• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دین سے ناواقفیت

عبدالعزيز

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 24، 2017
پیغامات
169
ری ایکشن اسکور
78
پوائنٹ
29
دین سے ناواقفیت آج ہمارے درمیان کتنی زیادہ ہوچکی ہے اور کتنے افراد ایسے ہیں جومبادیات دین اوراسلام کے بنیادی اصولوں تک سے ناواقف ہیں لیکن افسوس کہ ہم اسلام کی تعلیمات کوعام کرنے کے بجائے تقلید وعدم تقلید،آمین بالجھہر والسر،قرات فاتحہ خلف الامام جیسے مسائل پر لڑتے رہتے ہیں لیکن اس کی فکر کم ہوتی ہے کہ اسلام کی وہ تعلیمات جو ہرایک کے یہاں متفق علیہ ہے اس کو عام کرنے کی کوشش کی جائے۔دین سے ناواقفیت کتنی زیادہ اورعام ہے اس کی ایک واضح مثال یہ خبر ہے۔
ایک تُرک آدمی عمرہ ادا کرنے آیا اور اپنے ساتھ شراب کی بوتلوں کا پورا کریٹ بھی لایا ہے۔ مدینہ شریف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حکام کے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ یہ اس نے ایک ہوائی اڈے کی ڈیوٹی فری شاپ سے خریدا ہے اور یہ کہ وہ واپس ترکی جا کر عمرہ ادا کرنے کی خوشی میں اپنے دوست احباب کو تحفہ کے طور پر دیاے گا.
بحوالہ عرب نیوز
آئیں ذراسوچیں کہ اس کا ذمہ دارکون ہے ؟ہم آپ یاکوئی اور؟



(نوٹ یہ خبر علی الحنفي بھائی نے پہلے ایک فورم پر شیئر کی تھی وہیں سے اصل ماخذ دیکھ کر دوبارہ یہاں شیئر کی گئی ہے)
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
افسوس کہ ہم اسلام کی تعلیمات کوعام کرنے کے بجائے تقلید وعدم تقلید،آمین بالجھہر والسر،قرات فاتحہ خلف الامام جیسے مسائل پر لڑتے رہتے ہیں لیکن اس کی فکر کم ہوتی ہے کہ اسلام کی وہ تعلیمات جو ہرایک کے یہاں متفق علیہ ہے اس کو عام کرنے کی کوشش کی جائے۔
الحمد للہ دین اسلام کی تبلیغ و دعوت کا کام کم سہی لیکن ہورہا ہے ،
ہوسکتا ہے آپ کے اردگرد تقلید ،آمین بالجہر کا شور زیادہ ہو ، تاہم پاکستان ہو یا دیگر دنیا دعوت اسلام کے حوالے حسب استظاعت اہل علم اپنا کام کرتے آرہے ہیں
دعوت اسلام کی دہائی دے کر تقلید و عدم تقلید اور دیگر فرعات سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی ، کیونکہ یہ بھی اسلام ہی تبلیغ کا حصہ ہے ،
جہاں ایک شرابی کو دین کی تربیت دینی ضروری ہے وہیں ایک تارک سنت کو اتباع رسول ﷺ کی اہمیت بتانا ضروری ہے ۔
 

عبدالعزيز

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 24، 2017
پیغامات
169
ری ایکشن اسکور
78
پوائنٹ
29
ایک تارک سنت کو اتباع رسول ﷺ کی اہمیت بتانا ضروری ہے ۔
کونسی تارک سنت؟؟ وضاحت کرنا پسند کریں گے.

