• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رابعہ ثانوی

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
رابعہ ثانوی (قسم علوم الشریعۃ والاسلامیۃ) کا نصاب مندرجہ ذیل مضامین پر مشتمل ہوگا​

رابعہ ثانوی (قسم علوم الشریعۃ والاسلامیۃ) کا امتحان مندرجہ ذیل پرچہ جات پر مشتمل ہوگا​

رابعہ ثانوی (قسم علوم القرآن) کا نصاب مندرجہ ذیل مضامین پر مشتمل ہوگا​

رابعہ ثانوی (قسم علوم القرآن) کا امتحان مندرجہ ذیل پرچہ جات پر مشتمل ہوگا​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
ترجمة القرآ ن لكريم

ماه ...... مقرره نصاب
1 ...... سورۃ البقرہ آیت نمبر 1 سے آیت نمبر 176 تک
2 ...... سورۃ البقرہ آیت نمبر 177 سےسورۃ ال عمران آیت نمبر 54 تک
3 ...... سورۃ ال عمران آیت نمبر 55 سے سورۃالنساءکی آیت نمبر 59 تک
4 ...... سورۃالنساءکی آیت نمبر 60سے سورۃ مائدہ آیت نمبر72تک +دہرائی
5 ...... سورۃ مائدہ آیت نمبر73سے سورۃ اعراف آیت نمبر 39 تک
6 ...... سورۃ اعراف آیت نمبر 40 سے سورۃ توبہ آیت نمبر 42 تک
7 ...... سورۃ توبہ آیت نمبر 43 سے سورۃ الانبیاء کی آیت نمبر 92 تک
8 ...... سورۃ الانبیاء آیت نمبر 93 سے سورۃ نور کے آخر تک +دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ

ہفتے میں چھ دن پیریڈ
1.پیریڈ کے شروع میں پچھلےسبق کو لازما سنا جائے اور کاپیاں بھی چیک کی جائیں۔
2.ہر آیت کا سلیس اوربامحاورہ ترجمہ خصوصا ضمائر اور وضاحت طلب امور کی وضاحت کی جائے ۔
3. تشریح اشرف الحواشی جتنی مطلوب ہے اس سے زیادہ ہرگز نہ ہو۔
4. ترجمہ بیان کرتے وقت علم الشتقاق کی مدد سے ایک ہی مادے کے الفاظ قرآنی کے بامحاورہ مطلب کا اس کے اصل (لغوی )معنی کے ساتھ تعلق پیدا کیا جائے ۔(مفردات القرآن از امام راغب اصفہانی سے مد د لی جائے )
5.سبق میں طلباء کو آئندہ کل والے سبق میں وجہ اعراب اور صیغے وغیرہ کی تیاری کا کام مطالعے کے لیے دیا جائے (یومیہ 10سے 15 صیغے استاد خود دے گا جس میں مکمل صرفی تحلیل مطلوب ہو گویکہ سمیسٹر میں 1000 تا 1500 تک صیغے مطلوب ہیں )
6.طلباء کو یومیہ ہوم ورک دیا جائے کہ پڑھے سبق کے مشکل الفاظ اور ان کے معانی لکھ کر لائیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الاختبار

