• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی امت کے مردوں وعورتوں کو وہی باتیں سکھا نا جو اللہ نے آپ کو سکھا

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
حدیث نمبر: 7310
حدثنا مسدد،‏‏‏‏ حدثنا أبو عوانة،‏‏‏‏ عن عبد الرحمن بن الأصبهاني،‏‏‏‏ عن أبي صالح،‏‏‏‏ ذكوان عن أبي سعيد،‏‏‏‏ جاءت امرأة إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالت يا رسول الله ذهب الرجال بحديثك،‏‏‏‏ فاجعل لنا من نفسك،‏‏‏‏ يوما نأتيك فيه تعلمنا مما علمك الله‏.‏ فقال ‏"‏ اجتمعن في يوم كذا وكذا في مكان كذا وكذا ‏"‏‏.‏ فاجتمعن فأتاهن رسول الله صلى الله عليه وسلم فعلمهن مما علمه الله ثم قال ‏"‏ ما منكن امرأة تقدم بين يديها من ولدها ثلاثة،‏‏‏‏ إلا كان لها حجابا من النار ‏"‏‏.‏ فقالت امرأة منهن يا رسول الله اثنين قال فأعادتها مرتين ثم قال ‏"‏ واثنين واثنين واثنين ‏"‏‏.‏


ہم سے مسدد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے ابو عوانہ نے بیان کیا ‘ ان سے عبدالرحمٰن بن الاصبہانی نے ‘ ان سے ابوصالح ذکوان نے اور ان سے ابوسعید رضی اللہ عنہ نے کہ ایک خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور کہا یا رسول اللہ! آپ کی تمام احادیث مرد لے گئے ‘ ہمارے لیے بھی آپ کوئی دن اپنی طرف سے مخصوص کر دیں جس میں ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں وہ تعلیمات دیں جو اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سکھائی ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فلاں فلاں دن فلاں فلاں جگہ جمع ہو جاؤ۔ چنانچہ عورتیں جمع ہوئیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے اور انہیں اس کی تعلیم دی جو اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سکھا یا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‘ تم میں سے جو عورت بھی اپنی زندگی میں اپنے تین بچے آگے بھیج دے گی۔ (یعنی ان کی وفات ہو جائے گی) تو وہ اس کے لیے دوزخ سے رکاوٹ بن جائیں گے۔ اس پر ان میں سے ایک خاتون نے کہا ‘ یا رسول اللہ! دو؟ انہوں نے اس کلمہ کو دو مرتب دہرایا ‘ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‘ ہاں دو ‘ دو ‘ دو بھی یہی درجہ رکھتے ہیں۔

صحیح بخاری
کتاب الاعتصام بالکتاب والسنۃ
 
Top