• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دیوبندی مسلک میں دنیاوی قبر میں عذاب نہ ہونے کا عقیدہ بھی موجود ہے۔

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436

یہ ایک بھائی نےفیس بک پر شیہر کیا ہے - کیا یہ صحیح ہے یا اس میں کوئی ڈنڈی ماری گئی ہے - اہل علم حضرات کیا کہیں گے


دیوبندی مسلک میں دنیاوی قبر میں عذاب نہ ہونے کا عقیدہ بھی موجود ہے۔

موجودہ فرقوں کے علما کو اللہ تعالیٰ کے دین کے بنیادی اُصولوں میں سے یہ اصول اچھی طرح معلوم ہے کہ اصح الکتب قرآن ہے، اور قرآن کے سوا جو کچھ بھی ٹھوس علمی مواد ہے اس کا وہی مفہوم صحیح ہے جو قرآن کی کسی آیت سے بھی تصادم یا تضاد نہیں رکھتا ہو ، چاہے وہ مواد احادیث کی شکل میں ہو ، اقوالِ صحابہ (رضی اللہ عنھم) کی شکل میں ہو، تاریخ وسیرت کا معاملہ ہو، فقہا کی تحقیقات ہوں یا اور کچھ بھی ہو۔ اس کی سینکڑوں مثالیں دی جاسکتی ہیں۔ مثلا یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس حدیث کا وہ مفہوم نہیں جو اس کے الفاظ سے ظاہری طور پر لیا جاسکتا ہے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ‘‘جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے’’۔ کوئی بھی اہل حدیث، بریلوی یا دیوبندی عالم اس حدیث کا یہ مفہوم نہیں بتاتا کہ جنت (جس میں انبیا و شہدا اور دوسرے بے شمار مومنین کا مسکن ہے) کسی ماں کے پیروں کے نیچے کے مقام میں ہوتی ہے۔ یہ علما اس حدیث کا مفہوم اس کے الفاظ کے مطابق نہیں بلکہ قرآن کے مطابق بیان کرتے ہیں کہ ‘‘ماں کی خدمت کرنے سے جنت ملتی ہے’’۔ لیکن بات جب ان کے فرقے کے کسی گمراہ کن عقیدے کی آتی ہے تو پھر اصول ان کے ہاں فضول ہو جاتے ہیں۔ یہ ظالم کتنا ہی زور لگالیں، کتنے ہی مناظرے کرلیں، کتنی ہی بحث کرلیں مگر اس حدیث کا صحیح مفہوم بیان کرنے کی اس کے علاوہ اور کوئی وجہ نہیں ثابت کرسکتے کہ اگر کوئی شخص اس حدیث کا اس کے الفاظ کے عین مطابق عقیدہ اختیار کرے گا تو وہ قرآن کی کئی آیات اور کئی احادیث کا منکر بن کر کافر قرار پائے گا۔ یہ اصول اتنی شدید اہمیت کا حامل ہے کہ اگر کسی صحیح حدیث کی قرآن کے مطابق تشریح ممکن نہ ہو تو حدیث کو حدیث ہی مانتے ہوئے اس کے مفہوم کے بارے میں اپنی لاعلمی تسلیم کی جائے گی لیکن حدیث سے کھیلتے ہوئے اس کا کچھ نا کچھ مفہوم ضرور اخذ کرنا ہرگز جائز نہ ہوگا۔

اس کی بھی سینکڑوں مثالیں دی جاسکتی ہیں مثلاَ صحیح مسلم، باب: مابین النفحتین کی ایک صحیح روایت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی حدیث بیان کرتے ہیں کہ پہلی اور دوسری بار صور پھونکے جانے کے درمیان چالیس کا وقفہ ہوگا۔ پوچھا گیا کہ کیا چالیس دن کا؟ انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہہ سکتا۔ پوچھا گیا کہ کیا چالیس سال کا؟ انہوں نے پھر کہا کہ میں نہیں کہہ سکتا ، لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی سنا ہے کہ چالیس کا وقفہ ہوگا۔ یہ تھا حدیث پر مطلوبہ معیار کا ایمان۔ یہ تھی حدیث کی قدردانی۔ اور یہ تھی اصول کی پاسداری۔ یہ مسلک پرست تو قرآن وحدیث کی تعلیمات کو Edit کرتے کرتے اب تباہی وبربادی کی آخری حدوں کو چھو رہے ہیں۔ اب ایک ہی روز میں ان پر لوہے کے ٹینک چڑھا کر ہزاروں کو ملیامیٹ کرلیا جاتا ہے لیکن کوئی ان کا پُرسانِ حال نہیں۔

