• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دیں کا جزوِ اکبر ہے حدیثِ سرورِ عالمؐ

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
حدیث سرورِ عالم ﷺ
نویدِ روح پرور ہے حدیثِ سرورِ عالمؐ
قرارِ قلبِ مضطر ہے حدیثِ سرورِ عالمؐ

سکوں ملتا ہے اِس سے تشنہ کامانِ محبت کو
کلامِؐ میرِ کوثر ہے حدیثِ سرورِ عالمؐ

حقیقت ہے پئے اہلِ بصیرت اے مسلمانو!
اِک اعجازِ پیمبرؐ ہے حدیثِ سرورِ عالمؐ

نہ آئے گا نظر یہ ملحدِ خفاش کو ہرگز
اگرچہ مہرِ خاور ہے حدیثِ سرورِ عالمؐ

کرے آخر کہاں تک وسعتیں خامہ بیاں اس کی
کہ حکمت کا سمندر ہے حدیثِ سرورِ عالمؐ

اِدھر آ لوٹ کر اے رہروِ بیگانہِ منزل!
رہِ ایماں میں رہبر ہے حدیثِ سرورِ عالمؐ

بتا دو تم یہ راسخؔ منکرِ شانِ نبوت کو
کہ دیں کا جزوِ اکبر ہے حدیثِ سرورِ عالمؐ

(راسخؔ عرفانی)
 
Top