• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رسم عثمانی اور قراء ات کے درمیان تعلق

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
رسم عثمانی اور قراء ات کے درمیان تعلق

ڈاکٹر قاری اَحمد میاں تھانوی
مُترجِم: قاری فیاض اَحمد​
شیخ القراء ڈاکٹر قاری احمد میاں تھانوی﷾ رُشد قراء ات نمبر کی تینوں اشاعتوں میں مجلس مشاورت کے بنیادی ارکان میں سے ہیں۔ آپ کی شخصیت علم قراء ات کے حوالے سے علمی و عوامی حلقوں میں کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ آپ نے پنجاب یونیورسٹی کے شیخ زاید اسلامک سینٹر سے چند سال قبل علومِ اسلامیہ میں پی ایچ ڈی کی اعلیٰ ڈگری ’رسم عثمانی‘ کے حوالے سے حاصل کی۔ آپ کا تحقیقی مقالہ امام ابوالقاسم شاطبی﷫ کے قصیدہ عقیلۃ أتراب القصائد کی شرح اَز ملا علی قاری﷫ کی تحقیق و تعلیق پر مشتمل تھا۔ حضرت قاری صاحب کا زیر نظر مضمون درحقیقت اسی عربی مقالہ کی ایک فصل کا انتخاب ہے جو موصوف نے خود رُشد کے صفحات کیلئے مرحمت فرمایا۔ رسم عثمانی کے موضوع پر مطالعہ کے شائقین کو مذکورہ مقالے کی طرف ضرور رجوع کرنا چاہئے۔ (ادارہ)
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
نزول قرآن کے وقت سیدنا جبریل﷤ نبی کریمﷺ کی راہنمائی فرمایا کرتے تھے کہ ’اس آیت کو فلاں سورت میں فلاں جگہ پر رکھا جائے۔‘ اسی وجہ سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ مصاحف عثمانیہ جو سیدنا عثمان﷜(متوفی ۳۵ھ) کے دور میں لکھے گئے وہ اسی ترتیب پر لکھے گئے جو ترتیب لوح محفوظ میں موجود ہے۔ مصاحف عثمانیہ کے بارے میں یہ بھی ثابت ہے کہ وہ نقطوں، شکلوں سے خالی تھے اور حذف و اثبات اور فصل ووصل وغیرہ کے بارے میں مختلف تھے ،اور یہ مصاحف راجح قول کے مطابق ان سبعہ احرف کے مطابق تھے جن پر قرآن نازل ہوا اور یہ بھی احتمال موجود ہے کہ یہ مصاحف ان قراء ات کے مطابق تھے جوعرضۂ اَخیرہ میں باقی رہ گئی تھیں۔
مصاحف عثمانیہ کی تعداد کے بارے میں علماء کا اختلاف ہے۔ چار اَقوال زیادہ مشہور ہیں:
(١) چار مصاحف تھے (٢) پانچ تھے (٣) چھ تھے (٤) سات تھے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
٭ مکی بن ابی طالب﷫ (متوفی ۴۳۷ھ) فرماتے ہیں:
’’جب انہوں نے مصاحف تیار کیے تو سات بنائے بعض پانچ کہتے ہیں لیکن سات کے رواۃ زیادہ ہیں۔ ‘‘ (الإبانۃ للمکی بن أبي طالب: ۶۵)
٭ امام شاطبی﷫ (متوفی ۵۹۰ھ) ’العقیلۃ‘ میں فرماتے ہیں کہ وہ سات تھے۔
وسار في نسخ منھا مع المدني
کوف و شام و بصر تملأ البصرا
وقیل مکۃ و البحرین مع یمن
ضاعت بھا نسخ في نشرھا قطرا​
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
’’مصاحف عثمانیہ کی تعداد سات تھی:
(١) مصحف مدنی (٢) مصحف کوفی(٣) مصحف شامی (٤) مصحف بصری (٥) مصحف مکی (٦) مصحف بحرینی (٧)مصحف یمنی۔‘‘
اور یہ بات ہی فائدہ سے خالی نہیں کہ سیدنا عثمان﷜نے ہر مصحف کے ساتھ ایک ایک قاری بھیجا ،جو اس شہر والوں کو اس مصحف سے وہ قراء ات پڑھاتا تھا جو عرضۂ اخیرہ میں باقی رہ گئی تھیں۔
سالم محیسن اپنی کتاب میں فرماتے ہیں:
’’ سیدنا عثمان﷜نے ہرمصحف کے ساتھ قاری اس لیے بھیجا تھا کیونکہ قراء ات میں اصل اعتماد تلقی اور مشافہہ پر ہے نہ کہ مصحف پر۔‘‘(الفتح الرباني: ۷۴)
اب ہم ذیل میں بالاختصار قراء ات اور رسم عثمانی میں تعلق کا تذکرہ کرتے ہیں۔
اس کی سات فصلیں ہیں:
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
پہلی فصل
ان قرآنی کلمات کے بارے میں جن میں قراء ات تو دو ہیں لیکن رسم ایک ہی طرح ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
دوسری فصل
ان قرآنی کلمات کے بارے میں جن میں قراء ات بھی دو ہیں اور ان کی رسم بھی دو طرح سے ثابت ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
تیسری فصل
ان قرآنی کلمات کے بارے میں جن میں دو قراء ات ہیں ایک اثبات الف کے ساتھ اور دوسری حذف الف کے ساتھ لیکن رسم صرف حذف الف کے ساتھ ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
چوتھی فصل
ان قرآنی کلمات کے بارے میں جن میں دوقراء ات ہیں ایک اثبات یا ء کے ساتھ اور دوسری حذف یاء کے ساتھ لیکن رسم میں یا ء کو حذف کرکے صرف کسرہ پر اکتفاء کیا گیا ہے تاکہ وہ یاء محذوفہ پردلالت کرے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
پانچویں فصل:
ان قرآنی کلمات کے بارے میں جن میں تمام مصاحف عثمانیہ میں واؤ کو حذف کرکے صرف ضمہ پراکتفاء کیا گیا تاکہ ضمہ اس پر دلالت کرے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
چھٹی فصل
ان قرآنی کلمات کے بارے میں جن ھاء ثانیث (ھاء مدورۃ) ہے۔ لیکن بعض قراء ات کی موافقت کی وجہ سے رسم میں تاء تانیث لکھی گئی ہے۔
 
Top