• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان المبارک اور ہمارے اسلاف

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
رمضان المبارک اور ہمارے اسلاف
مصنف
ام عبد منیب
ناشر
مشربہ علم وحکمت لاہور

تبصرہ​
روزہ اسلام کا ایک بنیادی رکن ہے اور رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے یہ مہینہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں،برکتوں، کامیابیوں اور کامرانیوں کا مہینہ ہے ۔اپنی عظمتوں اور برکتوں کے لحاظ سے دیگر مہینوں سے ممتاز ہے ۔رمضان المبارک وہی مہینہ ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں اللہ تعالی جنت کے دروازے کھول دیتا ہے او رجہنم کے دروازے بند کردیتا ہے اور شیطان کوجکڑ دیتا ہے تاکہ وہ اللہ کے بندے کو اس طر ح گمراہ نہ کرسکے جس طرح عام دنوں میں کرتا ہے اور یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی خصوصی طور پر اپنے بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور سب سے زیاد ہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی کا انعام عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات ( روزہ ،قیام ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت لیلۃ القدر وغیرہ )کی بڑی فضیلت بیان کی ہے ۔روزہ کے احکام ومسائل سے ا گاہی ہر روزہ دار کے لیے ضروری ہے ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔ کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے ۔ اور کئی علماء اور اہل علم نے رمضان المبارک کے احکام ومسائل وفضائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ رمضان المبارک کے فضائل واحکام‘‘شارح مشکاۃ مولانا عبید اللہ محدث مبارکپوری کی تالیف لطیف ہے ۔اس میں ماہِ رمضان کے احکام ومسائل بڑے آسان فہم انداز میں مختصر مگر جامع بیان کیے گئے ہیں۔ محترم جناب حافظ ندیم ظہیر (مدیر ماہنامہ اشاعۃ الحدیث،حضرو) نے اس کتاب کی تخریج وتحقیق کی ہے اور وضاحت طلب مقامات پر اختصار کے ساتھ جامع نوٹ بھی لکھ دیے ہیں۔ صاحب کتاب نے بعض بعض عربی عبارات کا ترجمہ نہیں کیا تھا تو ندیم صاحب نے ان عبارات کا ترجمہ بھی کردیا ہے ۔اور اس کتاب میں حافظ زبیر علی زئی کا ایک مضمون’’ صحیح الاقوال فی استحباب صیام ستۃ من شوال‘‘ میں شامل اشاعت ہے ۔جس میں بعض الناس کے اعتراضات کے مکمل جوابات ہیں اور اس موضوع پر ایک منفرد جامع تحریر ہے۔اللہ تعالیٰ مؤلف،محقق اور ناشر کی کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے(آمین)(م۔ا)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
خطبہ مسنونہ
سخن وضاحت
رمضان المبارک کا اختصاص و امتیاز
اسلاف سے مراد
انتظار کی حدت و لطافت
انداز احترام و محبت
اسلاف کے ہاں گرمی اور سفر میں روزے
اسلاف اور تلاوت قرآن حکیم
ہمارے اسلاف اور آخری عشرہ رمضان
حاصل کلام
 
Top