• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دھنک رنگ

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
"عورتوں کی ترقی ہو گئی جی۔۔۔ہم گھروں میں آٹا گوندتی،تھپ تھپ روٹیاں پکاتی ہمیشہ جاہل کی جاہل رہیں گی۔۔دنیا آسمان پر پہنچی اور ہم زمین پر ہی لڑتے رہے اور اب ان کو دیکھو جی۔۔یہ خواتین کیا سے کیا بن گئیں اور ہم رہے نرے بدھو۔۔ہائے قسمت!!"کتنے ہی کوسنے دے ڈالے،پر دسمبر کی سردی میں بھی دل کو ٹھنڈ نہیں پڑتی تھی۔
"اب کیا ہو گیا؟؟"ضمیر کو ایسی سن گن لینے کی قدیم عادت ہے،یہ تو اب آپ بھی بخوبی جان چکے ہوں گے۔
"ہو نا کیا؟؟تم جیسے ہمزاد ہوں تو زندگی کب ڈھنگ کی گزرے گی؟؟وہی ہانڈی روٹی کر کے زندگی کے دن بیت گئے"
"یہ تو مجھے پتا ہے۔۔اب نئے سرے سے ہانڈی روٹی کیوں سنائی جا رہی ہے؟؟اچھا آج باہر کا چکر لگا ہے ناں؟؟بس بس۔۔۔وہی اثرات!!"
سیر کو سوا سیر ٹکرا تو سب غصہ فنا ہو کر دکھ سکھ نے جگہ بنائی"اب تم ہی بتاؤ۔۔عورتوں کے کرنے کے سو کام۔۔اورہم کیا کرتی ہیں؟ایک سا معمول۔۔میں تو سخت بیزار ہو چکی"
"اچھا۔۔کیوں پولیو دفتر پتا کروں؟"اس نے ہمدردی سے پوچھا۔
"نہیں نہیں۔۔وہ تو پرانا ہو چکا۔۔وہ پتا کیا۔۔وہ آج وہ خواتین مردم شماری کر رہی تھیں۔۔سچ مزا آگیا۔"
"اچھا میں سمجھا۔۔اچھے حلیے میں مانگنے والیاں ہیں۔۔گھر گھر جاتی تھیں"وہ آرام سے بولا۔
"رزق حلال کما رہی ہیں۔۔کچھ گناہ ہے کیا؟؟"میں بھنا اٹھی۔
" رزق حلال تو تھا مگر کمانے کا طریقہ کیسا تھا؟؟حکومت کو کوئی ڈھنگ کا نسخہ نہیں ملتا خواتین کی مدد کو،،کبھی گلابی رکشے اور کبھی گھر گھر گھومنا۔۔پھر واویلا مچا نا کہ معاشرے کے حالات برے ہیں۔پھر تم جیسوں کو اسٹوریز کہاں سے ملیں خاندانی مسائل پر بات کرنے کو؟؟اس لیے تم لوگوں کو بھی برا نہیں لگتا۔عورت جب بھی بلا ضرورت باہر نکلی،اس کا گھر سے رشتہ ختم ہو گیا۔الا ماشاءاللہ!گھر والے اس کی کمائی بھی استعمال کرتے ہیں اور من من کے جوتے بھی رسید کرتے ہیں۔قصور اس میں صرف عورت کا ہی نہیں۔۔مرد حضرات کا بھی ہے۔کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوئے اور ایک سنت پر عمل نہ کیا۔پھر حکومت چار ہاتھ آگے۔۔جہاں مردوں کی ضرورت وہاں خواتین کو بھرتی کیا اور جہاں خواتین ہونی چاہئیں ،وہاں مرد تشریف فرما ہیں۔۔آج مرد ڈریس ڈیزائینر،میک اپ آرٹسٹ ہیں اور عورتیں ٹریفک وارڈن ہیں۔ریسیپشن پر عورت چاہیے اور بال سنوارنے کو مرد چاہیے۔۔خیر کل سے شیونگ کریم کے بل بورڈ لگانے کے لیے خواتین کی بھرتیاں ہو رہی ہیں کہتی ہو تو بات کر دیکھتا ہوں۔۔اب میں اتنا بھی دقیانوس نہیں ہوں جتنا تم مجھے سمجھ بیٹھی ہو!!!"
