• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ذات باری تعالی کے دلائل

شمولیت
اگست 08، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
519
پوائنٹ
57
اسلام علیکم !

ذات باری تعالی کے دلائل درج ذیل ہیں :

١۔ سائنس میں کوئ قانون ایسا موجود نہیں ہے ، جو اشیاء بنانے کے لیے ہو۔ مثلا سائنسدان یہ تو بتا سکتے ہیں کہ انسان کا جسم کس قانون کے تحت کام کرتا ہے ، مگر یہ نہیں بتاسکتے کہ انسان کو بنانے کا کیا قانون ہے؟؟
٢۔ سائنسدان یہ تو بتاسکتے ہیں کہ درخت اور بیج کس قانون کے تحت کام کرتے ہیں ، مگر یہ نہیں بتاسکتے کہ درخت اور بیج کو بنانے کا کیا قانون ہے؟؟
٣۔ سائنسدان یہ تو بتاسکتے ہیں کہ سورج ، چاند ، ستارے کیسے کام کرتے ہیں مگر یہ نہیں بتاسکتے کہ چاند ، سورج ، ستارے بنانے کا اور انکے نظام بنانے کا کیا قانون ہے؟؟

تمام مخلوقات کی مثال ایسے ہی ہے ۔ اگر چاند، سورج ،ستارے ، چرند ،پرند ،انسان ، حیوان ،شجر ،حجر ، اور باقی تمام مخلوقات کو بنانے کا کوئ قانون اس کائنات میں موجود نہیں ہے ، تو کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ ان تمام مخلوقات کو کس نے پیدا کیا؟؟؟

بے شک وہ اللہ رب العزت کی ذات ہی ہے کہ جس نے ہمیں ، اور باقی تمام مخلوقات کو پیدا کیا اور وہ احسن الخالقین ہے ۔
 
شمولیت
اگست 08، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
519
پوائنٹ
57
ذات باری تعالی کی ایک اور دلیل ملاحظہ کریں :

قرآن کریم میں اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں (( و انزل من السماء مآء)) البقرہ #٢٢
کہ اللہ نے آسمان سے پانی یعنی بارش نازل کی ۔

آسمان سے پانی برسانا اللہ تعالی کی نشانیوں میں سے ، ایک نشانی ہے ۔

کیا آسمان سے پانی برسانا اتنا ہی آسان ہے ، کہ خودبخود ہوجاے ، اور کوئ اسے کرنے والا نہ ہو ، یہ نا ممکن ہے ۔

بارش کو ایک مثال سے بیان کیا جاتا ہے ، غور کیجیئے :

اگر آپ کو ایک کمرے کی چھت سے پانی(قطروں کی شکل میں ) برسانے کو کہا جاے تو آپ کو کیا کرنا پڑے گا ، ذرا سوچیئے !

آپ خود ، پانی لیکر چھت پر لیکر جائیں ، اور چھت میں اتنے چھوٹے چھوٹے سوراخ کریں کہ ، پانی قطروں کی صورت گرے ۔ اس صورت میں بھی کام آپ کو ہی کرنا ہوگا ۔

مثلا سب سے پہلے پانی درکار ہوگا ۔ بغیر پانی یہ سب بےکار ہے ۔

پھر آپکو کسی برتن میں پانی بھرنا ہوگا کہ آپ ہاتھوں سے یہ کام نہیں کرسکتے ۔

پھر وہ برتن کسی نے بنایا ہوگا۔

پھر جتنا پانی درکار ہے ، اتنا ہی برتن لینا ہوگا ۔

پھر اوپر جانے کے لیے سیڑھی ، پھر سوراخ کرنے کیلیے اوزار وغیرہ ۔ ھم تفصیلات میں نہیں جاتے ۔ مقصد یہ ہے کہ یہ کام انسان کے کیے بغیر خودبخود نہیں ہوسکتا ، اور محنت طلب ہے۔

اب ایک آسان حل دیکھتے ہیں ۔

چھت سے پانی قطروں کی گرانے کے لیے ، ایک دوسری صورت اختیار کرتے ہیں ۔

مثلا ایک پانی کی موٹر ،جو پانی اوپر چڑھاے۔

پھر پانی کے پائپ ، جو موٹر سے پانی اوپر لیکر جائیں ۔

پھر چھت میں فوارہ لگائیں ، تاکہ پانی قطروں کی صورت گرے۔

پھر پانی کا ٹینک ، جس سے موٹر ،پانی کھینچے۔

پھر بجلی چاہیے تاکہ موٹر چلے اور پانی، فوارے کی صورت ، چھت سے گرے۔

پھر موٹر کا بٹن چاہیے کہ اپنی مرضی سے موٹر بند کریں ، اور چلائیں۔


اب اگر ھم یہ سوال کریں ، کہ کمرے کی چھت سے ، پانی کے قطرے گرانے کےلیے جو اتنا انتظام کرنا پڑا ہے ، خودبخود ہوسکتا ہے ؟؟؟؟؟؟؟