ہر سوال میں تین جزءہوں گے پہلے جز ءمیں الفاظ معانی دوسرے میں بامحاورہ ترجمہ جبکہ تیسرے جز ء میں کلاس میں کی گئی ترجمےسے وضاحت اور تفسیری نکات کے متعلق کچھ سوال ہونگے (تاکہ کلاس میں حاضر او رغیر حاضر کا فرق ہوجائے)جن کا ماڈل نیچے دیا جارہا ہے یہ خیال رکھا جائے کہ تینوں اجزاءمختلف مقامات سے ہونا چائیے کہ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ طالب علم کو پورے نصاب کی تیاری کرنا ہوگی ایسا نہ ہو کہ ایک سوال کے تمام جزء ایک ہی مخصوص جگہ(مثلا سورۃ انفال) سے ہی ہوں۔
ہرسوال میں درج ذیل 4اقسام کے امور ضرور مد نظر رہنے چائیں۔
1.درج ذیل میں سےبارہ الفاظ کے معانی لکھئے ۔ کل پندرہ سے اٹھارہ الفاظ دیئے جائیں
2.درج ذیل آیات کا ترجمہ کیجیے(ضمیروں اور قابل ذکر اشیاء کی وضاحت بھی بریکٹ میں کیجیے)آیات اوسط لکھائی کے مطابق کم از کم 5سے 6لائنوں کی ہوں اس سے کم ہرگز نہ ہوں۔
3.شان نزول ’کسی مشکل آیت کی وضاحت یا ظاہرا دو متضاد آیات میں تطبیق وغیرہ وغیرہ ۔یاکسی آیت کی وضاحت کے دوران کسی چیز کی اہمیت پر لیکچر دیا ہو یا کسی قسم کا کوئی علمی نقطہ کلاس میں بیان کیا ہو وہ پوچھا جاسکتاہے یا علم الاستقاق کے متعلق کوئی سوال ہو سکتا ہے۔ مثلا سورۃ زمر میں زمر جماعت کے معنی میں استعمال ہوا حانلکہ اس پر اصل معنی شور مچانا ہے دونو ں معنوں میں کیا مناسبت ہے ۔وغیرہ وغیرہ
4.سوال میں دی گئی آیت میں مختلف مقامات سے وجہ اعراب یا صیغے و مادہ و تعلیل وغیرہ سے متعلق امور پوچھے جائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
مشكوة المصابيح(الثاني )
ماه ...... مقرره نصاب
1 ...... کتاب النکاح سے باب الایمان و النذور کے آخر تک
2 ...... باب فی النذور سے باب القتال فی الجہاد کے آخر تک
3 ...... باب حکم الاسراء سے باب النعال کے آخر تک
4 ...... باب الترجل سے باب الحب فی اللہ ومن اللہ کے آخر تک+دہرائی
5 ...... باب ما ینھی عن التھاجر ولتقاطع سے باب الملاحم کے آخر تک
6 ...... باب شراط الساعۃ سے باب خلق الجنۃ والنار کے آخر تک
7 ...... باب بدء الخلق و ذکر الانبیاء سے باب وفات النبی ﷺ کے آخر تک
8 ...... باب وفات النبی ﷺ سے باب ثواب ہذہ الامۃ کے آخر تک+دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ

ہفتے میں چھے دن حدیث
1۔پیریڈ کے شروع میں پچھلےسبق کو لازما سنا جائے۔
2۔ہر حدیث کا سلیس اوربامحاورہ ترجمہ خصوصا ضمائر اور وضاحت طلب امور کی وضاحت کی جائے ۔(فقہی اقوال او ر خاص طور پر امتیازی مسائل پر زور دینے سے اجتناب کیا جائے اور صرف راجح موقف کی نشاندہی کی جائے )اور حدیث کی تدریس کے دوران تصحیح عبارت پر مکمل زور دیا جائے مسائل اور فقہی آرا ء وغیرہ بڑی کتب حدیث کے موضوعات ہیں۔
3۔نصاب میں اجتماعی مسائل پر انفرادی مسائل کی طرح ہی خصوصی تو جہ دی جائے امتیازی مسائل پر زیادہ زور دینے سے اجتناب کیا جائے ۔
4۔تشریح شر ح مشکوٰۃ از مولانا اسمعیل سلفی جتنی مطلوب ہے۔
5۔حدیث کا ترجمہ کرتے وقت علم اشتقاق کی مدد سے ایک ہی مادے کے الفاظ حدیث کے بامحاورہ مطلب کا اس کے اصل (لغوی )معنی کے ساتھ تعلق پیدا کیا جائے ۔(ا لنہایۃ فی غریب الحدیث سے مدد لی جائے ) استاد صاحب طلباء کو یومیہ ایک حدیث کا کام بطور ہوم ورک دیں۔یعنی ایک حدیث کی روزانہ ترکیب لکھ کر لائیں۔
6۔طلباء کو روزانہ کام دیا جائے کہ وہ سبق میں مذکورہ مشکل الفاظ اور ان کے معانی اور صیغہ جات لکھ کر لائیں ۔(یومیہ 10 تا 15 صیغے دیں اور اسکی مستقل کاپی تیا ر کر وائیں نیز یا د رہے کہ سالانہ تقریباً 12 سو سے 15 سو تک صیغہ جات کی تحلیل نوٹس کی صورت میں مطلوب ہے )
7۔طلباء سے روزانہ عبارت سنےاور وجہ اعراب پوچھیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الاختبار

