• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دیوی دیوتا کی بنی تصویروالا سامان بیچنا

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
دیوی دیوتا کی بنی تصویروالا سامان بیچنا

سوال : کیا کسی چیز پہ ہندودیوی دیوتا کی تصویر بنی ہو تو کیا اس کو بیچ سکتے ہیں یعنی اس کی تجارت کرسکتے ہیں ؟

جواب : اسلام میں کسی جاندار کی تصویر بنانا، کسی چیز پہ جاندار کی بنی ہوئی چیز استعمال کرنا جائز نہیں ، بہت سختی سے اس کی ممانعت ہے ۔ چند احادیث دیکھیں :
(1) رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالى نے فرمایا : وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذَهَبَ يخْلُقُ كَخَلْقِي فَلْيخْلُقُوا حَبَّةً وَلْيخْلُقُوا ذَرَّةً (صحيح البخاري :5953)
ترجمہ: اس شخص سے بڑا ظالم کون ہے جو میری مخلوق جیسی تخلیق کرنا چاہتا ہے , یہ کوئی دانہ یا ذرہ بنا کر دکھائیں ۔
(2) نبی ﷺ کادوسرا فرمان ہے : إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَ اللَّهِ يوْمَ الْقِيامَةِ الْمُصَوِّرُونَ (صحيح البخاري :5950)
ترجمہ: الله کے ہاں قیامت کے دن سب سے سخت عذاب تصویریں بنانے والوں کو ہوگا۔
(3)نبی ﷺ نے یہ بھی فرمایا ہے: أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يوْمَ الْقِيَامَةِ الَّذِينَ يضَاهُونَ بِخَلْقِ اللَّهِ (صحيح البخاري:5954)
ترجمہ: قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب ان لوگوں کو ہوگا جو اللہ کی تخلیق کی نقالی کرتے ہیں ۔
ان احادیث سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ جاندار کی تصویر بنانا اسلام میں حرام ہے ۔ اسی طرح کسی چیز پہ جاندار کی تصویر بنی ہو خواہ کسی نے بھی بنائی ہو ہم اس کا استعمال نہیں کرسکتے ۔
جیساکہ آپ نے سوال کیا کسی چیز پہ ہندودیوی دیوتا کی تصویر بنی ہو تو کیا اس سامان کو بیچ سکتے ہیں یعنی اس کی تجارت کرسکتے ہیں ؟
جب کسی جاندارکی تصویر بنانا اور اس کا استعمال جائز نہیں ہے تو ہندودیوی دیوتا کی بنی ہوئی تصویر اور بھی سخت منع ہوگی کیونکہ یہ طاغوت ہے یعنی اللہ کے علاوہ پکاری جانے والی چیز ہے ۔ جسے اللہ کے علاوہ پکارا جائے اس کی تصویر بنانا، اس کی مورتی بنانا یا بیچنا اور اسی طرح کسی چیز پہ ان طاغوت کی بنی ہوئی تصویر کو بیچنا بہت سخت گناہ ہے بلکہ سب سے بڑے گناہ شرک پہ تعاون شمار ہوگا اور اللہ تعالی نے گناہ کے کاموں پہ تعاون کرنے سے منع کیا ہے ۔ اللہ کا فرمان ہے :
وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ
ۚ(المائدۃ :2)
ترجمہ: جو گناہ اور زیادتی کے کام ہیں ان میں کسی سے تعاون نہ کرو۔
لہذا کسی مسلمان کے لئے ایسے سامان کا کاروبار کرنا جائز نہیں ہوگا جس پہ دیوی دیوتا کی تصویر بنی ہو۔

واللہ اعلم
کتبہ
مقبول احمد سلفی

 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ
 
Top