ھمارے جواب یقینا نفی میں ہوگا ، کہ انسان کے بغیر یہ کام نہیں ہو سکتا ۔


تو میرے بھائیو! اگر ایک چھوٹی سی چھت سے ، چند قطرے خوبخود نہیں گر سکتے ، تو اتنے بڑے آسمان سے ، اتنا پانی ،قطروں صورت میں گرتا ہے ، اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟؟؟؟؟؟

کیا آسمان سے پانی ، قطروں کی صورت خوبخود گرتا ہے ، یا کوی ذات ہے جو اسے گراتی ہے ؟؟؟؟؟


کیا آپ نے ایسی موٹریں دیکھی ہیں جو آسمان پر پانی چڑھاتی ہیں ، یا آسمان تک پانی خود ہی جاتاہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟

کیا آپ نے ان موٹروں سے جڑے ،پائپ دیکھے ہیں جو آسمان تک پانی لےجاتے ہیں، یا اس پانی کو کی پائپ کی حاجت نہیں ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

کیا آپ نے ان موٹروں کا کرنٹ دیکھا ہے جو ان موٹروں کو چلاتا ہے ، یا ان موٹروں کو کسی بجلی حاجت نہیں ہے؟؟؟؟؟؟

کیا آپ نے ان بادلوں میں لگے فوارے دیکھے ہیں ، جو پانی کو قطروں کی صورت گراتے ہیں ، یا ان بادلوں کو فواروں کی کو حاجت نہیں ہے؟؟؟؟؟؟

کیا آپ نے وہ ذات دیکھی ہے جو اس موٹر کا بٹن بند کرتی ہے اور چلاتی ہے تاکہ ضرورت کے مطابق پانی ملے ،یا برسات کے موسم میں ، بٹن کون دباتا ہے کہ پانی برسے ؟؟؟؟؟؟؟؟


یقینا وہ اللہ رب العزت کی ذات ہے ، جو آسمان سے پانی برساتی ہے ۔

(( و انزل من السماء مآء)) البقرہ #٢٢
اللہ نے آسمان سے پانی یعنی بارش نازل کی ۔
 
شمولیت
اگست 08، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
519
پوائنٹ
57
اسلام علیکم!

ذات باری تعالی کی ایک اور دلیل ملاحظہ فرمائیں:

قرآن میں اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں(( ھوالذی جعل الشمس ضیآء)) یونس#٥

وہ اللہ تعالی ایسا ہے جس نے آفتاب کو چمکتا ہوا بنایا۔

سورج کا روشن کرنا ،اللہ تعالی کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے ۔

کیا آپ ساری دنیا میں ، کوئ ایسی چیز دیکھاسکتے ہیں ، جو خودبخود روشن ہوجاتی ہو ، اور اسے روشن کرنے کی ضرورت نہ پڑتی ہو ؟؟؟؟؟

مثلا موم بتی ، چراغ ،لالٹین، چولہا ،ٹارچ ، بلب وغیرہ

آپ جتنی بھی چیزیں، اس دنیا میں آپ سوچیں گے ، ان میں ٢ باتیں چیزیں ضرور پائیں گے ۔

ایک روشن کرنے والی چیز ، دوسری روشن ہونے والی چیز

مثلا چولہا جلانے کے لیے آپکو ٢ چیزوں ضرورت ہوگی ،ایک ماچس جس سے چولہا روشن کریں ، دوسرا گیس جس سے چولہا روشن رہے۔

ٹارچ کے لیے ، ایک سیل ، اور ٹارچ کا بلب ہونا ضروری ہے ،

موم بتی کے لیے ماچس ، موم بتی کا جلنے والا دھاگہ ضروری ہے ۔

روشن کی جانے والی چیز میں، روشن ہونے کی صلاحیت بھی ضروری ہے ۔

مثلا وہ موم بتی ، جس میں جلنے والا دھاگہ نہ ہو ، روشن نہیں ہوسکتی ۔

وہ ٹارچ ،جس کا بلب خراب ہو ،روشن نہیں ہوسکتی۔

وہ چولہا ، جس میں گیس نہ ہو ، روشن نہیں ہوسکتا ۔


تو میرے بھائیو! کیا آپ نے آگ کے اس گولے کو دیکھا ہے ، جو آسمان پر روشن ہوتا ہے ، اور پوری دنیا کو روشن کرتا ہے ؟؟؟؟؟