ہر سوال میں چارجزءہوں گے پہلے جز ءمیں الفاظ معنی دوسرے میں بامحاورہ ترجمہ اور اعراب جبکہ تیسرے جز ء میں کلاس میں کی گئی ترجمےسے زائدوضاحت اور تشریحی نکات کے متعلق کچھ سوال ہونگے (تاکہ کلاس میں حاضر او رغیر حاضر کا فرق ہوجائے)چوتھے جزء میں اجراء النحو والصرف اور تصحیح عبارت کے حوالے سے سوال ہونگے جن کا ماڈل نیچے دیا جارہا ہے یہ خیال رکھا جائے کہ تینوں اجزاءمختلف مقامات سے ہونا چائیں تا کہ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ طالب علم کو پورے نصاب کی تیاری کرنا ہوگی۔ایسا نہ ہو کہ ایک سوال کے تمام جزء ایک مخصوص باب سے ہی ہوں۔
ہرسوال میں درج ذیل اجزاء ضرور مد نظر رہنے چائیں۔
1۔درج ذیل میں سےبارہ الفاظ کے معانی لکھئے ۔ کل 12 سے 18الفاظ دیئے جائیں۔
2۔درج ذیل احادیث پر اعراب لگائیں اور ترجمہ کیجیے ۔ (نیز ضمیروں وغیرہ کی وضاحت بھی بریکٹ میں کیجیے)۔
3۔کسی مشکل آیت کی وضاحت یا ظاہرا دو متضاد آیات میں تطبیق وغیرہ وغیرہ ۔یاکسی آیت کی وضاحت کے دوران کسی چیز کی اہمیت پر لیکچر دیا ہو یا کسی قسم کا کوئی علمی نکتہ کلاس میں بیان کیا ہو وہ پوچھا جاسکتاہے یا علم الاستقاق کے متعلق کوئی سوال ہو سکتا ہے۔ وغیرہ
4۔دوسرے جزء میں دی گئی احادیث میں سے کچھ الفاظ کو انڈر لائن کیا جائے اجراء کے متعلق سوال کیے جائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سنن النسائی

ماه ...... مقرره نصاب
1 ...... کتاب الکسوف +الاستسقاء + الخوف +الجنائز(مکمل )
2. ...... کتا ب مناسک الحج(مکمل )
3 ...... کتا ب جہاد+ النکاح(مکمل)
4 ...... کتا ب عشرۃ النساء +الطلاق +الخیل والسبق والرمی والا حباس+دہرائی
5 ...... کتا ب الوصایا +المحاربہ+البیعۃ +العقیقۃ
6 ...... کتا ب القسامہ و القود+والدیات
7 ...... کتا ب الزینۃ + کتاب الایمان وشرائعہ
8 ...... کتاب آداب القضاۃ+دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ

ہفتے میں 3 دن حدیث
1۔ پیریڈ کے شروع میں پچھلےسبق کو لازما سنا جائے۔
2۔ہر حدیث کا سلیس اوربامحاورہ ترجمہ خصوصا ضمائر اور وضاحت طلب امور کی وضاحت کی جائے ۔(فقہی اقوال او ر خاص طور پر امتیازی مسائل پر زور دینے سے اجتناب کیا جائے اور صرف راجح موقف کی نشاندہی کی جائے )اور حدیث کی تدریس کے دوران تصحیح عبارت پر مکمل زور دیا جائے ۔
3۔نصاب میں اجتماعی مسائل پر انفرادی مسائل کی طرح ہی خصوصی تو جہ دی جائے امتیازی مسائل پر زیادہ زور دینے سے اجتناب کیا جائے ۔
4۔ حدیث کا ترجمہ کرتے وقت علم اشتقاق کی مدد سے ایک ہی مادے کے الفاظ حدیث کے بامحاورہ مطلب کا اس کے اصل (لغوی )معنی کے ساتھ تعلق پیدا کیا جائے ۔(ا لنہایۃ فی غریب الحدیث سے مدد لی جائے )
5۔چونکہ طلباء کے سامنے سند پہلی مرتبہ آ رہی ہے لہذا اسناد ضرورت و اہمیت پر شروع میں لیکچر دیا جائے ۔
6۔چونکہ یہ کتاب مکمل مطلوب نہیں ہے اس لیے کوشش کریں کہ زیاد ہ سے زیادہ دوہرائی ہو جائے اور کتاب کو ترتیب کے مطابق پڑھا جائے
7۔تمام طلباء پر عبارت تیار کرنا لازم کیا جائے ۔اور ان سے وجہ اعراب پوچھی جائے ۔
8۔ استاد صاحب طلباء کو یومیہ ایک حدیث کا کام بطور ہوم ورک دیں۔
9۔طلباء کو روزانہ کام دیا جائے کہ وہ سبق میں مذکورہ مشکل الفاظ اور ان کے معانی اور صیغہ جات لکھ کر لائیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الاختبار

