• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دین قیم اب معمہ ہے نہ پہلے راز تھا

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
نالہ بلبل میں کیا پیغامِ سوز و ساز تھا
غنچہ غنچہ گلستاں کا گوش بر آواز تھا
خاک سے پیدا ہوا تُو خاک میں مل جائے گا
ہے وہی انجام تیرا جو تیرا آغاز تھا
کوہ و صحرا کیا لرزتے تھے زمین و آسماں
یہ مسلمانِ تن آساں جب کبھی جانباز تھا
تُو حقیقت اور طریقت کے جھمیلوں میں نہ پھنس
دین قیم اب معمہ ہے نہ پہلے راز تھا
موت آئی اور انسان کو اچک کر لے گئی
اقربا مجبور تھے معذور چارہ ساز تھا
موت سے پہلے جو مصروفِ تکلم تھا ابھی
لمحہ بھر کے بعد وہ اک ساز بے آواز تھا
الفت اہل جہاں پر کیا بھروسہ کیجیے
جا رہے ہیں ڈال کر مٹی وہ جن پر ناز تھا
آہ اے عاجز نظر آتے نہیں وہ لوگ آج
لب پہ جن کے ذکر حق سینوں میں سوز و ساز تھا۔
 
Top