کیا اس سورج کو ، روشن کرنے اور روشن ہونے کی صلاحیت کی کوئ ضرورت نہیں؟؟؟؟؟

وہ کونسی ذات ہے کہ جس نے ، اس سورج کو روشنی دی ؟؟؟؟؟؟

وہ کونسی ذات ہے کہ جس نے ،اس سورج کو روشن ہونے کی صلاحیت دی؟؟؟؟؟

وہ کونسی ذات ہے کہ جس نے ،اس سورج کی روشنی کو برقرار رکھا ہوا ہے

کہ اگر یہ روشنی ، تیز ہوجاے تو سب انسان جل بھن جائیں ، اور اگر کم ہوجاے تو سب انسان ٹھٹھر جائیں ؟؟؟؟؟

وہ کونسی ذات ہے کہ جس نے اس سورج کے ایندھن کو برقرار رکھا ہے کہ یہ سورج بجھ نہ جاے؟؟؟؟؟

بے شک وہ اللہ رب العزت کی ذات ہے

قرآن میں اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں(( ھوالذی جعل الشمس ضیآء)) یونس#٥

وہ اللہ تعالی ایسا ہے جس نے آفتاب کو چمکتا ہوا بنایا۔
 
شمولیت
اگست 08، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
519
پوائنٹ
57
ذات باری تعالی کی ایک اور دلیل ملاحظہ کیجیئے

اس کائنات میں ، کوئ ایسی قوت نہیں ہے جو اشیاء یا مخلوق بنانے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

مثال کے طور پہ ، مقناطیسی قوت( magnitic feild) کو لے لیجیئے ۔

تجربہ کرنے کےلیے ، ایک بڑا سا مقناطیس ( magnit) لیں ، اور لوہے کے ڈھیر سارے ،چھوٹے چھوٹے ٹکڑے لیں۔

اب ان لوہے کے ٹکڑوں کو ، زمین پر پھیلادیں ، اور مقناطیس ( magnit) کو آھستہ آھستہ ان ٹکڑوں کے قریب لے کر جائیں ۔

اب کیا ہوگا ؟؟؟؟؟؟؟

پہلے وہ لوہے کے ذرات ، حرکت کریں گے ، کیونکہ مقناطیس قریب آرہا ہے ، پھر وہ تمام ٹکڑے اچانک اس مقناطیس سے چپک جائیں گے ۔ کیونکہ مقناطیس انکو چپکانے کی صلاحیت رکھتاہے ۔

لیکن اگر آپ سے یہ کہا جاے کہ ، اس مقناطیس نے ، ان لوہے کے ٹکڑوں کو اپنی طرف کھینچا ، پھر ان چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو جوڑ کر ، چھوٹی چھوٹی اشیاء بنادیں ۔

مثلا : ایک چھوٹی سی گاڑی ، ایک چھوٹی سی عینک وغیرہ


کیا آپ اس بات کا یقین کریں گے ؟؟؟؟؟؟

ہرگز نہیں !!!!!

کیونکہ مقناطیس میں ، صرف لوہے کے ٹکڑوں کو کھیچنے کی صلاحیت ہے ، اشیاء بنانے کی صلاحیت نہیں ہے۔

یہی مثال ان باقی ،قوتوں کی ہے ،جو سائنسدان بتاتے ہیں ، ان میں ، اشیاء بنانے کی کوئ صلاحیت نہیں ہے ۔

پھر تمام اشیاء کو کس نے پیدا کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟

وہ اللہ رب العزت کی بابرکت ذات ہے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اگر تو یہ معلوماتی مضامین آپ نے خود تیار کیا ھے تو بہت اچھی کوشش ھے آپکی اور اس پر مزید معلومات یا جوابات مثبت طریقہ سے پیش کئے جا سکتے ہیں جس سے آپکو سمجھنے میں آسانی ہو گی، کیا خیال ھے آپکا اس بارے میں۔

والسلام
 
شمولیت
اگست 08، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
519
پوائنٹ
57
ذات باری تعالی کی ایک اور دلیل ملاحظہ کیجیئے

قرآن میں اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں (( قل ھوالذی انشاکم وجعل لکم السمع والابصار والافدہ قلیلا ما تشکرون)) الملک #٢٣

کہہ دیجیئے کہ وہی(اللہ) ہے، جس نے تمہیں پیدا کیا تمہارے کان آنکھیں اور دل بناے تم بہت ہی کم شکر گزاری کرتے ہو۔


آنکھ ، کان اور دل ، اللہ تعالی کی نشانیوں میں سے ہیں ۔

کیا آپ نے کبھی ٹیپ ریکارڈر دیکھا ہے ؟؟؟؟؟؟

ٹیپ ریکارڈر ، آواز کو سننے ، اور آواز کو محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔

آواز کو سننے کے لیے ، آواز کا محفوظ ہونا ضروری ہے ۔

آواز کو محفوظ کرنے کےلیے ،کیسٹ کا ہونا ضروری ہے۔

اگر ٹیپ ریکارڈر میں ، کیسٹ نہ ہو تو ، آپ لاکھ آواز محفوظ (ریکارڈ) کریں، آواز محفوظ نہ ہوگی ۔