ہر سوال میں چارجزءہوں گے پہلے جز ءمیں الفاظ معنی دوسرے میں بامحاورہ ترجمہ اور اعراب جبکہ تیسرے جز ء میں کلاس میں کی گئی ترجمےسے زائدوضاحت اور تشریحی نکات کے متعلق کچھ سوال ہونگے (تاکہ کلاس میں حاضر او رغیر حاضر کا فرق ہوجائے)چوتھے جزء میں اجراء النحو والصرف اور تصحیح عبارت کے حوالے سے سوال ہونگے جن کا ماڈل نیچے دیا جارہا ہے یہ خیال رکھا جائے کہ تینوں اجزاءمختلف مقامات سے ہونا چائیں تا کہ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ طالب علم کو پورے نصاب کی تیاری کرنا ہوگی۔ایسا نہ ہو کہ ایک سوال کے تمام جزء ایک مخصوص باب سے ہی ہوں۔
ہرسوال میں درج ذیل اجزاء ضرور مد نظر رہنے چائیں۔
1۔درج ذیل میں سےبارہ الفاظ کے معانی لکھئے ۔ کل 15 سے 18الفاظ دیئے جائیں۔
2۔درج ذیل احادیث پر اعراب لگائیں اور ترجمہ کیجیے ۔ (نیز ضمیروں وغیرہ کی وضاحت بھی بریکٹ میں کیجیے)حدیث اوسط لکھائی کے مطابق 4 لائنوں کی ہوں۔
3۔کسی مشکل حدیث کی وضاحت یا ظاہرا دو متضاد آیات میں تطبیق وغیرہ وغیرہ ۔یاکسی آیت کی وضاحت کے دوران کسی چیز کی اہمیت پر لیکچر دیا ہو یا کسی قسم کا کوئی علمی نکتہ کلاس میں بیان کیا ہو وہ پوچھا جاسکتاہے یا علم الاستقاق کے متعلق کوئی سوال ہو سکتا ہے۔ وغیرہ
4۔دوسرے جزء میں دی گئی احادیث میں سے کچھ الفاظ کو انڈر لائن کیا جائے اجراء کے متعلق سوال کیے جائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اصول فقہ پر ایک نظر

ماه ...... مقرره نصاب
1 ...... شروع کتا ب سے مطلوب کے تعین کے اعتبار سے’ کے آخر تک
2 ...... مقدار کے اعتبار سے اسلامی قانون میں قرآن کا مقام تک
3 ...... اسلامی قانون میں قرآن کا مقام سے حنفیہ کے دوسر ے اصول تک
4 ...... صحیح احادیث کو رد کرنے کے لیے حنفیہ کے چند اصول سے مہفوم مخالف تک +دہرائی
5 ...... مہفوم مخالف ارو اس کی اقسام سے وسعت کے لحاظ سے الفاظ کی اقسام تک
6 ...... وسعت کے لحاظ سے الفاظ کی اقسام سے اجماع تک
7 ...... اجماع سے علت کے مناسب ہونے کے لحاظ سے اقسام تک
8 ...... علت کے مناسب ہونے کے لحاظ سے اقسام سے اجتہاد کے آخر تک+دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الدراسہ
1.روزانہ طلباء سے سبق سنا جائے ۔
2.اجماع قیاس کی بحث کی دوسری کتب کی روشمی میں پڑھایا جائے۔اور اس کے ابہام کو رفع کیا جائے۔
3.تمام اصولو ں کا جدید معاشرتی مسائل سے انطباق کیا جائے۔
4.قواعد کے اندر جو افراط و تفریط اور غلط استعمال ہے اسکی سلفی منہج کے مطابق وضاحت کی جائے۔
5.ہر بحث کے متعلق طلباء کو سوالات بنا کر دے دیے جائیں جیسے طلباء خود حل کر یں۔
6.اصولوں کے مابین پائے جانے والے فروق کی وضاحت کی جائے مثلاً شرط اور رکن ۔علت اور حکمت دلالت ۔اولی اور قیاس وغیرہ۔
7.شروع میں ایک دفعہ سبق کا خلاصہ بیان کیا جائے ۔ خبرواحد کی حجیت اور اسمیں کی جانیوالی باطل تا ویلات پر خصوصی طور پر بحث کی جائے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار

