• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُسے قتل نہ کرو !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُسے قتل نہ کرو !!!


10647138_725975654137373_2971682710867034665_n (2).jpg


مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے بتائیے اگر کافروں میں کسی شخص سے میری مڈبھیڑ ہوجائے اور وہ مجھ سے قتال کرے اور میرا ،ایک ہاتھ تلوار سے کاٹ دے اس کے بعد درخت کی آڑ میں چھپ جائے اور کہے : میں نے اللہ کے لئے اسلام قبول کرلیا، تو کیا میں اسے اس کلمہ کے کہنے کے بعد قتل کروں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : نہیں تم اُسے قتل نہ کرو ، میں نے کہا : اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اس نے میرا ہاتھ کاٹ دیا ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُسے قتل نہ کرو، کیونکہ اگر تم نے اُسے قتل کر دیا تو قتل کرنے سے پہلے تمہارا جو مقام تھا وہ اس مقام میں آ جائے گا اور تم اس مقام میں پہنچ جاؤ گے جو اس کلمہ کے کہنے سے پہلے اس کا تھا

------------------------------------------------------------------------
( سنن أبي داود : 2644 ، ، صحیح مسلم : 95 (173) ، ، صحيح ابن حبان : 164 ، ، صحيح البخاري : 4019) —
 
Top