کسی مسئلے کے بارے میں اس مسئلے سے متعلقہ تمام آیات اور احادیث میں سے صرف چند ہی آیات اور احادیث کو زیرغور لانے سے وہ مسئلہ کبھی بھی صحیح طور پر سمجھ میں نہیں آسکتا بلکہ اصول ہے کہ اس مسئلے کے بارے میں تمام آیات اور احادیثِ صحیحہ کا لحاظ رکھتے ہوئے اور ان سب کو ہی زیرِغور لاکر ایسا عقیدہ یا مسئلہ اخذ کیا جائے کہ جس سے ان دلائل (آیات واحادیث) میں سے کسی ایک کا بھی انکار نہ ہو۔ اس طرح سے جو عقیدہ اخذ ہوگا وہ شک وشبہے اور تضادات سے پاک اور پُراثر ہوگا بشرطیکہ اخذ ہونے والے نتیجے پر کسی ضعیف روایت، شخصی قول یا نام نہاد اجماعِ امت کومسلط نہ کیاجائے۔ اور اگر ایسا نہ کیا جائے تو ضرور کسی نہ کسی آیت یا حدیث کے انکار کا ارتکاب ہوگا اورجوعقیدہ اخذ ہوگا اسے ثابت کرنے کی کوشش میں مزید آیات اوراحادیث کا انکار ہوتا چلا جائے گا اور وہ عقیدہ تضادات سے پاک اور پُراثر بھی نہ ہوگا جیسا کہ ان فرقوں کے ہاں عقیدۂ عذاب قبرایک مذاق اورپہیلی بن چکا ہے اوریہ عقیدہ ان کے اخلاق پر کوئی اثرنہیں ڈالتا، اگریہ عذابِ قبرسے ڈرتے تومسلک اورفرقے ہرگزنہ بناتے ، کفروشرک اور کافروں اورمشرکوں کا دفاع ہرگز نہ کرتے۔

عذابِ قبر سے متعلقہ بعض احادیث کے بارے میں بھی یہ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر ان سے یہ مُراد لی جائے گی کہ دنیاوی قبروں میں ہی مُردے کو عذاب ہوتا ہے تو یہ عقیدہ ان تمام آیات اور احادیث سے متضاد ہو گا جو مُردے کو قیامت تک مُردہ یعنی ہر طرح کے شعور و احساس سے عاری ثابت کرتی ہیں اور یہ بھی ثابت کرتی ہیں کہ دفنایا جانے والا مُردہ جلد یا بدیر مٹی میں ہی تبدیل ہو جاتا ہے۔ ان کا اس حقیقت کو جاننے کا ایک ثبوت دیوبندیوں کے ایک بڑے رہنما اور ان کے ہاں ‘‘حکیم الامت’’ کا لقب پانے والے اشرف علی تھانوی صاحب نے یوں دیا ہے :

