• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم احکام الٰہی کی تبلیغ کے لئے اللہ تعالیٰ اور مخلوق کے درمیان واسطہ ہیں

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم احکام الٰہی کی تبلیغ کے لئے اللہ تعالیٰ اور مخلوق کے درمیان واسطہ ہیں

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ بندہ انہیں اللہ تعالیٰ اور اس کی مخلوق کے مابین اوامر و نواہی، وعد و وعید اور حلال و حرام کی تبلیغ کا وسیلہ سمجھے۔ حلال وہی ہے، جسے اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم حلال قرار دیں اور حرام وہی ہے جس کو اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم حرام ٹھہرائیں، دین وہی ہے، جسے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مشروع کیا ہو، جس شخص کا یہ عقیدہ ہو کہ کسی ولی کے پاس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی متابعت کے بغیر اللہ تعالیٰ تک رسائی کا راستہ ہے تو وہ کافر ہے اور شیطان کے اولیاء میں سے ہے۔
رہا اللہ تعالیٰ کا اپنی مخلوقات کو پیدا کرنا، انہیں روزی دینا، ان کی دعائیں قبول کرنا، ان کے دلوں کو ہدایت کرنا، دشمنوں پر انہیں فتح دینااور دیگر تمام امور جو منافع حاصل کرنے اور تکالیف دور کرنے سے تعلق رکھتے ہیں، سو یہ تمام باتیں ایک اللہ تعالیٰ وحدہ لاشریک ہی کے تصرف میں ہیں۔ ان کو جن اسباب سے چاہے مہیا کر ڈالتا ہے، اس طرح کی چیزوں میں پیغمبروں کی وساطت کوکوئی دخل حاصل نہیں ہے۔

حوالہ
 
Top