• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رشتہ داری کو توڑنے والے کا انجام

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

باب البر والصلۃ کی دوسری حدیث کچھ یوں ہے
وعن جبیر ابن مطعم رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ ﷺ
لا یدخل الجنۃ قاطع یعنی قاطع رحم
متفق علیہ


جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
جنت میں کاٹنے والا داخل نہیں ہو گا یعنی رشتہ داری کو کاٹنے والا
متفق علیہ
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
قرآن مجیدنےقطع رحمی اور فساد فی الارض کرنے والوں کو لعنت کی وعیداور خسارے کی نوید سنائی ہے

وَيَقطَعونَ ما أَمَرَ اللَّـهُ بِهِ أَن يوصَلَ وَيُفسِدونَ فِى الأَرضِ ۚ أُولـٰئِكَ هُمُ الخـٰسِرونَ
اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں کے جوڑنے کا حکم دیا ہے، انہیں کاٹتے اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں، یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں (27)

فَهَل عَسَيتُم إِن تَوَلَّيتُم أَن تُفسِدوا فِى الأَرضِ وَتُقَطِّعوا أَرحامَكُم ﴿٢٢ أُولـٰئِكَ الَّذينَ لَعَنَهُمُ اللَّـهُ فَأَصَمَّهُم وَأَعمىٰ أَبصـٰرَهُم ﴿٢٣
اور تم سے یہ بھی بعید نہیں کہ اگر تم کو حکومت مل جائے تو تم زمین میں فساد برپا کر دو اور رشتے ناتے توڑ ڈالو (22) یہ وہی لوگ ہیں جن پر اللہ کی پھٹکار ہے اور جن کی سماعت اور آنکھوں کی روشنی چھین لی ہے (23)
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
صلہ رحمی کا کم از کم درجہ یہ ہے کہ آپس میں سلام وکلام کا سلسلہ قائم رہے۔۔۔۔اگر یہ بھی باقی نہ رہا تو پھر قطع رحمی کا مرحلہ آ جاتا ہے۔۔۔۔سلام وکلام سے آگے اقارب کی خبر گیری ‘ جان ومال سے ان کی مدد اور غلطیوں سے در گذر کرنا صلہ رحمی کے مختلف درجے ہیں
وہ صلہ رحمی جو اللہ تعالی کو ہم سے مطلوب ہےرسول اللہ ﷺ نے بیان فرمائی ہے

لیس الواصل بالمکافی ولکن الواصل الذی اذا قطعت رحمہ وصلھا ( البخاری)
صلہ رحمی کرنے والا وہ شخص نہیں جو برابری کامعاملہ کرتا ہے ۔۔۔۔لیکن اصل صلہ رحم کرنے والا شخص وہ ہے کہ جب اس کی رشتہ داری قطع کی جائے تو وہ اسے ملائے
(بخاری)
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
رشتہ داروں سے سلوک سے تین درجے ہیں

صلہ رحم
رشتہ دار تعلقات منقطع کریں تو وہ انھیں ملائے اور حسنِ سلوک کرے۔۔۔یہ اعلی ترین درجہ ہے

مکافات
رشتہ دار اچھا سلوک کریں تو اچھا کرے

قطع رحم
رشتہ داروں سے تعلق قطع کر لے۔۔خواہ ان کے برا سلوک کرنے کی وجہ سے تعلقات منقطع کرے یا اچھے سلوک کی وجہ سے۔۔۔۔بہرحال اگر ان کی طرف سے اچھا سلوک ہونے کے بعد برا سلوک کرتا ہے تو یہ قطع رحمی کی بدترین صورت ہے۔۔۔دونوں جانب سے قطع تعلقی ہو تو بدترین وہ ہے جو قطع تعلقی میں میں کرے
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا کہ میرے کچھ رشتہ دار ایسے ہیں کہ میں ان سے ملاتا ہوں وہ مجھ سے قطع کرتے ہیں ۔۔۔میں ان پر احسان کرتا ہوں وہ مجھ سے بد سلوکی کرتے ہیں ۔۔۔میں ان سے حلم اختیار کرتا ہوں وہ مجھ پر جہالت کرتے ہیں تو آپﷺ نے فرمایا

ان کنت کما قلت فکانما تسفھم المل ولا یزال معک من اللہ ظھیر ما دمت علی ذلک (مسلم)
اگر ایسا ہی ہے جس طرح تم کہہ رہے ہو تو گویا تم ان کے منہ میں گرم راکھ ڈال رہے ہو ۔۔۔۔اور جب تک تم اس عمل پر قائم رہو گے ہمیشہ ان کے مقابلے میں اللہ کی طرف سے ایک مدد گار تمہارے ساتھ رہے گا (مسلم)
 
Top