ہر سوال میں درج ذیل امو ر ضرور مد نظر رکھیے ۔
1.تین میں سے دو اصطلاحات کی تعریف حکم بمع امثلہ بیان کریں۔
2.دو میں سے کسی ایک بحث پر مختصر 10 سطروں پر محیط نوٹ لکھیں ۔ مثلاً فیاس ۔ اجماع ۔ عرف ۔ وغیرہ۔
3.دو میں سے ایک بحث کی اجمالاً اقسام اور ان میں سے کسی دو کی تعریف مثلا دلالت کی اقسام عدف اسحتسان استعحاب علت ۔ حکم الاصل وغیرہ۔
ً4. پانچ میں سے تین کے سامنے صحیح اور غلط کے سامنے غلط کا نشان لگائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
عقيده واسطيہ

ماه ...... مقرره نصاب
1 ...... بسم اللہ الرحمن الرحیم سے والایمان بالقدر خیرہ و شرہ کے آخر تک
2 ...... ومن الایمان باللہ ۔ الایمان بما وصف بہ نفسہ سے آیت الکرسی کے آخر تک
3 ...... والاول والآخر ہ والظاہر والباطن سے یوم تشقق السماءبالغمام و نز ل الملائکۃ تنزیلا کے آخر تک
4 ...... اا منتم من فی السماء سے عجب ربنا من قنوط عبادہ و قرب خیرہ کے آخر تک +دہرائی
5 ...... لا تزال جہنم یلقی فیہا سے (فصل )و قد دخل فی ذلک الایمان بانہ قریب مجیب کے آخر تک
6 ...... فصل ومن الایمان بالیوم آخر بکل ما اخبربہ النبی ﷺ مما یکون بعد الموت (مکمل)
7 ...... ومن اصول اہل السنہ و الجماعۃ ان الدین و الایمان قول وعمل سے آخر کتاب تک
8 ...... دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الدراسہ
1۔طلباء سے عبارت سے سنیں اور قواعد اللغوبہ کی مدد سے حل کروائیں۔
2۔عبارت کا لفظی اور سلیس با محاورہ ترجمہ کریں۔
3۔سبق بطور ایک وقعہ خلاصۃ بیان کریں یا وائٹ بورڈ پر پوائنٹ لکھوا دیں۔
4۔بدعتی غیر سنی اور سنی کا باتفصیل تعارف کروائیں اور انکا الگ الگ تعارف لکھوائیں۔
5۔مختلف فیہ مسائل میں راحج اور سلفی منہج کی بالائل وضاحت کریں۔
6۔ہر سبق کے آخر میں طلباء کو ایک دو سوال لکھویں اور جواب طلب کریں اسکی مستقل کاپی یا نوٹس تیار کروائیں۔
7۔درج ذیل اصطلاحات میں طلباء کے اندر سلفی منہج کا انکھار پیدا کریں۔ توحید ۔کفر شرک ۔نفاق ۔بدعت۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار

