• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دھنک رنگ

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دھنک رنگ۔۔۔جی ہاں دھنک رنگ۔۔۔زندگی بھی تو دھنک مانند ہے ۔ ۔ ۔کئی رنگ اپنے اندر سموئے ہوئے ۔ ۔۔ ۔کئی حالات ۔ ۔۔ کئی واقعات ۔ ۔ ۔کئی حکایات ۔ ۔ ۔کئی مزاحیات اور کئی گزارشات ۔ ۔ ۔کچھ وہ جو ہم کہہ نہیں سکتے اور کچھ وہ بھی جو ہم سن نہیں سکتے ۔ ۔ ۔ سب اسی زندگی کا حصہ ہیں ۔ ۔ ۔اور اگر کوئی حصہ معطل ہو جائے تو زندگی دھنک مانند نہیں رہتی ۔ ۔ ۔کہ اسکا ایک رنگ جدا ہو چکا ہے ۔ ۔ ۔!
یہ سب کے سب رنگ ہم اپنے اس تھریڈ میں پیش کریں گے مختصر سٹیٹمینٹس کی صورت میں۔ ۔ ۔ ان شاء اللہ!
نوٹ:ہر پوسٹ میں اخلاقیات کا دائرہ مد نظر رکھیے گا
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
عندما نکون مستضعفین۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔نقول للملوک‘‘القرآن دستورنا‘‘



وعندما اصبح ملوکا ۔ ۔ ۔نقول للناس‘‘ان تطبیق الشریعۃ فی زماننا مستحیل‘‘
جب ہم کمزور ہوتے ہیں۔ ۔ ۔ہم حکمرانوں سے کہتے ہیں‘‘قرآن ہمارا دستور ہے‘‘۔​
اور جب ہم خود حکمران بن جاتے ہیں۔ ۔ ۔ہم عوام سے کہتے ہیں‘‘ہمارے دور میں شریعت کا نفاذ نا ممکن سی بات ہے‘‘۔​
 

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
664
ری ایکشن اسکور
742
پوائنٹ
301
فلھذا نحن مستضعفین فی العالم کلہ،ودخل فی قلوبنا الوھن
اسی لئے ہم پوری دنیا میں سوا ارب ہونے کے باوجود کوئی حیثیت نہیں رکھتے ہیں۔ہمارے دلوں میں(دنیا کی محبت اور موت سے نفرت کا مرض) وہن سرایت کر چکا ہے۔
 
Last edited:

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
ہم بھی کیا لوگ ہیں!!
اپنی جھوٹی عزتوں ۔۔ ۔ ۔ ۔ چاہتوں۔ ۔ ۔ ۔اور شاید لبرل کہلانے کی خاطر۔۔ ۔ ۔ اپنے مظلوم مسلمان بھائیوں کے لیے دعا تک نہیں کرتے کہ لوگ کیا کہیں گے کہ یہ بھی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
علماء میں مقابلہ بازی اور موازنہ سازی آپ کو ذرہ برابر فائدہ نہ دے گی۔ ۔ ۔ ہاں بے تحاشہ نقصان چپکے سے آپ کا حصہ بن جائے گا!!
یہ کام امت کو تباہ ،آپ کو دین سے متنفر اور لوگوں کو حسد و بغض میں مبتلا کر دے گا!!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
ہم جب بھی ‘‘غلطی‘‘ سے کوئی اچھا کام کر لیں تو ہمارا رعب قابل دید ہوتا ہے۔۔۔۔:)
مثلا گھر والوں میں سے کوئی فرد دس گیارہ بجے نیند سے اٹھے تو

‘‘اوہ۔۔۔ ۔ ۔ دن چڑھ آیا آپ کا؟‘‘

‘‘اچھا۔ ۔ ۔ ۔ اٹھ گئے!!!!!!!‘‘

ارے۔ ۔ ۔ ۔خیر تو ہے۔ ۔ ۔ ۔ ؟؟؟؟؟؟؟‘‘

اس بات سے قطع نظر کہ ہم پچھلے دو ماہ سے اسی وقت اٹھا کرتے ہیں ۔۔ ۔ ۔ آج نجانے کیسے۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ !
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
Top