• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دیو بند اکابر کا غیراللہ سے استعانت

شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
93
پوائنٹ
85
غیراللہ سے استعانت:
حاجی امداداللہ صاحب اپنے پیر نور محمد جنجھانوی صاحب کے متعلق فرماتےہیں کہ آسرا دنیا میں ہے از بس ذات کا
تم سوا اوروں سے ہر گز کچھ نہیں ہے التجاء بلکہ دن محشر کے بھی جس وقت قاضی ہو خدا آپ کا دامن پکڑ کر
یہ کہوں گا برملا اے شہ نور محمد وقت ہے امداد کا۔ ( شمائم امدادیہ ص 84 ، امداد المشتاق ص 122 ۔ فقرہ 288 )
حاجی صاحب نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں لکھا ہے۔
یا رسول کبریا فریاد ہے یا محمد مصطفی فریاد ہے آپ کی امداد ہو میری یانبی حال ابتر ہوا فریاد ہے سخت مشکل میں
پھنسا ہوں اج کل اے میرے مشکل کشاء فریاد ہے ۔ ( کلیات امدادیہ ص 91 )
اشرف علی تھانوی صاحب فرماتے ہیں ۔
دستگیری کیجئے میرے نبی کشمکش میں تم ہی ہو میرے نبی
جز تمہارے ہیں کہاں میری پناہ فوج کلفت مجھ پہ آ غالب ہوئی
ابن عبداللہ زمانہ ہے خلاف اے میرے مولا خبر لیجئے میری
کچھ عمل ہے نہ طاعت میرے پاس مگر میرے دل میں محبت ہے آپ کی
میں ہوں بس ارو آپ کا در یا رسول ابرغم گھیرے نہ پھر مجھ کوکبھی
(نشر الطیب فی ذکر النبی الحبیب ص 156 طبع اسلامی کتب خانہ لاہور)
مقلد محمد ذکریا کاندھلوی فرماتے ہیں۔
محمد بن عبداللہ صاحب قرآن صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو فرمایا یہ تیرا باپ بڑا گناہ گار تھا لیکن مجھ پر کثرت سے درود بھیجتا تھا جب اس پر یہ مصیبت نازل ہوئی تو اس کی فریاد کو پہنچا اور میں ہر اس شخص کی فریاد کو پہنچتا ہوں جو مجھ پر کثرت سے درود بھیجے۔(تبلیغی نصاب ص 791 ، فضائل درود ص 113 )
حوالہ۔ حدیث اور اہل تقلید بجواب حدیث اور اہل حدیث جلد 1 ۔
http://kitabosunnat.com/kutub-libra...eed-ba-jawab-hadith-aur-ahl-hadith-jild1.html
 
Top