ہر سوال میں درج ذیل امور ضرور مد نذر رکھیں ۔
1۔عبارت کا ترجمہ کریں اور اعراب لگائیں عبار ت تین سے چار سطروں کی ہو ۔
2۔کوئی سے ایک موضوع پر مختصر نوٹ لکھیں۔مثلاً توحید ربوبیت ۔شرک ۔ نفاق وغیرہ
3۔بارہ میں سے آٹھ الفاظ کا صیغے کے مطابق ترجمہ کریں ۔
4۔صحیح کے سامنے صحیح کا نشان اور غلط کے سامنے غلط کا نشان لگائیں۔ پانچ میں سے تین مطلوب ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اطيب المنح

ماه ...... مقرره نصاب
1 ...... شروع کتا ب سے تقسیم الآحاد الی المقبول و المردود تک
2 ...... تقسیم الآحاد الی المقبول و المردودسے المحکم و مختلف الاحادیث تک
3 ...... المحکم و مختلف الاحادیث سے ما یعرف بہ الوضع کے آخر تک
4 ...... السبب الثانی سے السبب العاشر کے آخر تک +دہر ائی
5 ...... المرفوع و اقسامہ سے تحمل الحدیث و اداءہ تک
6 ...... تحمل الحدیث و اداءہ سے مراتب الجرح کے آخر تک
7 ...... معرفۃ الاسماء وا لکنی سے آداب الشیخ و الطالب تک
8 ...... آداب الشیخ و الطالب سے السنۃ حجۃ علی جمیع الامۃ کے آخر تک+دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الدراسہ
1۔پچھلے سبق کو لازماً سنا جائے ۔
2۔عبارت کا لفظی اور سلیس با محاورہ ترجمہ کیا جائے ۔
3۔شروع میں ایک دفعہ سبق کا مکمل خلاصہ بیان کیا جائے ۔
4۔سبق میں مذکور اصولوں کی دی گئی امثلہ میں اجراء کروائیں۔
5۔فعل کے آخر میں دیے گئے اسئلہ کو حل کروایا جائے ۔
6۔طلباء سے عبارت بمع وجہ اعراب سنی جائے ۔
7۔ہفتے میں چند ایک احادیث بطور ہوم ورک دیں اور طلباء اس کی مکمل تحقیق کر کے لائیں ۔
8۔اگر ممکن ہو تو طلباء کمپیوٹر میں مکمل تحقیق کرنے کا طریقہ بتلائیں اور پریکٹیکل کروائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار

ہر سوال میں درج ذيل امور مد نظر ركھیے ۔
1۔عبارت کا ترجمہ اور مفہوم بتلائیں عبارت تین سے چار سطروں سے کم نہ ہو ۔
2۔تین میں سے دو اصطلاحات کی تعریف مثال و حکم اقسام بیان کریں ۔
3۔صحیح کے سامنے صحیح اور غلط کے سامنے غلط کا نشان لگائیں۔ پانچ جملوں میں سے تین مطلوب ہیں۔
4۔کسی بھی بحث کی اجمالاً اقسام اسباب بیان کریں مثلاً جرح و تعدیل کے اسباب مردود حدیث کی اقسام وغیرہ ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
ہداية النحو

ماه ..... مقرره نصاب
1 ..... بحث الظروف المينيه سے لیکر الاسم اما مذکر و اما مونث تک
2 ..... فعل الاسم اما مذکر سے لیکر فعل الصقۃ المشبۃ تک
3 ..... فعل الصفۃ المشبۃ سے لیکر فعل المجزوم عاملہ تک
4 ..... فعل المجزوم عاملہ سے لیکر فعل الافعال الناقصۃ تک
5 ..... فعل الافعال الناقصہ سے لیکر ورت وہی للتقلیل تک
6 ..... ورت للتقلیل سے لیکر و اعلم ان ام المنقطعۃ تک
7 ..... و اعلم ان ام المنقطعۃ سے لیکر فعل حروف الشروط تک
8 ..... فعل حروف الشروط سے لیکر آخر کتاب تک
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ

