• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ردی اخلاق

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
ردی اخلاق سے ناپسندیدگی

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( إِنَّ اللّٰہَ کَرِیْمٌ یُحِبُّ الْکُرَمَائَ، جَوَادٌ یُحِبُّ الْجَوْدَۃَ یُحِبُّ مَعَالِیَ الْأَخْلَاقِ، وَیَکْرَہُ سَفْسَافَھَا۔ ))1
’’ یقینا اللہ تعالیٰ مہربانی فرمانے والے ہیں اور مہربانی کرنے والوں کو پسند فرماتے ہیں۔ اللہ کریم سب سے بڑے سخی ہیں اور سخاوت کو پسند فرماتے ہیں… بلند اخلاق کو پسند اور ردی اخلاق کو ناپسند فرماتا ہے۔‘‘
تشریح…: گھٹیا اور ردی اخلاق میں سے ایک حرکت نفاق اصغر ہے یعنی ظاہر، باطن کے خلاف ہو۔ زبان پر جو بات ہے وہ دل میں نہیں، اپنے اقوال اور افعال میں جھوٹ کا سہارا لینا۔
ان میں فسق بھی شامل ہے یعنی اللہ تبارک و تعالیٰ کے اوامر کی نافرمانی اور منہیات کا ارتکاب کرنا۔
ردی اخلاق میں درج ذیل حرکتیں بھی شامل ہیں:
فجور،
زنا،
نشہ،
لونڈے بازی،
مشت زنی،
زیب و زینت اور بے پردگی،
مردوں عورتوں کا اختلاط،
ننگا ہونا،
وعدہ خلافی،
امانت میں خیانت،
عہد توڑنا،
جھوٹی بات،
جھگڑنا،
لعن طعن کرنا،
قبیح باتیں،
گالی دینا،
تہمت لگانا،
بکواس وغیرہ
دوسروں سے مذاق کرنا اور ان کی باتوں اور حرکتوں کی نقل کرنا بھی اسی کے تحت ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1- صحیح الجامع الصغیر، رقم: ۱۸۰۰۔

اللہ تعالی کی پسند اور ناپسند
 
Top