آواز کو محفوظ کرنے کے لیے ، اسپیکر کا صحیح ہونا ضروری ہے ۔

اگر اسپیکر صحیح نہ ہوں تو، آپ لاکھ آواز محفوظ (ریکارڈ) کریں، آواز محفوظ نہ ہوگی ۔

آواز کو محفوظ کرنے کے لیے ، ریکارڈ ( لال رنگ کا ) بٹن دبانا ضروری ہے ۔

اگر ریکارڈ ( لال رنگ کا ) بٹن ، نہیں دبائیں گے تو، آپ لاکھ آواز محفوظ (ریکارڈ) کریں، آواز محفوظ نہ ہوگی ۔


اسی طرح اب آواز ، سننے کی باری ہے۔

آواز کو سننے کےلیے ،کیسٹ کا ہونا ضروری ہے۔

اگر ٹیپ ریکارڈر میں ، کیسٹ نہ ہو تو ، آپ لاکھ آواز سنیں، آواز سنائ نہ دے گی۔

اسی طرح ، آواز کو سننے کے لیے ، اسپیکر کا صحیح ہونا ضروری ہے ۔

اگر اسپیکر صحیح نہ ہوں تو، آپ لاکھ آواز سنیں، آواز سنائ نہ دے گی۔

اسی طرح، آواز کو سننے کے لیے ، پلے ( playکا) بٹن دبانا ضروری ہے ۔

اگر پلے( playکا) بٹن ، نہیں دبائیں گے تو، آپ لاکھ آواز سنیں ، آواز سنائ نہ دے گی۔

یہ تمام اقدامات ، آواز کو سننے کے لیے ، کیے گیے ہیں ۔

اگر آپ سے یہ کہا جاے ، کہ نہ صرف ٹیپ ریکارڈر ، کیسٹ ، اسپیکر خودبخود بن جائیں ، بلکہ آواز کا محفوظ کرنا ، اور سننا بھی خود بخود ہو جائیں یعنی ( ریکارڈ اور پلے play) بھی خود بخود ہوجائیں ،

کیا آپ اس بات کا یقین کریں گے؟؟؟؟؟؟؟؟؟

نہیں ، ہر گز نہیں !!!!!!!

تو کیا آپ نے اپنے ، اس ٹیپ ریکارڈر یعنی کان کو دیکھا ہے ، جو آواز محفوظ کرتا ہے ،اور سناتا ہے ؟؟؟؟؟؟؟

کیا ہمارے کان کو آواز محفوظ کرنے کے لیے ، کیسٹ کی کوئ ضرورت نہیں ؟؟؟؟

کیا ہمارے کان کو آواز محفوظ کرنے کے لیے ، اسپیکر کی کوئ ضرورت نہیں ؟؟؟؟

کیا ہمارے کان کو آواز محفوظ کرنے کے لیے، ریکارڈ کا بٹن دبانے کی ، کوئ ضرورت نہیں ؟؟؟؟

کیا ہمارے کان کو آوازسنانے کے لیے،کیسٹ کی کوئ ضرورت نہیں ؟؟؟؟

کیا ہمارے کان کو آواز سنانےکے لیے ، اسپیکر کی کوئ ضرورت نہیں ؟؟؟؟

کیا ہمارے کان کو آوازسنانے کے لیے، پلے (play کا بٹن) دبانے کی ، کوئ ضرورت نہیں ؟؟؟؟

کیا انسانی ٹیپ ریکارڈر ، یعنی کان خود بخود بنا ہے ، یا اسے کسی ذات نے بنایا ہے ؟؟؟؟؟؟؟

بے شک وہ اللہ رب العزت کی با برکت ذات ہے ، جس نے انسان کو بنایا ، اور اسکی آنکھ ، کان اور دل بنایا۔

قرآن میں اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں (( قل ھوالذی انشاکم وجعل لکم السمع والابصار والافدہ قلیلا ما تشکرون)) الملک #٢٣

کہہ دیجیئے کہ وہی(اللہ) ہے، جس نے تمہیں پیدا کیا تمہارے کان آنکھیں اور دل بناے تم بہت ہی کم شکر گزاری کرتے ہو۔
 

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
جزاک اللہ ہارون عبد اللہ صاحب!
وجود باری تعالی کے لئے یہ بہترین دلائل ہیں۔
یہ دلائل ان لوگوں کے لئے رہنما ہیں جو وجود باری تعالی کا سرے سے انکار کرتے ہیں اور کائنات کو ایک حادثہ تصور کرتے ہیں۔
ان دلائل میں اضافہ کا ہمیں شدت سے انتظار ہے۔
شکریہ
 
Top