ہفتے میں چار دن
1۔ پیریڈ کے پہلے 15 منٹ تک پچھلے سبق کو لازما سنا جائے۔
2۔استاد کتاب میں موجود موضوع پر لیکچر کے لیے تیاری بڑی کتابوں (شرح تیسیر النحو اورقطر الندیٰ )سے کرے ۔پچھلا سبق سننے کے بعد لیکچر دینے سے پہلے موضوع پر موجود مثالیں جو قرآن پاک یا احادیث یا روز مرہ کے حالات سے ہوں وہ وائٹ بورڈ پر لکھ دے پھر کتاب کو کھولے بغیر موضوع پر مکمل شرح و بسط کے ساتھ لیکچر دے جس کے بعد وائٹ بورڈ پر لکھی ہوئی مثالوں کو وضاحت کریں۔
3۔توجیہات النحو سے اجتناب کیا جائے ۔ وائٹ بورڈ پر نقشوں کی مدد سے طلبہ کو سمجھایا جائے۔یہ کا م 25 منٹ میں مکمل ہو جائے ۔
4۔آخری پندرہ منٹ میں کتاب کی عبارت کوپڑھا جائے اور اسے اچھے طریقے سے حل کیا جائے۔ تاکہ اصل ربط کتاب سے ہی ہو۔
5۔عبارت طلباء سے سنیں اور وجہ اعراب ضرور پوچھیں۔
6۔روزانہ کم ازکم ایک دو سطر اور سبق سے متعلقہ امثلہ کی ترکیب ضرور کریں اور کروائیں۔
7۔طلباء کو یومیہ ہوم گرائمر کے متعلقہ ہوم ورک دیں نہ کہ مسائل نحو کے متعلقہ (مثلاً ترکیب ۔صیغہ جات ۔ حفردات و مرکبات کی تحلیل وغیرہ)
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الاختبار

کل وقت تین گھنٹے ہو گا ۔ کل نمبر 100 ہو ں گے کل پانچ سوال دئیے جائیں گے جن میں سے چار سوال حل کرنے ہوں گے ۔ہر سوال کے نمبر 25 ہونگے ۔پہلے جزء میں عام موضوعات وغیرہ کے حوالے سے سوال ہو۔دوسرے میں مثالیں دے کر کچھ تطبیقی سوالات پوچھ لیے جائیں جبکہ تیسرے جزء میں خالی جگہ اورہاں یا نہیں کے سوال ہوں گے جن کا ماڈل نیچے دیا جا رہا ہے ۔ یہ خیال رکھا جائے کہ تمام ایک ہی مخصوص جگہ سے نہ ہوں۔
1۔تین موضوعات پر نوٹ لکھیں (تعریفات اقسام و ضاحت مثالیں وغیرہ ) مثلاً مرکب مفید غیر منصرف جملہ فعلیہ واسمیہ وغیرہ بعض سوالوں کے پہلے جزء میں عبارت دی جائے جسکی شرح اور وضاحت مطلوب ہو ۔
2۔درج ذیل مثالوں میں سے (ترکیب عوامل مرفوعات منصوبات وغیرہ) کی نشاندہی کریں قرآن و حدیث سے روز مرہ کی کم از کم 5 مثالیں ذکر کریں۔
3۔خالی جگہ پر کریں یا درج ذیل میں سےصحیح کے سامنے صحیح کا نشان اور غلط کے سامنے غلط کا نشان لگائیں کم از کم پانچ جملے دیے جائیں۔
4۔مشکل الفاظ کے معانی 15 میں سے 12 کر یں صیغہ بتائیں اور صیغہ کے مطابق ترجمہ کریں۔
5۔ تین میں سے دو جزء کی مکمل ترکیب کریں۔
6۔ کم از کم 6 یا 7 سطروں کی عبارت دیں۔اعراب لگائیں ضبط کشیدہ الفاظ کی وجہ اعراب اور مفردات کی تحلیل کریں۔(مثلاً منصرف غیر منصرف ۔معرب و مبنی مذکر و مونث و غیرہ میں سے کیا ہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
فقہ السنۃ
ماه ...... مقرره نصاب
1 ...... شروع کتا ب سے مواقیت الصلاۃ کے آخر تک
2 ...... اذان سے فرائض الصلاۃ کے آخر تک
3 ...... سنن الصلاۃ مکمل
4 ...... لتظوع سے قیام رمضان کے آخر تک+دہرا ئی
5 ...... صلاۃ الضحی سے صلاۃ الجماعۃ کے آخر تک
6 ...... موقف المام والماموم سے ما یباح فی الصلاۃ کے آخر تک
7 ...... مکروہات الصلاۃ سے الصلاۃ فی السفینۃ و الطائرۃ کے آخر تک
8 ...... ادعیہ السفر سے صلاۃ العیدین کے آخر تک +دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الدراسہ
1۔عبارت طلباء سے سنیں اور اللغویہ کی مدد سے حل کروائیں
2۔ ترجمہ لفظی اور سلیس بامحاورہ ہونا چاہیے ۔
3۔ضعیف اور صحیح احادیث کی علامہ البانی کی تحقیق سے نشاہدہی کروائیں۔
4۔فقہی مسائل میں مؤلف کے ایک جانب جھکاؤ اور بے جاں اجماع کئے کی نشاہدہی کی جائے ۔
5۔شروع میں ایک دفعہ خلاصۃ سبق بیان کیا جائے ۔ اور اختلافی مسائل میں راحج موقف کی نشاہدہی کی جائے ۔
6۔طلباء سے خلاصہ اپنے اپنے الفاظ میں لکھوائیں اور مستقل نوٹس با کاپی تیار کروائیں۔
7۔فقہ السنہ کی کتاب حل کروائیں فقط لیکچر صحت کیلے مضر ہے۔
8۔ فقہ السنہ نیل الاوطار کی روشنی میں پڑھا نے کی کو شش کریں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منهج الاختبار
1۔ہر سوال میں درج ذیل امور کو ضرور مد نظر رکھیں۔
2۔عبارت كا ترجمه و مختصر تشريح كريں۔عبارت میں مذکورہ مسئلہ کی وضاحت کریں۔
3۔بارہ الفاظ میں سے آٹھ کے صیغے کے مطابق ترجمہ کریں اور صیغہ بتائیں ۔
4۔تارک الصلاۃ ۔اوقات الصلاۃ ۔ وغیرہ میں سے کسی ایک مسئلہ پر علما ء کے اقوال بمع دلائل کی روشنی میں مختصر نوٹ لکھیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
فُرُوش سورة العمران

