• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دہی کھانے سے اب ہائی بلڈ پریشرمیں 20 فیصد تک کمی ممکن

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
دہی کھانے سے اب ہائی بلڈ پریشرمیں 20 فیصد تک کمی ممکن

ویب ڈیسک اتوار 6 مارچ 2016
دہی کا باقاعدہ استعمال، بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر، دل کے امراض اور شوگر سے بھی بچاتا ہے۔ فوٹو: فائل
بوسٹن: ڈاکٹروں نے ایک طویل مطالعےکے بعد کہا ہے کہ دہی ہائی بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں نہایت اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر بڑھنے سے بھی روکتا ہے۔
اپنی نوعیت کے ایک بڑے مطالعے میں لاکھوں افراد پر اس کا جائزہ لیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ دہی کا باقاعدہ استعمال بلند فشارِ خون کو 20 فیصد تک کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مردوں کے مقابلے میں خواتین پر اس کے زیادہ فوائد مرتب ہوتے ہیں البتہ تحقیق کے دوران جو خواتین و حضرات پھل ، سبزیاں اور پھلیاں کھاتے رہے، دہی کا استعمال ان کے بلڈ پریشر میں 31 فیصد کمی کی وجہ بنا۔

یہ تحقیق بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن نے کی ہے اور اس کے سائنسداں جسٹن بیونڈا کے مطابق اگرچہ دہی جادوئی شے نہیں لیکن دہی کو خوراک میں شامل کرنے سے بلڈ پریشربڑھنے کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔ اس مطالعے میں 2 لاکھ 40 ہزار افراد شامل کئے گئے تھے جن میں اکثریت 25 سے 55 سال کی خواتین شامل تھی جبکہ مردوں کی عمریں 40 سے 75 برس تھی۔

خیال رہے کہ دہی میں موجود ایک بیکٹیریا جسم پر مفید اثرات مرتب کرکے نہ صرف بلڈ پریشر قابو کرتا ہے بلکہ کولیسٹرول اور شکر کو بھی معمول پر رکھتا ہے اس کے علاوہ دیگر مطالعوں سے ثابت ہوا ہے کہ دہی امراضِ قلب اور ہڈیوں کی بریدگی (ٓآسٹیوپروسس) سے بھی بچاتا ہے۔
 
Top