‘‘اور عالم مثال کا اثبات کرتا ہوں ۔ سو سمجھ لیجئے کہ یہ ثابت ہے اشارات ِنصوص سے ۔ اور اشارات تو میں نے احتیاطاَ کہہ دیا ہے ورنہ وہ اشارات بمنزلہ صراحت کے ہیں تو گویا بالتصریح یہ بات ثابت ہے کہ علاوہ شہادت یعنی دنیا کے اور عالم غیب یعنی آخرت کے ان دونوں کے درمیان میں ایک اور بھی عالم ہے جس کو عالم مثال کہتے ہیں جو من وجہ مشابہ ہے عالم شہادت کے اور من وجہ مشابہ ہے عالم غیب کے یعنی وہ برزخ ہے درمیان دنیا اور آخرت کے اور اس عالم کے ماننے سے ہزاروں اشکالات قرآن وحدیث کے حل ہو جاتے ہیں۔
مثلاَحدیث میں ہے اور یہ کام کی بات ہے ۔ حدیث میں وارد ہے کہ قبر میں اس طرح سے عذاب ہو گا یا ثواب ہو گا مثلا عذاب کی ایک صورت یہ بھی ہو گی کہ زمین مل جائے گی اور صاحب ِ قبر کو دبا لے گی ۔ اسپر اشکال وارد ہوتا ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ جتنا فصل لاش اور قبر کی دیواروں میں مُردہ کو رکھتے وقت ہوتا ہے وہی باقی رہتا ہے لاش دبتی دباتی کچھ بھی نہیں ویسی کی ویسی رکھی رہتی ہے ۔ تو یہ صورت عذاب قبر کی جو حدیث میں آئی ہے ظاہر ہے کہ دنیا کے متعلق تو ہے نہیں کیونکہ مشاہدہ اس کی تکذیب کرتا ہے ۔
یہ اشکال اس وجہ سے اور بھی قوی ہوگیا کہ لوگوں نے اس کو دنیا ہی کے متعلق سمجھ لیا ہے حالانکہ اگر دنیا کے متعلق ہوتا تو اس کے آثار کا نظر آنا بھی ضروری تھا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اسی طرح حدیث شریف میں جو ہے القبر روضہ من ریاض الجنۃ او حفرۃ من حفرات النار یعنی قبر یا جنت کا ٹکڑا ہوتی ہے یا دوزخ کا گڑھا۔ تو وہ لوگ اسپر کہتے ہیں کہ ہم دیکھتے ہیں کہ قبر میں کہ یہاں نہ تو پھول ہیں جنت کے نہ آگ ہے دوزخ کی پھراپنے ظاہری معنوں پر قبر دوزخ کا گڑھا یا جنت کا ٹکڑا کیونکر ہو سکتی ہے ۔ غرض یہاں قبر کی جنت و دوزخ میں تو یہ اشکال ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
بہرحال یہ اشکال حل نہیں ہو سکتا جب تک تیسرے عالم کے قائل نہ ہوں ۔ یعنی عالم برزخ کے ، جس کو عالم مثال بھی کہتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
تو جس وقت انسان مرتا ہے پہلے اس عالم مثال ہی میں جاتا ہے ۔ وہاں ایک آسمان بھی ہے مشابہ دنیا کے آسمان کے اور ایک زمین بھی ہے مشابہ دنیا کی زمین کے ۔ اور ایک جسم بھی ہے مشابہ اس جسم کے لیکن وہ بھی ہے جسم ہی ۔ تو مرنے کے بعد روح کے لئے ایک جسم مثال ہو گا اور آخرت میں جو جسم ہو گا وہ یہی ہو گا جو دنیا میں ہے ۔
غرض یہ ایمان ہے ہمارا کہ حشر روحانی بھی ہے اور جسمانی بھی یعنی یہی جسم جو ہم اب لئے بیٹھے ہیں اور جو گل سڑ کر خاک ہو جائے گااسی کو حق تعالیٰ اپنی قدرت کاملہ سے پھر تازہ بنا کر محشور فرمائیں گے۔ لیکن وہاں اس جسم کی خاصیت بدل جائے گی یعنی اب تو یہ خاصیت ہے کہ جو ہم کھاتے پیتے ہیں اس کا پیشاب پاخانہ بنتا ہے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں یہاں تک کہ ایک دن مرکر فنا ہوجانا ہے وہاں گویا ابدی اور خالد ہو جائے گا۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔بس اس عالم مثال ہی کا نام قبر ہے ۔ اب سب اشکال رفع ہو گئے ۔ کیا معنیٰ کہ قبر سے مراد یہ محسوس گڑھا نہیں ہے ۔ کیونکہ کسی کو بھیڑیا کھا گیا یا کوئی سمندر میں غرق ہو گیا تو اس صورت میں چونکہ وہ زمین میں دفن نہیں ہوا اسلئے اس کو چاہئیے کہ قبر کا عذاب ہی نہ ہو ۔ لیکن اب اشکال ہی نہ رہا ۔ کیونکہ وہ عالم مثال ہے وہیں اس کو عذاب قبر بھی ہو جائے گا۔ اشکال تو جب ہوتا جب قبر سے مراد یہ گڑھا ہوتا جس میں لاش دفن کی جاتی ہے حالانکہ شریعت میں قبر گڑھے کو کہتے ہی نہیں بلکہ عالم مثال کو کہتے ہیں قبر اور وہاں پہنچنا کسی حال میں منتفی نہیں ، خواہ مردہ دفن ہو یا نہ ہو ۔ اور اس عالم مثال کے نہ جاننے ہی کی وجہ سے یہ بھی کہتے ہیں ، عوام کی قبر ذرا بڑی رکھنی چاہیئے تاکہ مردہ کو بیٹھنے میں تکلیف نہ ہو ، تو معلوم ہوتا ہے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اسی قبر کے اندر مردہ کو بٹھایا جاتا ہوگا۔ تو بس پھر کیا ہے اگر اپنے دشمن کو ستانا ہو تو اس کی قبر ذرا تنگ بنادی جاوے تاکہ ہرگز بھی اسے دشمن کے لئے تمنا کرتے ہیں کہ مر کر بھی مصیبت سے نہ بچے تو اچھا ہے حضرت یہ جو وسیع قبر شریعت نے تجویز کی ہے یہ اس بنا پر تھوڑا ہی ہے کہ اس کے اندر مردہ کو بٹھایا جائے گا۔۔۔۔’’


