• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دھمال کا جواز ؟

شمولیت
ستمبر 05، 2014
پیغامات
161
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
75
وٹس ایپ پر ایک پوسٹ گردش کر رہی ہے اس کی حقیقت معلوم کرنی ہے۔ دھمال کے جواز میں جو احادیث پیش کی گئی ہیں ان کی شرعی حیثیت بھی بتا دیں۔ اور کیا واقعی ان احادیث سے دھمال کاجواز ثابت ہوتا ہے؟ بطورِ دلیل کے جو روایات پیش کی گئی ہیں ان کا صحیح مفہوم آئمہ محدثین اور سلف صالحین نے کیا کیا ہے؟ اس کی وضاحت بھی درکار ہے۔ کیونکہ باار بار یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ کوئی ایک روایت بتاؤ جس میں ناچنے سے منع کیا ہو؟ جیسا کہ اس نے پوچھا ہے
آج کل کا مروجہ ناچ جو کہ لچر گانوں یا مغربی موسیقی پر کیا جاتا ہے تو یقیناً حرام ہے لیکن اگر کوئی نبئ رحمت علیہ الصلاۃ والسلام کی محبت میں جھوم اُٹھے اور دھمال کی کیفیت اس پر طاری ہو تو کیا وہ بھی ناجائز ہو گا؟،،،،،،،
آیئے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی کیفیت ملاحظہ کیجئے۔
⁠⁠⁠⁠⁠
حضرت زید بن حارث، حضرت جعفر اور حضرت علی رضی اللہ عنہم کا رقص کرنا

حضرت علی اور حضرت براء بن عازب سے حدیث پاک مروی ہے جس میں ایک ننھی بچی کے معاملے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کے حق میں فیصلہ فرمایا ۔ پھر آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید بن حارث کو اپنے بھائی اور مولیٰ (دوست) کا درجہ عطا فرمایا تو حضرت زید رضی اللہ عنہ بھی اس اعزاز کے ملنے پر خوشی سے ذاتِ رسالتماب صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد دائرے کی صورت میں رقص کرنے لگے۔ اس کے بعدحضرت جعفر رضی اللہ عنہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اعزاز بخشتے ہوئے فرمایا کہ تم خلق اور خُلق میں میری شبیہہ ہو ۔ اس مرتبہ کے ملنے کی خوشی میں حضرت جعفر رضی اللہ عنہ نے حضرت زیدکے گرد ایک حلقہ کی صورت میں رقص کرنا شروع کر دیا۔ پھر جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اعزاز بخشتے ہوئے فرمایا " علی انت منی وانا منک " اے علی ! تو مجھ سے ہے اور میں تم سے ہوں ۔ اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوگئے اور حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کے گرد ایک تیسرے دائرے کی شکل میں رقص کرنا شروع ہوگئے۔
امام نسانی ، السنن الکبریٰ ، جلد 5، صفحہ 127، رقم 8456
البیہقی ، السنن الکبری ، جلد 8، صفحہ 6
البیہقی ، جلد 10، صفحہ 226، رقم 20816
(امام بیہقی اور امام حاکم نے اس حدیث کو صحیح الاسناد قرار دیا ہے)
امام احمد بن حنبل ، المسند، جلد 1، صفحہ 108
المقدسی ، الحدیث المختارہ، جلد 2، صفحہ 392، رقم 744
امام بزار ، المسند، جلد 2، صفحہ 316
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد و استقبال پر رقص کیا جانا
امام بخاری، امام ابو داؤد اور امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہم کی بیان کردہ ایک اور حدیث پاک ملاحظہ فرمائیے۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ طیبہ تشریف لائے تو حبشہ کے لوگوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےقدم رنجہ فرمانے کی فرحت و خوشی میں ایسا ہی کھیل اور رقص پیش کیا۔
امام بخاری ، التاریخ الصغیر ، جلد 1، صفحہ 8، رقم 15
ابو داؤد، المسند ،جلد 4، صفحہ 281، رقم 4923
امام احمد بن حنبل المسند، جلد 3، صفحہ 161
اس کے علاوہ بریلویوں کے مفتی فیض احمد اویسی صاحب کی ایک کتاب ”دھمال کا جواز“ بھی نظر سے گزری، اہل علم اس کتاب کے متعلق کیا فرماتے ہیں؟
 
Top