• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ذکر صائمہ اکرم کے رومانی ناول "نارسائی" کے ایک اقتباس کا

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ماشاء اللہ آپ تو کافی سمجھدار ہیں لیکن دینی حوالہ سے عام لوگ اتنے سمجھدار نہیں

میں خود اپنی مثال بھی لوگوں کو دیا کرتا ہوں کہ شادی کے وقت میری تنخواہ انتہائی قلیل تھی اور جمع پونجی بھی صفر تھی۔ حتیٰ کہ شادی پر والدین نے خرچ کیا۔ شادی کے بعد آمدن میں اضافہ ہوگیا۔ پہلی اولاد ہوئی تو مزید نمایاں اضافہ ہوا دوسری اولاد ہوئی تو سعودیہ میں جاب مل گئی۔ لیکن چونکہ یہ جاب فیملی کے بغیر تھی لہٰذا جلد ہی پکی اور ریال میں پنشن والی نوکری چھوڑ کر واپس آگیا۔ پاکستان میں ڈبل نوکری کرتا رہا حتیٰ کہ تین سال کے اندر اندر سعودیہ جیسی نوکری پاکستان میں مل گئی
2007 کے اواخر میں پیغام قرآن ڈاٹ کا پروجیکٹ شروع کیا تو یوں سمجھ لیجئے کہ اللہ نے دنیوی نعمتوں کی بارش کردی۔ اللہ کے گھر کی حاضریاں لگتی رہیں۔ بچے باری باری اہم ترین پیشہ ورانہ جامعات میں داخل ہوتے رہے۔ اخراجات بڑھتے رہے، اللہ پوری کرتا رہا۔ ان ساری نعمتوں کا میں خود کو اہل نہیں سمجھتا نہ ہی اتنا قابل فاضل ہوں کہ اتنا کما سکتا۔ لیکن اللہ کا فضل شامل حال رہا، نیت نیک رہی اور ہر ممکن محنت کرتا رہا اور ساتھ ساتھ قرآن پراجیکٹ بھی چلاتا رہا۔ اللہ کے فضل سے بیگم بھی دینی مزاج کی ہے۔ کبھی کسی دینی پراجیکٹ پر اعتراض نہیں کیا بلکہ ساتھ ہی دیا۔ یوں دنیوی اعتبار سے بھی اسٹیٹس بلند ہوتا رہا۔ اللہ سے دعا ہے کہ آخرت میں بھی اسی طرح درجات بلند کرے آمین۔

آپ بھی اپنے معاشی پروجیکٹس، پلاننگ اور کاوشوں سے احباب کو آگاہ کرتے رہا کریں کہ میں اس وقت یہ کام کر رہا ہوں اور اتنا کما رہا ہوں۔ اور آئندہ مزید فلاں، فلاں کام کرنے اور آمدن بڑھانے کا ارادہ ہے۔ جب تک آپ اپنی فزیبیلیٹی نہیں بتلائیں گے،

لوگ آپ کی باتوں پر یقین نہیں کریں گے کہ ابھی ہماری سوسائٹی کا اللہ پر ایمان اتنا پختہ نہیں ہے کہ آپ کی بات کو از خعد سمجھ سکے۔

اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو

ماشاء اللہ۔۔تبارک اللہ
اللہ آپ کے گھرانے کو خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے۔آمین
یوسف بھائی آپ کی مثال میں سب سے نمایاں بات جذبہ کی ہے اور نیت کی ہے۔اللہ ہدایت اور راستہ اسے دکھاتا ہے جو اس کے لیے کوشاں رہتا ہے۔کس قدر کوشش اور لگن سے آپ اپنی فیملی کے لیے محنت کرتے رہے۔ جبکہ آج شارٹ کٹ کا دور ہے اور اسے "محنت" کا نام دے دیا جاتا ہے ،جب اس شارٹ کٹ میں کامیابی نہیں ہوتی تو سیدھا بات "اللہ" پر آ جاتی ہے۔اللہ پر ایمان پھر پختہ ہو کیسے؟؟؟!!!
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
ماشاء اللہ۔۔تبارک اللہ
اللہ آپ کے گھرانے کو خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے۔آمین
یوسف بھائی آپ کی مثال میں سب سے نمایاں بات جذبہ کی ہے اور نیت کی ہے۔اللہ ہدایت اور راستہ اسے دکھاتا ہے جو اس کے لیے کوشاں رہتا ہے۔کس قدر کوشش اور لگن سے آپ اپنی فیملی کے لیے محنت کرتے رہے۔ جبکہ آج شارٹ کٹ کا دور ہے اور اسے "محنت" کا نام دے دیا جاتا ہے ،جب اس شارٹ کٹ میں کامیابی نہیں ہوتی تو سیدھا بات "اللہ" پر آ جاتی ہے۔اللہ پر ایمان پھر پختہ ہو کیسے؟؟؟!!!
جزاک اللہ خیرا
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
شاہد بھائی - حنفیوں کی اپنے امام ابو حنیفہ رح سے محبّت سے متعلق آپ کیا راے ہے ؟؟؟ کیا یہ محبّت کی جاتی ہے یا ہو جاتی ہے (ابتسامہ)-
یہ محبت کی سب سے جدا قسم ہے اور یہ محبت کی جاتی ہے لیکن پھر ہو جاتی ہے اور ایسی ہوتی ہے کہ دین اور آخرت کی قربانی مانگتی ہے۔ اور ہر مقلد یہ قربانی دے دیتا ہے جسے یہ قربانی منظور نہیں ہوتی وہ محبت کی قربانی دے کر اپنے دین اور آخرت کو بچاتے ہوئے اہل حدیث ہوجاتا ہے۔
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
بھائی ایک چیز محبت بھی ہوتی ہے جو کی نہیں جاتی بس ہوجاتی ہے اور جب ہوجاتی ہے تو کچھ نہیں دیکھتی نہ دولت، نہ حسن اور نہ کوئی عیب۔بس محبوب، محبوب اور صرف محبوب طلب کرتی ہے چاہے جس قیمت پر بھی حاصل ہو چاہے عزت کی قربانی پر چاہے مال ودولت کی قربانی پر۔
اماں یار پاشا بھائی ۔۔۔ جانے دیں۔ بچوں کی ابھی شادی نہیں ہوئی۔ بولتے رہتے ہیں ۔۔۔ ایزی لیجئے ;)
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
کافی دلچسپ لڑی ہے مراسلات کی ۔
 
Top