ہوسکتا ہے آپ کے اردگرد تقلید ،آمین بالجہر کا شور زیادہ ہو ، تاہم پاکستان ہو یا دیگر دنیا دعوت اسلام کے حوالے حسب استظاعت اہل علم اپنا کام کرتے آرہے ہیں
آپ لوگو کی "سوچ" بات کرنے کا "انداز" میں انتہائی تشدد ہوتا ہے. اور آپ کے ہم مسلک ابن داؤد صاحب نے تو احناف کو معذاللہ پروزیت و غامدیت سے تشبیہ دی.
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
آپ لوگو کی "سوچ" بات کرنے کا "انداز" میں انتہائی تشدد ہوتا ہے
میری کس بات میں تشدد ہے وضاحت فرمائیں ،
بس اتنا ہی عرض کیا ہے کہ دعوت اسلام کی دہائی دے آمین بالجہر اور تقلید پر بات کرنے سے روکا نہیں جاسکتا ،
ویسے آپ ہی سے پوچھ لیتے ہیں آپ نے کتنے بے دین افراد کو دین سے روشناس کروایا ہے ؟
 

عبدالعزيز

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 24، 2017
پیغامات
169
ری ایکشن اسکور
78
پوائنٹ
29
میری کس بات میں تشدد ہے وضاحت فرمائیں ،
بس اتنا ہی عرض کیا ہے کہ دعوت اسلام کی دہائی دے آمین بالجہر اور تقلید پر بات کرنے سے روکا نہیں جاسکتا ،
میری پوست اگر آپ غور سے پڑھئے. آپ لوگو سے مراد اس فورم پر مجموعی طور پر سلفی حضرات کی طرف اشارہ تھا.
ویسے آپ ہی سے پوچھ لیتے ہیں آپ نے کتنے بے دین افراد کو دین سے روشناس کروایا ہے ؟
دوبارا میری پوسٹ کو غور سے پڑھئے ، پوسٹ کے آخر میں صاحب تحریر کا نام درج ہے.
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
(نوٹ یہ خبر علی الحنفي بھائی نے پہلے ایک فورم پر شیئر کی تھی وہیں سے اصل ماخذ دیکھ کر دوبارہ یہاں شیئر کی گئی ہے)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
پیارے بھتیجے!
خبر کے اصل مصدر کا ربط لکھ دیں!مجھے تو یہ خبر ہی درست معلوم نہیں ہوتی۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
غالبا اقبال نے کہا تھا کہ جہاد کے خلاف تو بہت سے ردود پیش کیئے اب حج کے خلاف بھی کچھ پیش کریں - اگر محترم استاذ اسحاق سلفی کو اقبال کا وہ شعر یاد ھو تو ضرور لکھ دیں ۔ یہ تو شعر و ادب سے خاص لگاؤ رکھنے والے جانتے ہی ھونگے کے اقبال نے کن سے خطاب کرتے ھوئے یہ شعر کہا تھا۔
 

عبدالعزيز

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 24، 2017
پیغامات
169
ری ایکشن اسکور
78
پوائنٹ
29
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
پیج ناٹ فائنڈ !!!


تقریبا ہر ایر لائن مسافروں کو وارننگ دیتی ھے ، مسلم ممالک کے مسافروں کو رولز اینڈ ریگولیشن بتاتی ھے ۔ خبر لازم غلط ھوگی ۔ اب تو یقینا سزا کاٹ رھا ھوگا ، کچھ تفصیل اسکی بھی ضرور خبر میں ھونی تھی - عمرہ ادا کرنے آیا تو ان شاء اللہ مسلمان ہی ھوگا ، زبان یار من ترکی والا معاملہ نا ھوگیا ھو!؟ اگر اسلام کی تعلیم سے اتنا ہی ناواقف ھوگا تو عمرہ کرنے کا ارادہ کس طرح کرلیا ؟ جسے یہ تک نا معلوم کہ شراب حرام ھے !!!
دل ماننے کو راضی نہیں کہ کوئی مسلمان شراب کے حرام قرار دینے والے حکم سے ناواقف ھو کہ جب حرام قرار دے دی گئی تو مدینے کی گلیوں میں بہا دی گئی !

واللہ اعلم
 
Top