• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دو یا زیادہ آدمی ہوں تو جماعت ہو سکتی ہے

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
کلیم بھائی اگر شوہر اور بیوی ایک ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں تو پھر وہ بھی ساتھ کھڑے ہوں گے یا پھر آگے پیچھے؟
بہت اچھا سوال ہے۔
 
کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
کلیم بھائی اگر شوہر اور بیوی ایک ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں تو پھر وہ بھی ساتھ کھڑے ہوں گے یا پھر آگے پیچھے؟
میاں آگے کھڑا ہوگا اور بیوی اس کے پیچھے۔
دليل:
انس بن مالك رضى اللہ تعالى عنہما بيان كرتے ہيں كہ:
" رسول كريمﷺ نے انہيں اور ان كى والدہ يا خالہ كو نماز پڑھائى، انس رضى اللہ تعالى كہتے ہيں: مجھے اپنى دائيں طرف كھڑا كيا اور عورت كو ہمارے پيچھے كھڑا كيا " ( صحيح مسلم المساجد و مواضع الصلاۃ حديث نمبر 1056 )
 
ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
میاں آگے کھڑا ہوگا اور بیوی اس کے پیچھے۔
دليل:
انس بن مالك رضى اللہ تعالى عنہما بيان كرتے ہيں كہ:
کلیم بھائی یہاں شوہر اور بیوی کا کہاں ذکر ہے؟
اور یہاں تو دو سے زیادہ لوگ ہیں

ہمارا سوال ہے کے اگر صرف دو لوگ ہوں اور شوہر اور بیوی ہوں صرف تو کیسے کھڑے ہونگے
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
کلیم بھائی یہاں شوہر اور بیوی کا کہاں ذکر ہے؟
اور یہاں تو دو سے زیادہ لوگ ہیں

ہمارا سوال ہے کے اگر صرف دو لوگ ہوں اور شوہر اور بیوی ہوں صرف تو کیسے کھڑے ہونگے
ٍصحیح کہا بھائی آپ نے۔میں بھی کلیم حیدر بھائی سے یہی پوچھنا چاہتا تھا۔
آپ اس بات کی وضاحت کریں کلیم حیدر بھائی۔
 
کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
کلیم بھائی یہاں شوہر اور بیوی کا کہاں ذکر ہے؟
مطلق بیان ہے چاہے بیوی ہو یا عام عورت
اور یہاں تو دو سے زیادہ لوگ ہیں
مقتدی دو ہی ہیں ایک عورت اور ایک مرد (یعنی حضرت انس﷜ اور ان کی والدہ یا خالہ)۔ اورتیسرے امام (نبی کریمﷺ) ہیں۔
اب تین صورتیں بننی تھیں
1۔ نبی کریمﷺ امام ،حضرت انس﷜ اور والدہ یاخالہ متقدی (حضرت انس﷜ اور ان کی والدہ یا خالہ نبی کریمﷺ کی اقتداء میں اکھٹے کھڑے ہوتے)
یا
2۔ نبی کریمﷺ امام حضرت انس﷜ نبی کریمﷺ کے پیچھے اور ان کی والدہ یا خالہ حضرت انس ﷜ کے پیچھے کھڑی ہوتی
یا
3۔نبی کریمﷺ اور حضرت انس﷜ اکھٹے اور حضرت انس﷜ کی والدہ یا خالہ ان کے پیچھے
ان تین صورتوں میں تیسری صورت کو اپنانا اس بات پر دال ہے کہ جب بھی ایک عورت اور ایک مرد ہو یا دو مرد اور ایک عورت ہو تو اسی صورت پر عمل کریں گے۔ واللہ اعلم
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
مطلق بیان ہے چاہے بیوی ہو یا عام عورت

مقتدی دو ہی ہیں ایک عورت اور ایک مرد (یعنی حضرت انس﷜ اور ان کی والدہ یا خالہ)۔ اورتیسرے امام (نبی کریمﷺ) ہیں۔
اب تین صورتیں بننی تھیں
ان تین صورتوں میں تیسری صورت کو اپنانا اس بات پر دال ہے کہ جب بھی ایک عورت اور ایک مرد ہو یا دو مرد اور ایک عورت ہو تو اسی صورت پر عمل کریں گے۔ واللہ اعلم
یعنی دو ہوں تو آگے پیچھے کھڑے ہوں گے؟
 
طلحہ غازی

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 05، 2015
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
13
السلام علیکم !
میں امارات میں مقیم ہوں ، یہاں پر کبھی کبھی ایسا بھی دیکھنے میں آتا ہے کہ کوئی فرد اکیلا ہی آتا ہے اور اقامت کہہ کر اکیلے ہی نماز پڑھنے لگتا ہے۔ اگر کوئی بعد مین آ کر مل جائے اس کے ساتھ تو بہتر ورنہ وہ اکیلا ہی نماز پڑھ لیتا ہے۔ کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے؟
 
Top