(اشرف الجواب ۔ حصہ چہارم ۔ صفحہ ۶۰۶ تا ۶۱۰ ۔ ناشر : مکتبہ تھانوی دیوبند ، ضلع سہارنپور ، انڈیا)

(یاد رہے کہ عالم برزخ کو عالم مثال کہنا قرآن و حدیث سے ثابت نہیں بلکہ یہ بے بنیاد اصطلاح صوفیوں کے ہاں رائج ہے اور جن روایات میں مردے کو زمین کا دبالینا بیان ہوا ہے وہ موضوع ہیں۔ تھانوی صاحب دنیاوی قبر میں عذاب کی تردید کرتے ہوئے اتنے بے قابو ہو گئے کہ انہوں نے عالم برزخ کے مقام کے علاوہ کسی دوسرے مقام کو قبر کا نام دینے سے انکار کر دیا حالانکہ دنیاوی قبر کو بھی قرآن و حدیث میں قبر کہا گیا ہے۔ حق کے ساتھ باطل کو بھی ملانے کی ‘‘ذمہ داری’’ادا کرنے کے لئے انہی اشرف علی صاحب نے دوسری جگہوں پر دنیاوی قبر میں بھی مردے تک عذاب کا اثر پہنچنے کا جھوٹا عقیدہ اختیار کیا تھا )

ان کے درج بالا بیان سے ثابت ہو جاتا ہے کہ یہ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ عذاب قبر کا تعلق دنیاوی قبروں سے نہیں بلکہ عالم برزخ سے ہے اور یہ بھی کہ عذاب قبر سے متعلقہ احادیث میں قبر سے مراد یہ زمینی گڑھا ہرگز نہیں ہے بلکہ برزخی مقام مراد ہے۔ اور یہ بھی کہ مرنے والے کو عالم برزخ میں ایک نیا جسم ملتا ہے۔ ان باتوں پر ان کے علما مثلا یہی اشرف علی تھانوی صاحب تو ‘‘ہدایت کے سورج’’ اور ‘‘حکیم الامت’’ قرار پاتے ہیں لیکن انہی باتوں کی دعوت جب دوسرے لوگ دیتے ہیں تو یہ علما ان لوگوں پر عذاب قبر کے انکاری ہونے، کافر ہونے ، منکرحدیث ہونے اور کسی نئے دین کے پیروکار ہونے کے جھوٹے فتوے لگاتے ہیں! ان کے اس فعل کی وجوہات سوائے اس کے اور کیا ہو سکتی ہیں کہ یہ علما بے انصاف ، حق کو چھپانے والے اور فرقہ پرستی کا دفاع کرنے والے طاغوت ہیں۔ جن سے بیزاری ایمان کا لازمی حصہ ہے۔
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
’’موت کے بعد میت کی روح اس کے جسم سے جدا ہوتی ہے اور حقیقت میں اس جدائی کا نام موت ہے۔ یہ جسم جو بمنزلہ مَرکَب کے تھا، گل سڑ جاتا ہے، اور روح کو، جس کو حکمائ نفس ناطقہ کہتے ہیں، قائم رہتی ہے، سو اس کو جزا و سزا دی جاتی ہے۔ اس امر میں کل متفق ہیں۔‘‘

