• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رسول اللہ ﷺ اورتعلیم حدیث

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
۷۔ آپ جو دین لائے اس کا نام اسلام ہے۔

٭…آپ ﷺ جو دین لائے اس کا نام اسلام ہے۔ آپ ﷺ اسلام کے بانی نہیں بلکہ آپ سے قبل تمام انبیاء کرام اسی دین کے داعی تھے اور اسی پر عمل پیرا بھی۔ہاں آپ ﷺ کے ذریعے اس دین کی تکمیل ضرور ہوئی۔کیونکہ آپ ﷺ آخری رسول اور آخری شریعت لائے جوہر بڑے چھوٹے کو اللہ و رسول کے احکام کے آگے جھکا دیکھنا چاہتی ہے۔ورنہ اسے نہ ماننے یا کسی کو آپ ﷺ پرفوقیت دینے کی صورت میں باغی قرار دیتی ہے۔

٭… جو اس دین پر عمل پیرا ہوتا ہے وہ مسلم کہلاتا ہے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اہل اسلام کو فرمایا: {ھُوَ سَمّٰکُمُ الْمُسْلِمِیْنَ مِنْ قَبْلُ وَ فِیْ ھٰذَا} مسلمانو!اللہ نے تمہارا نام مسلم رکھا ہے۔پہلے بھی یہی نام تھا اور اب بھی یہی۔ نیز یہ بھی سبھی سے مطالبہ ہے۔{وَلَا تَمُوْتُنَّ إِلَّا وَ أَنْتُمْ مُسْلِمُوْنَ} نہ مرنا تم مگر اس حال میں کہ تم مسلم ہو۔ اس لئے بحیثیت مسلمان متعدد افکار وخیالات اور نظریات سے کنارہ کش ہو کر ہمیں سوچنا چاہئے کہ اسلام کی تکمیلی صورت کوکیسے اپنایا جاسکتا ہے۔

٭…آپ ﷺ کی وفات مبارک کے وقت دین مکمل تھا اور الحمد للہ آج بھی وہ موجود ہے اس لئے قدآور شخصیات یا مقامات کی بنیاد پر نہ تو اس دین میں کسی مذہب کے تعارف کی گنجائش ہے اور نہ اسے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی اجازت۔

٭…سوئے اتفاق سے مسلمانوں کی گروہی تقسیم کے پیچھے بھی اکابر پرستی ومقام پرستی کی تاریخ ہے جو انتہائی مقدس ، بہت مبارک اور معصوم عن الخطا قرار دی گئی ہے۔ان کی باہمی فخر ومباہات کی لڑائیاں ہیں۔ اور ہر ایک کے تعصب اور فرقہ پرستی نے معاشرے میں نفرت کا زہر گھول دیا ہے۔حق کو رجال کے ذریعے پہچاننے کی کوشش ہورہی ہے نہ کہ حق کے ذریعے رجال کو۔ امام ابن القیم رحمہ اللہ کی یہ بات کتنی اصولی اور بے باکانہ ہے جو انہوں نے اپنے استاد محترم کے بارے میں کہی تھی۔:
شَیْخُ الإِسْلاَمِ حَبِیْبٌ إِلَیْنَا وَلٰکِنَّ الْحَقَّ أَحَبُّ إِلَیْنَا مِنْ شَیْخِ الإِسْلَامِ۔شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ ہمیں محبوب ہیں مگر شیخ الاسلام کی نسبت حق ہمیں زیادہ محبوب ہے۔

اس لئے کہ رسول اللہ ﷺ کے سواباقی شخصیات واکابر معصوم نہیں۔دین کا مطالبہ یہی ہے کہ ہر مسلمان صرف دین اسلام کو followکرے۔ صرف اسی کی دعوت دے ۔ کسی کے مذہب ونظریہ کو اپنائے اورنہ اس کی دعوت دے ۔ وہ لامذہب بن جائے مگر بے دین نہ بنے۔اسی کی تعلیم رسول اللہ ﷺنے دی ہے اوریہی دین ہے بس ۔

٭٭٭٭٭
حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم -حقیقت، اعتراضات اور تجزیہ
 
Top