• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان اور روزہ کے فضائل و مسائل

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
رمضان اور روزہ کے فضائل و مسائل


فضیلتِ رمضان
اسی مہینہ میں قرآن کریم نازل ہوا، اس پورے مہینہ کے روزے فرض کئے گئے
[سورۃ البقرہ ۱۸۵]

اس ماہ میں ایک رات ہے جو خیر و برکت میں ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے
[سورۃ القدر]

اس مہینے میں جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کردئیے جاتے ہیں، مَردود شیطانوں کو جکڑدیا جاتا ہے۔
[بخاری ۱۸۹۹، مسلم ۱۰۷۹ بروایت ابو ہریرہ]

رمضان کی ہر رات اللہ بے شمار روزہ داروں کو جہنم سے آزاد کرتا ہے
[ترمذی ۶۸۲]


رمضان کے اعمال
روزہ رکھنا
[البقرہ ۱۸۵]

بہت زیادہ قرآن کریم کی تلاوت کرنا
[بخاری ۶]

بہت زیادہ صدقہ و خیرات کرنا
[بخاری ۶، مسلم ۲۳۰۸]


ہر دن تراویح کا اہتمام کرنا اِس سے پچھلے گناہ معاف ہونگے
[بخاری ۳۷، مسلم ۷۵۹]


تراویح کا باجماعت اہتمام کرنا ساری رات تہجد ادا کرنے کے برابر اجر ہے
[ابوداود ۱۳۷۵، ترمذی ۸۰۶]


روزہ داروں کو افطار کروانا روزہ رکھنے کے برابر اجر ہے۔
[ترمذی ۸۰۷، ابن ماجہ ۱۷۴۶]


لیلۃ القدر کو پانے کے لئے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں جاگ کر بہت زیادہ عبادت کرنا
[بخاری ۲۰۲۴، مسلم ۱۱۷۴]


اس ماہ میں عمرہ کرنے کا ثواب حج کے برابر ہے
[مسلم ۱۲۵۶]

پورے رمضان میں بالعموم نیکیوں میں محنت اور برائیوں سے اجتناب کرنا کیونکہ جنت و رحمت کے دروازے اس ماہ میں کھولے جاتے ہیں بالخصوص فرشتہ نازل ہوکر نیکی کی طرف آگے بڑھنے کی دعوت دیتا ہے
[ترمذی ۶۸۲]


خاص کر آخری عشرے میں اپنی ساری محنت عبادت کے لئے مخصوص کردینا کیونکہ یہ نبی کریم ﷺ کی سنت ہے: آپ آخری عشرہ میں جس قدر محنت کرتے {عبادت کے لئے کمر کس لیتے} اس قدر دوسرے دنوں میں نہ کرتے۔
[مسلم ۱۱۷۵]


روزہ کا معنی
روزہ کو عربی میں صوم کہتے ہیں، جس کے معنی کسی کام سے رُک جانا ہے۔ شریعت کی اصطلاح میں صوم سے مراد ہے: اللہ کی عبادت کی غرض سے صبح صادق سے غروب آفتاب تک کھانے، پینے اور دیگر روزہ توڑنے والی چیزوں سے باز رہنا۔


روزہ کی اہمیت، فرضیت اور فضیلت
یہ اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے
[بخاری ۸، مسلم ۱۶]


جان بوجھ کر ایک روزہ توڑنے والا اس کے بدلے زندگی بھر روزے رکھے تو بھی پورا نہ ہوگا۔ بلکہ وقت سے پہلے افطار کرنے والے کو جہنم میں سر کے بل لٹکایا جائےگا اور اس کا منہ پھاڑا جائےگا جس سے خون بہتا ہوگا۔
[بیہقی، ابن خزیمہ]


اس کی فرضیت کو نہ ماننے والا مسلمان نہیں، جس پر تمام علماء امت کا اجماع ہے۔

شعبان سن دو ہجری میں رمضان کے روزے فرض ہوئے۔
اس کی فرضیت کی سب سے واضح دلیل سورہ البقرہ ۱۸۳، ۱۸۵۔

اس کی فضیلت میں کئی حدیثیں ہیں جن میں سے تین کا خلاصہ بغور پڑھیں
جنت کے ایک دروازہ کا نام 'الریان' ہے اس میں صرف روزہ دار ہی داخل ہونگے جب وہ داخل ہوجائینگے تو اسے بند کردیا جائے گا پھر کوئی دوسرا داخل نہ ہوسکے گا۔
[بخاری ۱۸۹۶، مسلم ۱۱۵۲ بروایت سہل بن سعد]


جو شخص ایمان اور نیکی کی امید کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے اس کے پچھلے گناہ معاف کردئیے جائینگے۔
[بخاری ۳۸، مسلم ۷۶۰ بروایت ابو ہریرہ]


اللہ تعالی کے راستے میں ایک دن کا روزہ رکھنے والے کے چہرے کو ستر سال کے لئے جہنم کی آگ سے دور رکھا جائے گا۔
[بخاری ۲۸۴۰، مسلم ۱۱۵۳ برایت ابو سعید خدری]



روزہ کے فائدے
گندے اخلاق، سطحی سوچ سے نفس کی پاکی،
جس کی طرف اشارہ سورۃ البقرہ ۱۸۳ کے لفظ ’ تَتَّقُون‘ میں ہے۔

خواہشات اور دنیا سے بے رغبتی،
جس کی طرف اشارہ بخاری اور مسلم کی روایت میں شادی نہ کرسکنے والے نوجوانوں کو دئیے گئے روزہ رکھنے کی ترغیب میں ہے۔

مسکینوں اور کمزوروں کی حالت پر ترس کھانا اور ترحم کا جذبہ،
جس کا ذکر ابو داود میں صدقہ فطر کے فائدہ میں آیا ہے۔

جزاکم اللہ خیرا
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اللہ آپ کو جزائے خیرے دے ۔
 
Top