﴿حقانی عقائد الاسلام از عبدالحق حقانی مطبوعہ ادارہ اسلامیات، صفحات ۱۶۱، ۲۶۱﴾

----------------------------------------------

’’اہل اسلام کے ہاں عالم آخرت کو دو طبقے ہیں: اوّل بعد مرنے کے حشر تک، دوم قیامت سے ابدالآباد تک۔ اوّل طبقے کو عالم برزخ دوسرے طبقے کو عالم حشر کہتے ہیں۔ اب ہم وہ آیات ذکر کرتے ہیں جن سے عالمِ برزخ کا ثبوت ہوتا ہے: قال اﷲتعالیٰ اَلنَّارُ عُعْرَضُوْنَ عَلَیْھَا غُدُ وَّ ا وَّ عَشِیًّا وَّ یَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَۃُ اَدْخِلُوْا اٰلَ فِرْعَوْنَ اَشَدَّ الْعَذَابِ ’’صبح اور شام کفار فرعونی آتشِ دوزخ کے سامنے لائے جاتے ہیں اور جس روز قیامت ہوگی حکم ہوگا کہ فرعونیوں کو سخت عذاب میں داخل کرو۔‘‘ یہاں سے معلوم ہوا کہ لوگوں کی جزا اور سزا کے دو درجے ہیں: ایک مرنے کے بعد سے قیامت تک کہ جس کو عالم برزخ کہتے ہیں اور اس درجہ میں جزا اور سزا پوری نہیں ہوتی کیونکہ اس درجہ میں فرعونیوں کے لیے آگ کے سامنے پیش کیا جانا فرمایا اور قیامت میں سخت عذاب کی تصریح فرمائی ہے۔ اور دوسرا قیامت سے لے کر ابدالآباد تک اور اس درجہ کو حشر و نشر کہتے ہیں اور اس میں پوری جزاو سزا ہوتی ہے کہ جس میں اشد العذاب کا لفظ وارد ہے۔ و قال تعالیٰ اُغْرِقُوْا فَاُدْخِلُوْا نَارًا یعنی قوم نوح (ع) غرق کی گئی اور جبھی آگ میں داخل کیے گئے اور زبان عرب میں فائ تعقیب کے لیے آتی ہے اور تراخی نہیں چاہتی۔ ثابت ہوا کہ ڈوبتے ہی آگ میں داخل کیے گئے بلا تراخی۔اس سے عالم برزخ ثابت ہوا کیونکہ مرنے کے بعد سے حشر تک کے زمانے کو عالم برزخ کہتے ہیں اور ابھی حشر ہونہیں چکا کہ عذاب پر محمول کیا جاوے۔ و قال تعالیٰ لاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ قُتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اﷲِ اَمْوَاتًا ط بَلْ اَحْیَآئٌ عِنْدَ رَبِّھِمْ یُرْزَقُوْنَ فَرِحِیْنَ بِمَآ اٰتٰھُمُ اﷲُ مِنْ فَضْلِہٰ وَ یَسْتَبْشِرُوْنَ بِالَّذِیْنَ لَمْ یَلْحُقُوْا بِھِمْ مِّنْ خَلْفِھِمْ اَلاَّ خَوْفٌ عَلَیْھِمْ وَ لاَ ھُمْ یَحْزَنُوْنَ یعنی جو لوگ اﷲکی راہ میں مارے گئے ہیں ان کومردہ نہ گمان کرو بلکہ وہ اپنے رب کے ہاں زندہ ہیں، رزق دیے جاتے ہیں، خوش ہیں اﷲ کی دی ہوئی نعمتوں سے اور جو ان کے خویش و اقارب ابھی ان کے پاس نہیں پہنچے مرکے، بلکہ زندہ ہیں، سو ان کے احوال سے ان شہدائ کی یہ خوشی سنائی جاتی ہے کہ ان پر بھی کچھ خوف نہیں اور نہ و رنج میں پڑیں گے۔ یہاں سے یہ بھی ثابت ہوا کہ مرنے کے بعد نیکوں کو یہ کچھ راحتیں ملتی ہیں اور جو لوگ ان کے خویش و اقارب دنیا میں نیک ہیں ان کو وہاں ان کی فکر ہے کہ دیکھیے وہ مرکر کہاں جاتے ہیں ، سو ان کے حال سے بھی ان لوگوں کو وہاں مژدہ سنایا جاتا ہے وہ بھی مرکر تمہارے پاس آویں گے اور یہ صاف ظاہر ہے کہ یہ معاملہ ان سے حشر سے پہلے کا ہے اور یہی مدعا ہے ۔ و قال تعالیٰ قِیْلَ ادْخُل ِ الْجَنَّۃَ قَالَ یٰلَیْتَ قَوْمِیْ یَعْلَمُوْنَ بِمَا غَفَرَ لِیْ رَبِّ وَ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُکْرَمِیْنَ یعنی جب حبیب نجار کو کفار نے شہید کردیا تو ان کو حکم ہوا کہ جنت میں داخل ہو پس وہ جنت میں داخل ہوگئے تو ان کو یہ آرزو ہوئی کہ کاش میری قوم بھی اس کو جان لیتی کہ مجھے میرے رب نے بخش دیا اور مکرمین میں مجھے داخل کیا کہ اس کے بعد وہ بھی ایمان لاتے۔ المختصر یہ آیات اور ان کے ماسوائے اور آیات سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ مرنے کے بعد نیک اور بد کو حشر سے پہلے بھی جزائ و سزا ملتی ہے اور یہ امر ظاہر ہے کس لیے کہ موت سے اصل انسان جو روح ہے، فنا نہیں ہوتی بلکہ بدن سے جدا ہوجاتی ہے جیسا کہ عقل و نقل اس کی شاہد ہیں پس اگر اس کو حشرو نشر ہی میں جزا و سزا ہوا کرتی تو اتنی مدت اس سے پہلے اس کو معطل رکھنا اﷲ کی عدالت کے خلاف ہوتا۔
فائدہ:اور یہ بھی آیا ہے اخرجوا انفسکم الیوم تجزون عذاب الھون

