• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دین پر چلنے میں آسانیاں

ام کشف

رکن
شمولیت
فروری 09، 2013
پیغامات
124
ری ایکشن اسکور
386
پوائنٹ
53
دین پر چلنے میں آسانیاں

اسلام علیکم۔
قارئین محترم!۔
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ دین ان کے لئے زندگیاں مشکل بنادے گا اور اُن پر کڑی پابندیاں اور فرائض عائد کردئے جائیں گے یہ محض ایک دھوکہ ہے جو شیطان کے پیدا کردہ وسوسوں کا نتیجہ ہے مذہب آسان ہے اللہ کا تو یہ فرمان ہے کہ وہ ایمان لانے والوں کی مشکلات کے بعد آسانیاں پیدا کرنا چاہتا ہے علاوہ ازین مذہب کے بنیادی تقاضوں پر پورا اترانے مثلا اللہ پر توکل کرنے اور تقدیر کو سمجھ لینے کے بعد تو تمام بوجھ تمام مشکلات اور اسباب پریشانی ختم ہوجاتے ہیں اللہ کےدین پر ایمان لانے والوں کو نہ تو کوئی پریشانی پیش آتی ہے نہ رنج وغم اور مایوسی قریب آتی ہے متعدد آیات قرآنی میں اہل ایمان کی مدد کرنے اور دونوں جہانوں میں ان کی زندگیاں بنادینے کے لئے وعدے کئے گئے ہیں۔

ہمارے رب نے جو کبھی اپنا وعدہ نہیں توڑتا، یوں فرمایا ہے۔
وَقِيلَ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا مَاذَا أَنْزَلَ رَ‌بُّكُمْ ۚ قَالُوا خَيْرً‌ا ۗ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا فِي هَـٰذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ ۚ وَلَدَارُ‌ الْآخِرَ‌ةِ خَيْرٌ‌ ۚ وَلَنِعْمَ دَارُ‌ الْمُتَّقِينَ ﴿النحل ٣٠﴾
اور پرہیز گاروں سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل فرمایا ہے؟ تو وہ جواب دیتے ہیں کہ اچھے سے اچھا۔ جن لوگوں نے بھلائی کی ان کے لیے اس دنیا میں بھلائی ہے، اور یقیناً آخرت کا گھر تو بہت ہی بہتر ہے، اور کیا ہی خوب پرہیز گاروں کا گھر ہے

اللہ نے اہل ایمان کو نیک اعمال پر کامیابی کی نوید سنائی ہے
فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَاتَّقَىٰ وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَىٰ فَسَنُيَسِّرُ‌هُ لِلْيُسْرَ‌ىٰ ﴿الیل ٥۔٧﴾
جس نے دیا (اللہ کی راه میں) اور ڈرا (اپنے رب سے) اور نیک بات کی تصدیق کرتا رہے گا تو ہم بھی اس کو آسان راستے کی سہولت دیں گے

جوں جوں اللہ تعالٰی کے راز کھلتے جاتے ہیں جس آدمی نے شروع سے ہی دین اسلام کو اپنے لئ چُنا ہے اس کے لئے دنیا اور آخرت کی کامیابیوں کی راہیں آسان سے آسان تر ہوتی چلی جاتی ہیں جبکہ اہل کفر کے لئے اس کے بالکل برعکس حالات پیدا ہوتے رہتے ہیں انہیں صرف غموں اور اندیشوں سے پالا پڑتا ہے اور ان کے لئے دنیا و آخرت دونوں میں خسارہ ہی خسارہ ہے قرآن کریم نے ان کی طرف یوں اشارہ کیا ہے۔

وَأَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنَىٰ وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَىٰ فَسَنُيَسِّرُ‌هُ لِلْعُسْرَ‌ىٰ ﴿الیل ٨۔١٠﴾
لیکن جس نے بخیلی کی اور بے پرواہی برتی اور نیک بات کی تکذیب کی تو ہم بھی اس کی تنگی ومشکل کے سامان میسر کر دیں گے۔

اللہ ہر چیز کا مالک اور خالق ہے اور یقینا ہر کسی سے بلند اور بالاتر ہے جو شخص اللہ کو اپنا دوست بناتا ہے اور خود کو اسی کی مرضی ومنشاء کے مطابق ڈھال لیتا ہے اس پر اس دنیا میں بھی اللہ کی نعمتیں نچھاور ہونے لگتی ہیں اور آخرت میں بھی وافرنوازشات سے بہرومند ہوگا اسے کوئی بھی گزند نہیں پہنچاسکے گا یہ ایک ناقابل تغیر حقیقت ہے اس لئے ہر صاحب عقل وشعور شخص کو ان قرآنی حقائق اور رازوں کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے اور صحیح راستہ منتخب کرنا چاہئے یہ بات کہ محروم ایمان ان واضح حقائق کو سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں یہ بجائے خود ایک اور راز ہے یہ لوگ خواہ کتنے ہی باشعور اور اعلٰی تعلیم یافتہ ہوں چونکہ اپنے ذہن کو استعمال نہیں کرتے اس لئے وہ ان حقائق کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

اقتباس!
انکشافات قرآن
 
Top