• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دہشت گردی کی بزدلانی کاروائی

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
کوئٹہ: سول ہسپتال میں دھماکا، 93 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ سول ہسپتال میں دھماکے کے بعد بلوچستان حکومت کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا
کوئٹہ (دنیا نیوز) کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 93 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ، جاں بحق ہونے والوں میں آج ٹی وی کا کیمرہ مین شہزاد اور زخمیوں میں دنیا نیوز کے رپورٹر فرید اللہ بھی شامل ہیں ۔ دھماکے وقت ہسپتال میں وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی جو ساتھی وکیل بلال کاسی پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔ سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی کے سامنے خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو اس وقت اڑایا جب وکلا اور میڈیا کی بڑی تعداد بلوچستان بار کونسل کے صدر بلال کاسی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ہسپتال میں موجود تھی ۔ دھماکا اس قدر خوفناک تھا کہ ہر طرف بھگدڑ اور چیخ و پکار مچ گئی ۔ اس موقع پر کئی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں وکلا کی بڑی تعداد کے علاوہ نجی ٹی وی" آج "کا کیمرہ مین شہزاد اور بلوچستان بار کونسل کے صدر باز محمد کاکڑ شامل ہیں ۔ جبکہ زخمیوں میں ڈان نیوز کے کیمرہ مین اور دنیا نیوز کے رپورٹر فرید اللہ بھی شامل ہیں ۔ زخمیوں کی بڑی تعداد اور لاشوں کو لے جانے کے لئے سول ہسپتال میں ایمبولینسیں کم پڑ گئیں جس کی وجہ سے زخمیوں کو نجی گاڑیوں میں دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔ دھماکے کے پیش نظر شہر کی تمام ایمبولینسوں کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ کے تمام ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ ایڈووکیٹ بلال کاسی کو آج صبح نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔ دھماکے سے کچھ دیر پہلے بلال کاسی کی لاش ہسپتال میں لائی گئی تھی ۔ وزیراعظم نواز شریف نےدھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام ، فورسز اور پولیس کی بے پناہ قربانیوں کے بعد امن بحال ہوا، کسی کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نےکوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فرنٹ فٹ پر جنگ لڑ رہے ہیں ۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سول ہسپتال میں دھماکے کے بعد تمام ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ۔ ترجمان بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے آسان ہدف کو نشانہ بنایا ۔ خود کش دھماکے کو روکنے کے لیے سیکورٹی کے 4 افراد ناکافی ہوتے ہیں ۔ وزیرصحت بلوچستان رحمت اللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ دھماکا کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔ سپریم کورٹ بار نے کوئٹہ سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سات روز کے سوگ کا اعلان کیا ، صدر سپریم کورٹ بار کہتے ہیں دہشت گردوں کے حملے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔
Share This:
Follow Us:​
 
Top