• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان مبارک۔آؤ مل کردعا کریں۔

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

سب سے پہلے تومحدث فارم کے تمام بھائیوں اور بہنوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے رمضان المبارک کا مہینہ مبارک ہو۔اللہ تعالیٰ اس مہینے سے ہم سب کو مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔میرے بھائیو اور بہنوں اس نیک مہینے سے جس میں اللہ کی بھرپور رحمت ہوتی ہے۔فائدہ اٹھاتے ہوئے مل کر دعا کریں۔

یا اللہ!اے دعاؤں کے سننے والے رب۔تیرے سوا کس کو پکاریں کہ تیرے سوا کوئی نہ سن سکتا ہے نہ ہماری مدد کرسکتا ہے۔اے وحدہ لا شریک رب برما میں ہمارے مسلمان بھائی اور بہنیں اور بچے اور بوڑھے جن کا جرم یہ ہے کہ تیرے نام لیوا ہیں۔تاریخ کے بہت بڑے ظلم وستم کی چکی میں پس رہے ہیں۔اللہ اُن کی مدد فرما۔اللہ ان کو ظالموں پر غلبہ عطا فرما۔ان کی حفاظت فرما۔اللہ پوری دنیا میں جہاں جہاں مسلمان ظلم کا شکار ہیں انہیں کافروں کے مقابلے میں غلبہ عطا فرما۔تاکہ تیرا دین سربلند رہے۔اللہ اس دین کے خلاف دنیا بھر میں ہونے والی سازشوں کو نیست ونابود کردے۔اللہ ہم اسلام کے نام لیوا جو غفلت کی نیند سور ہے ہیں ۔اللہ ہمیں اپنی بندگی کرنے کی توفیق عطا فرما۔اللہ دنیا سے شرک وبدعات کی لعنت کا خاتمہ کرکے توحید وسنت کی روشنی کو پھیلادے۔اللہ اس نیک مہینے میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرما تاکہ ہم تیری جنت کے حقدا ر ہوجائیں ۔اورتیرے عذابوں سے بچ جائیں۔اللہ ہمارا دل عبادت میں لگا دے تاکہ اس مقدس مہینے میں تیری نافرمانیوں سے بچ جائیں۔اللہ ہماری اہل توحید کی بچیاں جو گھروں میں کنواری بیٹھی ہوئی ہیں ان کے لئے ۔نیک ،متبع سنت،صوم وصلوٰۃ کے پابند موحدلڑکوں کے رشتے عطا فرما۔اور اسی طرح ہمارے جو نوجوان بھائی،بچے،مختلف مسائل کا شکار ہیں ان کی پریشانیوں کو حل کرتے ہوئے ان کے لئے نیک ،متبع سنت،صوم وصلوٰۃ کی پابند موحدلڑکیوں کے رشتے عطا فرما۔اللہ ہمارے بے اولاد بھائیوں اور بہنوں کو نیک اولاد عطا فرما۔پریشان حال بندوں اور بندیوں کی پریشانیاں دور فرما۔اپنے خزانوں سے حلال ،طیب روزی عطا فرما۔اللہ ہمیں اس مہینے کی رحمتوں سے محروم نہ فرمانا۔اللہ ہمیں آپس میں ایک دو سرے سے محبت کرنے کی توفیق عطا فرما۔ہمارے سینوں میں جو ایک دوسرے کے لئے نفرتیں بھری ہیں ان کو اتنا دور کردے کہ کہیں دوبارہ بھولے سے بھی یہ ہمارے سینوں میں جگہ نہ بنا پائیں۔ہمیں ہمیشہ کا نمازی بنا۔روزے دار بنا۔ذکر اذکار کرنے والا بنا۔ استغفار کرنے والا بنا۔اللہ اگر تو نے ہمیں دولت دی تو اپنے راستے میں خرچ کرنے کی توفیق بھی عطا فرما۔حق حقوق کی پاسداری کرنے کی توفیق عطا فرما۔یا اللہ ہم جو چھوٹی چھوٹی باتوں پر ایک د وسرے سے لڑائیاں اور جھگڑے شروع کردیتے ہیں ہمیں قوت برداشت عطا فرما۔ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی توفیق عطا فرما۔ایک دوسرے کے حق حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرما۔یا اللہ ہمیں دین کی صحیح سمجھ عطا فرما۔یا اللہ !ہمارے وہ کلمہ گو بھائی اور بہنیں جو اس گرمی کے موسم میں روزے بھی رکھتے ہیں عبادتیں بھی کرتے ہیں۔لیکن اپنے اعمال میں شرک وبدعات کی آمیزش کرکے اپنے سارے اعمال اکارت کربیٹھتے ہیں۔اللہ انھیں دین کی سمجھ عطا فرما۔اور انھیں عقیدہ توحید کی د ولت سے مالا مال فرما۔اللہ ہمارے حافظوں کو بھی قرآن ٹھہر ٹھہر کر اور خوبصور ت کرکے پڑھنے کی توفیق عطا فرما۔اللہ انھیں ایسا پڑھنے سے بچا کہ سامعین کو صرف یعلمون اور تعلمون کی سمجھ آئے۔اللہ ہمیں ایسا روزہ رکھنے سے بچا کہ صرف بھوکا اور پیاسا رہنے کا سوا کچھ حاصل نہ ہو۔بلکہ ہمیں روزے کے ذریعے پرہیزگار بننے کی توفیق عطا فرما۔اللہ ہمیں جنت میں اپنا دیدار نصیب فرمانا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے جام کوثر نصیب فرمانا۔اللہ ہم سب کی آخرت کی منزلیں آسان کردے۔اللہ ہمیں مرنے کے بعد قبر کے عذاب سے بچانا۔سکرات سے بچانا۔موت کی تلخیوں اور سختیوں سے بچانا۔جہنم کے عذاب سے بچا۔ جہنم کے عذاب سے بچا۔ جہنم کے عذاب سے بچا۔جنت الفردوس کا حقدار بنا۔ جنت الفردوس کا حقدار بنا۔ جنت الفردوس کا حقدار بنا۔یا اللہ!رمضان کی سعادتوں سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرما۔آمین۔ثم آمین۔یا احکم الحاکمین
 
شمولیت
اگست 16، 2012
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
46

امين يارب العالمين
 
Top