کہ روح قبض کرنے والے فرشتے کہتے کہ اپنی جان نکالو توآج تم کو ذلت کا عذاب دیا جاویگا۔ موت کے وقت حشر برپا نہیںہوا۔ پس مرنے کے بعد روح باقی رہتی ہے۔ قرطبی کہتے ہیں اس پر جمہور کا اتفاق ہے کہ قسطلانی کہتے ہیں مرنے کے بعد روح زندہ رہتی ہے اور وہی انسان ہے، جسم کا لباس اترجاتا ہے اس کو برابر حس و ادراک رہتا ہے مگر نظروں سے غائب دوسرے جہاں میں پھر اگر پاک روح ہے تو علیین میں جو عالم بالا ہے اور اگر ناپاک ہے کہ جس کو لذائذ و شہوات کی ظلمت نے گھیرا تھا تو سجین میں رہتی ہے جو عالم سفلی میں ہیبت ناک اور پراندوہ جگہ ہے اور یہی دونوں جگہ اصلی قبر ہیں۔

﴿ایضاً: صفحات ۴۶۱ تا ۶۶۱﴾

-------------------------------------

سوره نوح ، تحریم اور یٰسین کے حوالے سے قوم نوح کے غرق ہو کر جہنم رسید ہونے ، نوح و لوط علیہم السلام کی ازواج کے جہنم میں جانے ، صاحب یاسین کے جنت میں داخل کر دیے جانے ، وغیرہ کا ذکر کر کہ سید سلیمان ندوی صاحب فرماتے ہیں کہ:

قبر کی اصطلاح: سطور بالا میں عالم برزخ کے وہ مناظر دکھائے گئے جو قرآن کی آیتوں میں نظر آتے ہیں اور احادیث صحیحہ میں اس عالم کے حالات کی جو تفصیلیں مذکور ہیں ، وہ عموماً قبر کی اصطلاح کے ساتھ بیان ہوئی ہیں ، لیکن اس لفظ "قبر" سے در حقیقت مقصود وہ خاک کا تودہ نہیں جس کے نیچے کسی مردہ کی ہڈیاں پڑی رہتی ہیں ، بلکہ وہ عالم ہے جس میں یہ منظر پیش آتے ہیں ، اور وہ ارواح و نفوس کی دنیا ہے ، مادی عناصر کی نہیں - (سیرت النبی صلی علیہ وسلم ، جلد ٤ ، صفحہ ٣٥٦)

