے متاثر ہیں ۔
3) ان كا كہنا ہے كہ یہ دنيا وہم ہے ، سايے كى مانند ہے جو نظر تو آرہی ہے مگر ہماری آنکھوں كا ، ہمارے لمس كا دھوکہ ہے ۔ گويا ہم جو دیکھ رہے ہیں فی الحقيقت موجود نہیں ، ہم جن چیزوں کو چھو رہے ہیں وہ در حقيقت موجود نہیں ۔
ان باتوں كو ثابت كر نے کے لیے وہ فلسفے ، کچھ سائنسى دلائل اور ابن عربی كی عبارتوں كا سہارا لیتے ہیں ۔
يہ دونوں باتيں اسلامی عقائد كے منافی ہیں ۔ اس ليے باوجود ہارون یحیی كى باقی خدمات کے اعتراف كے، ان مسائل ميں ان كى منحرف فكر کی تنبیہہ بھی ضروری ہے ۔
اللہ تعالى سے دعا ہے كہ وہ ہارون يحی كو ان آراء سے رجوع كى توفيق عطا فرمائے ۔ اور تمام مسلم مبلغين ومشاہیر كو شيطانى نزغات سے محفوظ رکھے ۔
یہ ويڈیو کلپ اسی موضوع سے متعلق ہے ۔ 3:26 سے آگے كا حصہ خاص طور پر اس موضوع كا احاطہ کرتا ہے ۔


لہٰذا ان کی کتب کے حوالہ کے ساتھ ان کی منحرف فکر کی طرف تنبیہہ کر دینی چاہئے۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بہن۔
یہ کتاب اور مصنف کی کچھ دیگر اہم کتب محدث لائبریری میں بھی الحمدللہ موجود ہیں۔
جن کو یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
ہارون یحییٰ۔۔ محدث لائبریری

لیکن مصنف کے بارے میں چند باتیں لائق توجہ ہیں۔ ان کو سامنے رکھ لینا بہتر ہوگا۔
جزاک اللہ خیرا شاکر بھائی۔
اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ان کی کتب کا مطالعہ نہ کیا جائے؟اور ان کے جو دلائل صحیح ہیں ،کیا انھیں پیش کیا جا سکتا ہے؟
اسی سلسلے سے متعلق ایک مفصل کتاب علامہ طاہر القادری نے بھی تحریر کی ہے۔کیا ان دلائل سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے؟
میں نے مصنف کے انھی نظریات کی بنا پر کتا ب کو تھریڈ میں نہیں لگایا ہے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
اسی سلسلے سے متعلق ایک مفصل کتاب علامہ طاہر القادری نے بھی تحریر کی ہے۔کیا ان دلائل سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے؟
میں نے مصنف کے انھی نظریات کی بنا پر کتا ب کو تھریڈ میں نہیں لگایا ہے۔
علمائے کرام بہتر بتا سکتے ہیں۔
 
Top