ماه ...... مقرره نصاب
1 ...... سورة ال عمران شروع سے لے کر سورۃ النساء تک
2 ...... سورۃ النساء سے لے کر سورۃ الانعام تک
3 ...... سورۃ الانعام سے لے کر سورۃ الاعراف تک
4 ...... سورۃ الاعراف سے لے کر سورۃ تو بہ تک+دہرائی
5 ...... سورۃ توبہ سے لے کر سورۃ ہود تک
6 ...... سورۃ ہود سے لے کر سور ۃ ابراہیم تک
7 ...... سورۃ ابراہیم سے لے کر سورۃ الکہف تک
8 ...... سورۃ الکہف سے لے کر سو رۃ مریم تک +دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ
1۔ عبارت کا لفظی اور سلیس بامحاورہ ترجمہ کریں اور مشکل مقامات پر وجہ اعراب بھی بتائیں
2۔قواعد القراءت کی عمل مشق اور اشعار زبانی یا د کروائیں۔
3۔قراءت کی صرفی و نحوی توضیح کریں۔ مثلا ملک اور ملک بخدعون اور تجاوعون صیغہ جات اور ابواب کی تحلیل وغیرہ ہو سکے تو ایک شعر کی یومیہ ترکیب کروادیں
4۔اصولی قسم کے فروش کی امثلہ کو زبانی یاد کروائیں رؤف ۔ ملک وغیرہ
5۔ابواب کی تبدیلی سے معنوی تبدیلی سے آگاہ کروائیں۔
6۔حجیت قراءات کی امثلہ پر بالتفصیل صرفی و نحو ی تفسیری عقلی اعتبار سے روشنی ڈالیں ۔
7۔طلباء سے بطریق شاطبیہ دورہ اشعار سے قراءات اخذ کروائیں اور طریقہ بتائیں۔ یعنی غائب خطاب تذکیر و تانیث ۔اطلاق تقید وغیرہ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الاختبار

ہر سوال میں درج ذیل امور مدنظر رکھیں۔
1۔اشعار کا ترجمہ و مفہوم بتلائیں ۔اشعار دو یا تین ہونے چاہییں ۔
2۔دو یا تین اشعار سے قراء سبعہ کی قراءت نکلوائیں بطریق شاطبیہ ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 
Top