اور بھی حوالے ایسے ہیں جن سے یہ بخوبی ثابت ہو جاتا ہے کہ یہ حقیقت کو اچھی طرح سمجھتے تھے ، اور جانتے تھے کہ یہ دنیاوی گڑھا محض مردہ کو دفن کرنے کے لئے ہے ، عذاب و راحت کا مقام تو عالم برزخ ہے اور وہی انسان کی اصل قبر ہے -
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
عذاب قبر سے متعلقہ احادیث میں قبر سے مراد یہ زمینی گڑھا ہرگز نہیں ہے بلکہ برزخی مقام مراد ہے۔
اس کی منطوق ،صریح ،صحیح دلیل کیا ہے ،،،؟؟؟
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
اس کی منطوق ،صریح ،صحیح دلیل کیا ہے ،،،؟؟؟
یہ ایک بھائی نےفیس بک پر شیہر کیا ہے - کیا یہ صحیح ہے یا اس میں کوئی ڈنڈی ماری گئی ہے - یہ تو اہل علم ہی بتا سکتے ہیں -
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
یہ حدیث شریف کس کتاب میں کس سند کے ساتھ موجود ہے ؟؟؟
اس پر معتبر محدثین کا حکم ؟؟
کاش آپ یہ سوال @محمد عاصم حفیظ سے کرتے جنہوں نے ماں پر ایک پورا تھریڈ لکھا اور حیرت ہے کہ @کلیم حیدر بھائی @شاکر بھائی @ابو الحسن علوی @ابن خلیل بھائی نے اس تھریڈ کو پسند بھی کیا -

اس پر معتبر محدثین کا حکم ؟؟

ساتھ میں آپ الشیخ محمد صالح المنجد کے فتویٰ میں ان کی پیش کردہ اس بات کی بھی وضاحت کر دیں -

---------------------------------------------------

اورشيخ علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی ابن عباس کی روایت کے متعلق کہتے ہیں کہ یہ روایت موضوع ہے ، اورپھر کہتے ہیں :

اس سے ہمیں حدیث معاویہ بن جاھمۃ رضي اللہ تعالی عنہ مستغنی کردیتی ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اورانہیں کہنے لگا کہ میں جھاد میں جانا چاہتا ہوں اورآپ سے مشورہ کرنے آیا ہوں ، تونبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے : کیا تیری والدہ ہے ؟ میں نے جواب دیا جی ہاں ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے : اس کی خدمت کرو کیونکہ جنت اسے کی ٹانگوں کے نیچے ہے ۔

سنن نسائی ( 2 / 54 ) وغیرہ نے روایت کیا ہے مثلا طبرانی ( 1 / 225 / 2 ) ان شاء اللہ اس کی سند حسن ہے اورامام حاکم رحمہ اللہ تعالی نے اسے صحیح قراردیا ہے دیکھیں مستدرک الحاکم ( 4 / 151 ) ذھبی رحمہ اللہ تعالی نے بھی اس کی موافقت کی ہے اورامام منذری رحمہ اللہ تعالی نے بھی اس کی صحت برقرار رکھی ہے ( 3 / 214 ) دیکھیں السلسلۃ الصحیحۃ للالبانی ( 593 ) ۔

واللہ اعلم .

------------------------------------------------------------------------
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
اورشيخ علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی ابن عباس کی روایت کے متعلق کہتے ہیں کہ یہ روایت موضوع ہے ، اورپھر کہتے ہیں :

