• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان اور قرآن کا تعلق

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
رمضان اور قرآن
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَىٰ وَالْفُرْقَانِ ۚ فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ ۖوَمَن كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ ۗ يُرِيدُ اللَّـهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللَّـهَ عَلَىٰ مَا هَدَاكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ﴿١٨٥﴾

ماه رمضان وه ہے جس میں قرآن اتارا گیا جو لوگوں کو ہدایت کرنے والا ہے اور جس میں ہدایت کی اور حق وباطل کی تمیز کی نشانیاں ہیں، تم میں سے جو شخص اس مہینہ کو پائے اسے روزه رکھنا چاہئے، ہاں جو بیمار ہو یا مسافر ہو اسے دوسرے دنوں میں یہ گنتی پوری کرنی چاہئے، اللہ تعالیٰ کا اراده تمہارے ساتھ آسانی کا ہے، سختی کا نہیں، وه چاہتا ہے کہ تم گنتی پوری کرلو اور اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ہدایت پر اس کی بڑائیاں بیان کرو اور اس کا شکر کرو (185)
سورة البقرة




سیدنا عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے فرمایا : '' روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کے لیے سفارش کریں گے،
''روزہ کہے گا '' اے میرے رب!
میں نے اس بندے کو کھانےپینےاور خواہشات (پوری کرنے) سے روکے رکھا،لہٰذااس کے بارے میں میری سفارش قبول فرما ''۔

'' قرآن کہے گا '' اے میرے رب !
میں نے اس بندے کو رات (قیام کے لیے ) سونے سے روکے رکھا،
لہٰذااس کے بارے میں میری سفارش قبول فرما '' ۔
چنانچہ دونوں کی سفارش قبول کی جائے گی۔
(اس روایت کو امام احمد اور طبرانی رحمہما اللہ نے روایت کیا ہے ۔ امام حاکم رحمہ اللہ نے کہا کہ یہ صحیح مسلم کی شرط پر صحیح ہے۔ علامہ البانی اور شیخ احمد شاکر رحمہما اللہ نے بھی اسے صحیح کہا ہے )



سیدنا ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نفع پہنچانے میں لوگوں سے سب سے زیادہ سخی ہو جاتے تھے، اور جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے رمضان میں جب ملتے تو اور بھی سخی ہو جاتے تھے، اور جبرائیل آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے رمضان میں ہر ایک رات میں ملتے تھے۔ یہاں تک کہ رمضان گزر جاتا ،جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے قرآن پڑھتے تھے جب جبرائیل آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملتے تھے تو چلتی ہو اسے بھی زیادہ آپ سخی ہو جاتے تھے۔
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1797



سیدناابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے رمضان کے روزے رکھے اور رات ایمان کے ساتھ ثواب کے لئے قیام کیا اس کے سابقہ گناہ بخش دئیے جاتے ہیں اور جو آدمی لیلة القدر میں ایمان اور طلب ثواب کی نیت سے کھڑا ہو کر عبادت کرے اس کے گزشته گناہ بخش دئیے جاتے ہیں یہ حدیث صحیح ہے
جامع ترمذی:جلد اول:حدیث نمبر 665


سیدنا عمرو بن مرة جہنی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی '' یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر میں گواہی دوں اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں،آپ اللہ کے رسول ہیں،پانچوں نمازیں پڑھوں ، زکاة ادا کروں
اور رمضان میں صیام اور قیام کروں،تو میرا شمار کن لوگوں میں ہوگا ؟ '' آپ علیہ الصلاة والسلام نے
ارشاد فرمایا '' صدیقین اور شہداء میں '' اسے بزاز اور ابن خزیمہ رحمہما اللہ نے روایت کیا ہے
علامہ البانی صحیح الترغیب و الترھیب(جلد 1 حدیث 993) میں لے کر آئے ہیں


آپ نے اندزاہ کر لیا ہوگا
رمضان اور قرآن کا تعلق کتنا گہرا ہے
اگر آپ نے اس تعلق کو پہچان لیا ہے
تو
اس کا حق ادا کیجئے

آپ سمجھ گئے ہوں گے میں کیا کہنا چاہ رہا ہوں

وصلی اللہ علی محمد وعلی آلہ وصحبہ وسلم
۔۔۔
 
Top