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
اور میں پناہ مانگتی ہوں ترجیحات کے بدل جانے سے۔۔۔۔۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
سامنے ایک تصویر نظر آ رہی تھی۔۔سفید لبادوں اور وجود کو روحوں سے تعبیر کیا گیا تھا۔ایک روح کہہ رہی تھی"نجانے نئی روحوں کو کیا ہے؟ہر وقت اپنے ہاتھوں میں کیا ڈھونڈتے رہتے ہیں؟"
تصویر ایک لمحے کو رکی اور زن کر کےگزر گئی۔
"وہ کیا ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں؟"پوچھا گیا۔
"موبائل دیکھ رہے ہوتے ہیں۔"ہنسی مسکراہٹ اور بات آئی گئی ہو گئی۔
فراغت ہوئی تو پردہ دماغ پر وہی تصویر ابھری۔۔وجود لرز اٹھا"ہاں وہ اپنے ہاتھوں کو دیکھ رہے ہیں کہ ان ہاتھوں سے آگے کیا بھیجا تھا؟؟ان ہاتھوں پر حسرت کر رہے ہیں کہ یہ تو ہمارے اپنے ہاتھ تھے،آج ہمارے خلاف گواہی کیونکر دے رہے ہیں؟ان ہاتھوں پر گریاں کناں ہیں کہ جن کو ان کے مقصد تخلیق کے برعکس استعمال کیا گیا تھا۔۔وہ ان ہاتھوں کی کمائی پر رو رہے ہیں۔"
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
حیا:جو صرف عورت کی نشانی نہیں سمجھی جاتی تھی ۔۔۔اب عورت میں بھی عنقا ہے!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
نفس کو نیکی کے راستے پر گامزن کرنے کے لیے جس قدر محنت درکار ہوتی ہے اس سے کئی گنا محنت نیکی کے راستے پر ہمیشہ گامزن رہنے میں کرنا پڑتی ہے۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
"سنا حلب میں کیا کیا قیامتیں گزر گئیں؟"میرا کلیجہ شق ہونے کو تھا۔
"بی بی! پرانی باتیں چھوڑیے۔۔کچھ نئی سنائیے؟"ضمیر نے لا پروائی سے دوسری ٹویٹ کرتے ہوئے میری طرف دیکھا۔
"تمہیں مسخریاں سوجھی ہیں۔۔امت کا کیا سے کیا حشر ہو گیا؟"میں نے موبائل چھین کر دور اچھالا۔
"لگتا ہے کہ آپ کا انٹرنیٹ کنکشن نہیں آرہا"وہ بغور دیکھتے ہوئے بولا۔
"ضمیر!!کیا حالات ہو گئے ہیں۔۔کب تک مسلمانوں کے ساتھ یہ ہوتا رہے گا؟کب تک؟"میں چیخ چیخ کر بول رہی تھی۔
"اچھا۔۔تو آپ نے اس ضمن میں کیا کیا؟؟۔۔کتنی دعائیں مانگیں؟کوئی رت جگا؟کوئی قنوت نازلہ؟"وہ سنجیدگی سے پوچھ رہا تھا۔
میرا رنگ فق ہو گیا"یہ ذاتی اعمال ہیں میرے۔۔تمہیں پوچھ گچھ کی ضرورت نہیں۔۔"دل میں آج رات دو نفل پڑھنے کا ارداہ باندھا۔
"اچھا تو محترمہ۔۔امت کے بھی ذاتی اعمال اور افعال ہیں۔۔آپ کو بھی پوچھ گچھ کی ضرورت نہیں۔۔لیکن یاد رکھیے گا کہ یہ معاشرہ اور یہ بے ضمیر امت آپ جیسے ہی افراد کےانہیں ذاتی اور انفرادی کی بدولت یہاں تک پہنچی ہے۔۔کچھ مزید کہنا ہے آپ کو؟"وہ سیلفی اسٹک گھماتا پوچھ رہا تھا۔
"نہیں۔۔"میں نے سر اٹھانے کی ناکام کوشش کی۔
"چلیے تو پھر ایک سیلفی ہی ہو جائے اس بے ضمیر امت کے ایک فرد کے ساتھ۔۔میں بھی حلب تحترق کاہیش ٹیگ استعمال کرنے کے قابل ہو سکوں۔۔"
چند لمحات کے بعد وہ انسٹا گرام پر کیپشن دے رہا تھا"جی ہاں!حلب کی تباہی کے ذمہ دار یہی بے ضمیر مسلمان ہیں۔۔#حلبـتحترق"
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
فارقتھم جسدا و القلب بینھم
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
لیکن یاد رکھیے گا کہ یہ معاشرہ اور یہ بے ضمیر امت آپ جیسے ہی افراد کےانہیں ذاتی اور انفرادی کی بدولت یہاں تک پہنچی ہے
قابل توجہ نکتہ ۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
کچھ افراد اپنے آپ کو جانے افلاطون سمجھتے ہیں بقراط یا سقراط۔۔بہرحال انہیں جائز حد تک خوش ہونے دیجیے۔۔اپنی ٹانگ اڑا کر ان کا مزا کرکرا کرنے سے حتی الامکان گریز کریں ۔ یاد رکھیےمسلمان کو خوش کرنا بھی صدقہ ہے))
 
Top