• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رسول مقبول علیہ الصلاة والسلام کی گھریلو زندگی

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں حالت حیض میں پانی پیتی پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دے دیتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا منہ مبارک اس جگہ رکھتے جہاں میرا منہ ہوتا تھا پھر نوش فرماتے اور میں ہڈی چوستی حالت حیض میں پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دے دیتی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا منہ مبارک میرے منہ کی جگہ پر رکھتے زہیر نے (فیشرب) ذکر نہیں کیا
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 691

اسود کہتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں کیا کرتے تھے، انہوں نے بتایا کہ گھر والوں کے کام میں لگے رہتے تھے اور جب نماز کا وقت آجاتا تو نماز کے لئے تشریف لے جاتے۔
صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 984



سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ایک اہلیہ کا بوسہ لیا پھر نماز کے لئے تشریف لے گئے اور وضو نہ کیا ۔
صحیح ابن ماجہ:جلد اول:حدیث نمبر 406



سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما فرماتی ہیں میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کیا کرتے تھے۔
سنن ابن ماجہ:جلد اول:حدیث نمبر 376

رسول مقبول نے اپنی ازدواجی زندگی کو ہر طرح سے خوش گوار بنائے رکھا ۔ بیویوں کو مشین نہیں سمجھا کہ کھانا پکانا کپڑے دھونا اور وظیفہ زوجیت ادا کرنا اور بس؟ بلکہ میرے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر طریقے سے اپنے گھر والوں کی دلجوئی کی

کبھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدہ کے ساتھ دوڑ لگاتے ہیں

کبھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہتے کہ عائشہ (رضی اللہ عنہا) جب تم مجھ سے ناراض ہوتی ہو میں جان جاتا ہوں اور جب مجھ سے خوش ہوتی ہو تب بھی جان جاتا ہوں

رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھر والوں کا ہاتھ بھی بٹاتے تھے گھر کے کام کیا کرتے تھے
رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں آئیے ہم بھی اپنی آقا کے نقش قدم پر چلیں اور اپنی گھریلو زندگی کو روٹین کی زندگی نہ بنائیں بلکہ تھوڑی تبدیلی لائیں اپنی بیوی کی لیے تحفہ کبھی اُس کے کھانے کی تعریف اوراِس طرح کے چھوٹے چھوٹے کام کر کے ہم اپنے گھر کو جنت بنا سکتے ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ تمہارا اپنی بیوی کے منہ میں لقمہ ڈالنا یہ بھی صدقہ ہے


آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں یہ دنیا سازوسامان کی جگہ ہے اور بہترین سامان نیک بیوی ہے
۔۔۔
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
گھریلو زندگی کو مسرت بخش بنانے کے سات اصول

پہلا اصول : ہرگز ہرگز عیب جوئی نہ کیجئے
دوسرا اصول : اپنے ساتھی کو نیچا دکھانے کی کوشش مت کیجئے
تیسرا اصول : نکتہ چینی نہ کیجئے
چوتھا اصول اصول : خلوص دل سے داد دیجئے
پانچواں اصول : جس موقعے پر بھی آپ اپنے ساتھی پر توجہ دے سکیں، ضرور دیجیے۔

چھٹا اصول : اخلاق سے پیش آئیے
ساتویں اصول : شادی کی جنس پہلو پر کسی اچھی سی کتاب کا مطالعہ کیجئے

حوالہ :[ میٹھے بول میں جادو ہے صفحہ نمبر 286 ] مصنف ڈیل کارنیگی
 
Top