اس سے ہمیں حدیث معاویہ بن جاھمۃ رضي اللہ تعالی عنہ مستغنی کردیتی ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اورانہیں کہنے لگا کہ میں جھاد میں جانا چاہتا ہوں اورآپ سے مشورہ کرنے آیا ہوں ، تونبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے : کیا تیری والدہ ہے ؟ میں نے جواب دیا جی ہاں ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے : اس کی خدمت کرو کیونکہ جنت اسے کی ٹانگوں کے نیچے ہے ۔
زبردست !
آپ کے اس جواب سے ثابت ہوا کہ جو پہلی پوسٹ میں آپ نے ’’ ظالم علماء ‘‘ کے حوالے سے اس حدیث کا مفہوم بتایا تھا ،وہ خود آپ ہی کے قلم بے باک سے حدیث کا متن ثابت ہوا ۔۔یعنی اس حدیث کا یہ مفہوم علماء کا تراشیدہ نہیں ۔بلکہ دوسری سند سے حدیث میں موجود ہے،،،
اب واضح ہے کہ ان علماء کو ظالم کہنے والا ،،بقول خود ظالم ہے

مثلا یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس حدیث کا وہ مفہوم نہیں جو اس کے الفاظ سے ظاہری طور پر لیا جاسکتا ہے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ‘‘جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے’’۔ کوئی بھی اہل حدیث، بریلوی یا دیوبندی عالم اس حدیث کا یہ مفہوم نہیں بتاتا کہ جنت (جس میں انبیا و شہدا اور دوسرے بے شمار مومنین کا مسکن ہے) کسی ماں کے پیروں کے نیچے کے مقام میں ہوتی ہے۔ یہ علما اس حدیث کا مفہوم اس کے الفاظ کے مطابق نہیں بلکہ قرآن کے مطابق بیان کرتے ہیں کہ ‘‘ماں کی خدمت کرنے سے جنت ملتی ہے’’۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
لگے ہاتھوں ذیل کے عقیدہ کی دلیل بھی دے ہی دیں


عذاب قبر سے متعلقہ احادیث میں قبر سے مراد یہ زمینی گڑھا ہرگز نہیں ہے بلکہ برزخی مقام مراد ہے۔
اس کی منطوق ،صریح ،صحیح دلیل کیا ہے ،،،؟؟؟
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
زبردست !
آپ کے اس جواب سے ثابت ہوا کہ جو پہلی پوسٹ میں آپ نے ’’ ظالم علماء ‘‘ کے حوالے سے اس حدیث کا مفہوم بتایا تھا ،وہ خود آپ ہی کے قلم بے باک سے حدیث کا متن ثابت ہوا ۔۔یعنی اس حدیث کا یہ مفہوم علماء کا تراشیدہ نہیں ۔بلکہ دوسری سند سے حدیث میں موجود ہے،،،
اب واضح ہے کہ ان علماء کو ظالم کہنے والا ،،بقول خود ظالم ہے
یہ ایک بھائی نےفیس بک پر شیہر کیا ہے - کیا یہ صحیح ہے یا اس میں کوئی ڈنڈی ماری گئی ہے - اہل علم حضرات کیا کہیں گے - لیکن آپ نے یہاں اس حدیث کے مفہوم کے بارے میں کچھ ارشاد نہیں فرمایا -

اوپر جو لکھا گیا ہے - یہ والا


کوئی بھی اہل حدیث، بریلوی یا دیوبندی عالم اس حدیث کا یہ مفہوم نہیں بتاتا کہ جنت (جس میں انبیا و شہدا اور دوسرے بے شمار مومنین کا مسکن ہے) کسی ماں کے پیروں کے نیچے کے مقام میں ہوتی ہے۔ یہ علما اس حدیث کا مفہوم اس کے الفاظ کے مطابق نہیں بلکہ قرآن کے مطابق بیان کرتے ہیں کہ ‘‘ماں کی خدمت کرنے سے جنت ملتی ہے’’۔ لیکن بات جب ان کے فرقے کے کسی گمراہ کن عقیدے کی آتی ہے تو پھر اصول ان کے ہاں فضول ہو جاتے ہیں۔

اس کے بارے میاں کیا کہیں گے آپ - کیا واقعی یہ علما اس حدیث کا مفہوم اس کے الفاظ کے مطابق نہیں بلکہ قرآن کے مطابق بیان کرتے ہیں کہ ‘‘ماں کی خدمت کرنے سے جنت ملتی ہے’’۔ لیکن بات جب ان کے فرقے کے کسی گمراہ کن عقیدے کی آتی ہے تو پھر اصول ان کے ہاں فضول ہو جاتے ہیں۔
 
Top